31/10/2025
ایک روشن مثال ہماری جماعت کے لیے پیغام
ماہِرہ طالب طالبانی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت ،محنت اور لگن ہو تو راستے خود بن جاتے ہیں۔
انہوں نے الخدمت بنو قابل کراچی جیسے فلاحی تعلیمی پروگرام سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا، اور آج وہ نہ صرف خود کامیاب ہیں بلکہ دوسروں کے لیے رہنما بن چکی ہیں۔
یہ مثال کچھی کھتری جماعت کے تمام نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ:
اگر آپ اپنے مستقبل کو سنوارنا چاہتے ہیں تو آپ بھی ایسے معتبر اداروں جیسے
الخدمت بنو قابل ،سیلانی ٹرسٹ یا دیگر تربیتی پروگرامز سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ ادارے آپ کو صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ آپ کو بااعتماد ، ہنر مند اور خود مختار بناتے ہیں۔
بس ایک قدم آپ کا عزم مانگتا ہے باقی منزل آپ کے قدم چومے گی۔
آئیے ، ماہِرہ کی کامیابی سے حوصلہ حاصل کریں اور اپنی زندگی میں کامیابی کی نئی داستانیں رقم کریں۔