01/01/2026
Online Islamic Academy
We Teach HOLY QURAN, FOURTY HADITH, MASNOON PRAYERS And other BASIC ISLAMIC KNOWLEDGE
01/01/2026
22/10/2025
TikTok · Tabanitraders Check out Tabanitraders’s video.
18/10/2025
18/10/2025
بانی جامعہ حضرت بنوری رح کی وفات پر صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق شہید کا تعزیتی پیغام اور حضرت بنوری رح کی علمی دینی اور قومی خدمات کا اعتراف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکرّمی محمد بنوری صاحب
آپ کے والد ممتاز عالم دین مولانا محمد یوسف بنوری کی اچانک وفات سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے، مولانا کی موت نہ صرف پاکستان کی دینی، علمی اور قومی حلقوں بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
مرحوم نے حدیث فقہ اور دیگر اسلامی موضوعات پر جو معتدد کتابیں لکھیں وہ ہمارے دینی و علمی سرمایہ کا گرانقدر حصہ ہیں ، آپ عربی کے ایک بلند پایہ عالم، جید محدّث ، پرجوش مبلغ اور باعمل بزرگ تھے۔
مولانا بنوری ایک دینی درسگاہ کے بانی اور سرپرست تھے اور انہوں نے ساری زندگی اسلام کی خدمت کے لئے وقف رکھی ، وہ نہ صرف پاکستان میں اسلام کی عظیم خدمات انجام دیتے رہے ، بلکہ کئی موقعوں پر بیرونی دنیا میں پاکستان کی بہترین علمی نمائندگی کرکے وطن عزیز کے وقار میں اضافہ کیا۔
زندگی کے آخری دنوں میں وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے پاکستانی معاشرے کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے عظیم کام میں ہاتھ بٹا رھے تھے ، کونسل کے مختلف اجلاسوں میں انہوں نے متعدد اہم امور پر قیمتی مشورے دیئے جو مشعل راہ ثابت ہوں گے ، ان کے انتقال سے اسلامی نظریاتی کونسل میں بھی ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے مشکل سے پُر کیا جا سکے گا۔
میری دُعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں مرحوم کا مشن پایہ تکمیل کو پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں بلند درجات سے نوازے۔
میری یہ بھی دُعا ہے کہ خالق دو جہاں آپ کو اور مولانا کے دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
احقر ضیاء الحق
(جنرل محمد ضیاء الحق)
۔
۔
۔
#جامعہ #بنوری
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Saddar
Karachi
74400