18/10/2025
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ سزا ہمیشہ مصیبت میں ہی ہوتی ہے؟
نہیں، بلکہ کبھی سزا یہ بھی ہوتی ہے کہ:
تم سے مناجات (اللہ سے سرگوشی) کی لذت چھن جائے،
رات کے قیام کے دروازے تم پر بند ہو جائیں،
قرآن کا ورد تم سے چھوٹ جائے,
تمہاری آنکھیں خشیت کے آنسوؤں سے محروم ہو جائیں،
اور تمہاری زبان سے ذکر کا سلسلہ خاموش ہو جائے۔
تو سوچو، اللہ سے تعلق کے محروم ہو جانے سے بڑھ کر کون سا خسارہ ہو سکتا ہے؟
جس نے اللہ کو پا لیا، اس نے کیا کھویا؟
اور جس نے اللہ کو کھو دیا، اس نے کیا پایا؟ 💔
# نَبْــضُ الْاُمَــة اَلْقُــدس