اضحَکَ اللہُ سِنّکَ❤
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ ہنستا ہوا رکھیں. آمین
Online Quran Tutor
Welcome to my Online Quran Tutor page. Basic Qaida reading course. Quran recitation With Tajweed.
جس میں تین خصلتیں ہوں، اس کی عقل کامل ہو جاتی ہے اور ان میں سے ایک خصلت ہو تو ایک تہائی عقل میں کمال آ جاتا ہے:
ایک یہ کہ وہ اپنے آپ کو پہچان لے۔
دوسری یہ کہ اپنی زبان کی حفاظت کرے۔
تیسری یہ کہ خدا کے عطا کردہ رزق پہ قناعت کرے۔
سلمہ بن دینار رحمہ اللّٰہ۔۔
تاریخ دمشق، 22: 67)
#استغفار
13/10/2023
مسلمان کا دشمن
اگر مسلمان نہ ہوتا
تو آج مسلمان ساری دنیا کوفتح کرلیتا۔
(صلاح الدین ایوبی)
اپنے آپ پراور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں! اپنی طاقتوں پر عاجز لیکن اعتماد کے بغیر آپ کامیاب نہیں ہو سکتے۔
وأجمل ما قيل في تحمّل المسؤولية
قول عمر بن الخطاب :
لا أسأل الله خِفَّة الحِمل، بل قوّة الظَّهر !
اور مسئولیت کے بارے میں کتنی خوبصورت بات کہی گئ ہے۔
عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں خدا سے بوجھ کا ہلکا ہونا نہیں مانگتا بلکہ میں کمر کی طاقت مانگتا ہوں!
11/10/2023
تہجد کا حیرت انگیز تعارف :
کیا آپ کو معلوم ہے فرض نمازوں اور قیام اللیل میں کیا فرق ہے ؟
سب سے زیادہ تحقیق جو میں نے قیام اللیل کے متعلق کی ہے ، اس سے آپ کے تن بدن میں رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے۔
میری خواہش ہو گی کہ آپ سب اس تحریر کو آخر تک لازمی پڑھیں ۔
یہ "دعوت کا کارڈ" ہے
(رب العالمین)کی طرف سے۔
مجھے رات کے آخری حصے کی نماز (قیام اللیل)نے تعجب میں مبتلا کر دیا!
اور میں نے اس میں پایا کہ:
- فرض نمازوں کی ندا بشر ہی لگاتے ہیں ، جبکہ قیام اللیل کی ندا رب العالمین لگاتے ہیں ۔
- فرض نمازوں کی ندا ہر شخص سنتا ہے ، جبکہ قیام اللیل کی ندا بعض لوگ ہی محسوس کرتے ہیں ۔
- فرض نمازوں کی ندا
(حي على الصلاة ،حي على الفلاح) ہے ۔
جبکہ قیام اللیل کی ندا
( ھل من سائل فأعطیہ....)
ہے کوئی سوال کرنے والا میں اسے عطا کر دوں ؟
- فرض نمازیں تمام مسلمانوں پر فرض ہیں ۔
جبکہ قیام اللیل صرف اللہ کے چُنے ہوئے مؤمن ہی ادا کرتے ہیں ۔
- فرض نمازیں بعض لوگوں کی دکھاوے کی نظر ہو جاتی ہیں ۔
جبکہ قیام اللیل چھپ کر اورصرف اللہ کی رضا کے لیے ادا کی جاتی ہے ۔
- فرض نمازوں کو ادا کرتے وقت مسلمان دنیاوی سوچوں میں مگن اور شیطانی وسوسوں میں مبتلا رہتا ہے ۔
جبکہ قیام اللیل میں مؤمن دنیا سے منقطع اور آخرت کی فکر میں مگن ہو جاتا ہے ۔
۔ فرض نمازوں میں مسلمان مسجد میں دوسروں سے ملاقات میں مشغول ہو جاتا ہے ،
جبکہ قیام اللیل میں مؤمن اللہ سے ملاقات کا شرف اور اس سے کلام اور سوال کا متلاشی رہتا ہے ۔
- فرض نمازوں میں دعا قبول ہونے کا علم نہیں ۔
جبکہ قیام اللیل میں اللہ نے خود اپنے بندوں سے دعا کی قبولیت کا وعدہ کیا ہے ۔
- آخر میں
قیام اللیل اس خوش نصیب کو حاصل ہوتی ہے جس سے اللہ کلام کرنا چاہتا ہو،اور اسکے ھم وغم سننا چاہتا ہو ،کیونکہ وہ اپنے اس مؤمن بندے کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے ۔
پس خوش قسمت ہے وہ شخص جس نے اللہ ذوالجلال والاکرام کی طرف سے بھیجا گیا دعوت نامہ کارڈ کی صورت میں حاصل کیا اور اس کے سامنے بیٹھ کر باتیں کیں اور اس سے
مناجات کی لذتیں حاصل کیں۔
جب آپ رات کے آخری پہر اندھیروں میں اپنے مالک الملک کے سامنے پیش ہوں تو بچوں والا اخلاق اپنائیں ۔
کہ جب بچہ کوئی چیز مانگتا ہے تو نہ ملنے پر وہ روتا ہے ، یہاں تک کہ حاصل کر لیتا ہے ۔ پس آپ بھی اپنے رب سے بچوں کی طرح مانگیں ۔
اپنے ساتھ دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ تاکہ دوسروں کے عمل کا آپ کو بھی پورا اجر ملے ۔
#کاپی
10/10/2023
خدایا عشق محمدﷺ میں ایسا بھی مقام آئے
کہ سانس بعد میں آئے پہلے نبیﷺ کا نام آئے
میری حیات کے لمحے بسر ھوں کچھ ایسے
کبھی درودﷺ لبوں پر ہو تو کبھی سلامﷺ آئے...
آمین ثم آمین
صَلَّی اللّٰهُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم ❤️
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
.
.
.
.
اپنی گود میں پالے ہیں پیغمبر اس نے.
مومن پر واجب ہے اقصی کا تحفظ کرنا.
09/10/2023
آمین۔
Stand with phalstene....
07/10/2023
*کوئی اتنی محبت کر ہی نہیں سکتا جتنی محبت آپ کو "اللّٰه تعالیٰ" کرتا ہے اور کوئی آپ کے مسائل حل بھی نہیں کرسکتا جیسے آپ کے مسائل آپ کا "اللّٰه تعالیٰ" حل کرتا ہے ۔۔ تو پھر کیوں نہ اپنے ہر دُکھ درد تکلیف کا ذکر "اللّٰه کریم" سے کیا جائے "اللّٰه کریم" کو بتایا جائے کہ اس کا بندہ بہت کمزور ہے وہ مُنتظر ہے کب اس کی آزمائشیں آسائشوں میں بدل جائیں وہ ہی تو قادر ہے بدلنے پر* ..*میری آنکھوں میں آنسو آگئے*
*جب اللہ نے مجھ سے پوچھا*۔۔۔
" *اَلَسْتُ بِرَبِّکُم*"
' *کیا میں تمہارا رب نہیں؟*'
*میں نے کہا " بَلَا " بے شک آپ ہی ہیں*۔۔!!
*اس پر اللہ نے بڑے لاڈ سے کہا*۔۔۔
" *فَاَیْنَ تَذْھَبُوْن* "
' *تو پھر کدھر جا رہے ہو مجھے چھوڑ کر*'__🍁🍂
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
75300