02/10/2025
💫 جمعہ کے دن کے اہم مختصر اعمال 🌴
(بابرکت احادیث کی روشنی میں جمعہ کے فضائل)
✨ "سب سے بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا، جمعہ کا دن ہے۔"
📚 (صحیح مسلم: 854)
🔖1. فجر کی نماز میں سورۃ السجدہ اور سورۃ الدہر کی تلاوت کریں۔
📚 (صحیح مسلم: 880)
🔖2. مسواک کا استعمال کریں۔
📚 (صحیح بخاری: 880)
🔖3. مرد غسل جمعہ کریں اور بیویوں کو بھی اس کی تاکید کریں۔
📚 (جامع الترمذی: 496 حسن)
🔖4. صاف ستھرے اور اچھے کپڑے پہنیں۔
📚 (سنن ابی داؤد: 347)
🔖5. خوشبو لگائیں اور بالوں میں تیل لگائیں۔
📚 (صحیح بخاری: 883)
🔖6. مسجد پیدل جائیں۔
📚 (سنن ابی داؤد: 345)
🔖7. امام کے آنے سے پہلے مسجد میں موجود ہوں۔
📚 (سنن ابی داؤد: 345)
🔖8. مسجد میں داخل ہوتے ہی دو رکعت تحیۃ المسجد ادا کریں۔
📚 (صحیح بخاری: 1167)
🔖9. امام کے قریب بیٹھیں۔
📚 (سنن ابی داؤد: 345)
🔖10. خطبہ جمعہ کو غور سے اور خاموشی سے سنیں۔
📚 (سنن ابی داؤد: 345)
🔖11. خطبہ کے دوران فضول باتوں اور غیر ضروری حرکتوں سے بچیں۔
📚 (سنن ابی داؤد: 345)
🔖12. امام جمعہ کی نماز میں سورۃ الأعلى اور سورۃ الغاشیہ یا سورۃ الجمعہ اور سورۃ المنافقون کی تلاوت کرے۔
📚 (صحیح مسلم: 878-879)
🔖13. جمعہ کی نماز کے بعد مسجد میں چار یا چھ نفل پڑھیں، اور اگر گھر جائیں تو صرف دو نفل ادا کریں۔
📚 (سنن ابی داؤد: 1130)
🔖14. درودِ ابراہیمی کثرت سے پڑھیں۔
📚 (صحیح مسلم: 912)
🔖15. سورۃ الکہف کی تلاوت کریں۔
📚 (صحیح الجامع: 6470)
🔖16. جمعہ کے دن صدقہ دینے کا اہتمام کریں۔
📚 (مصنف عبدالرزاق: 5558)
🔖17. جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ (دوپہر کی نیند) کریں، پھر کھانا کھائیں۔
📚 (مسند احمد: 2733)