Al ILM Quran Academy

Al ILM Quran Academy

Share

We have trained and experienced teachers ��

خیر کم من تعلم القرآن و علمہ
تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن کو سیکھے اور سیکھائے

15/01/2025

قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل فرمایا:
"یہ کتاب (قرآن) کوئی شک نہیں، پرہیزگاروں کے لیے ہدایت ہے۔"
(سورہ البقرہ: 2)
قرآن کے علم کے بغیر انسان حق اور باطل میں فرق نہیں کر سکتا۔

14/01/2025

حضرت علی رضی اللہ عنہ:

"علم مال سے بہتر ہے کیونکہ علم تمہاری حفاظت کرتا ہے، جبکہ مال کی حفاظت تمہیں کرنی پڑتی ہے۔"

04/06/2024
07/02/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Al ILM Quran Academy
کی طرف سے خوش آمدید
ہم لائیں ہیں ایک بہترین موقع آپکے لئے قرآن و ناظرہ و مسنون دعائیں سیکھنے کا
خَیْرَكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَ عَلَّمَهُ
تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو قرآن کا علم حاصل کریں اور اسکی تعلیم دیں
🌟✨

21/01/2024

اللہ نے عورت کو حجاب کا ہرگز حکم نہیں دیا......
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کہتے ہیں...
میرے پاس ایک طالبعلم لڑکی آئی اور پوچھا:

طالبہ : کیا قران پاک میں کوئی ایک بھی ایسی آیت ہے جو عورت پر حجاب کی فرضیت یا پابندی ثابت کرتی ہو؟

ڈاکٹر ذاکر نائیک : پہلے اپنا تعارف تو کراؤ...

طالبہ: میں یونیورسٹی میں آخری سال کی ایک طالبہ ہوں....
اور میرے بہترین علم کے مطابق اللہ تبارک و تعالیٰ نے عورت کو حجاب کا ہرگز حکم نہیں دیا، اس لیے میں بے پردہ رہتی ہوں۔

تاہم میں اپنے اصل سے بالکل جڑی ہوئی ہوں اور اس بات پر اللہ پاک کا بہت بہت شکر ادا کرتی ہوں....

ڈاکٹر : اچھا تو مجھے چند ایک سوال پوچھنے دو.
طالبہ : جی بالکل.

ڈاکٹر ذاکر : اگر تمہارے سامنے ایک ہی مطلب والا لفظ تین مختلف طریقوں سے پیش کیا جائے تو تم کیا مطلب اخذ کرو گی...؟

طالبہ: میں کچھ سمجھی نہیں۔

ڈاکٹر ذاکر : اگر میں تمہیں کہوں کہ مجھے اپنا یونیورسٹی گریجویشن کی ڈگری دکھاؤ....

آپ نے پھر کہا: یا میں تمہیں یوں کہوں کہ اپنی یونیورسٹی گریجویشن کا رزلٹ کارڈ دکھاؤ۔
آپ نے پھر کہا: یا پھر میں تمہیں یوں کہوں کہ اپنی یونیورسٹی گریجویشن کی فائنل رپورٹ دکھاؤ-

تو تم کیا نتیجہ اخذ کرو گی...؟

طالبہ: میں ان تینوں باتوں سے یہی سمجونگی کہ آپ میرا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اور ان تینوں باتوں میں کوئی بھی تو ایسی بات پوشیدہ نہیں ہے جو مجھے کسی شک میں ڈالے کیونکہ ڈگری، رزلٹ کارڈ یا فائنل تعلیمی رپورٹ سب ایک ہی بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آپ میرا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں.....!

ڈاکٹر ذاکر نائیک : بس، میرا یہی مطلب تھا جو تم نے سمجھ لیا ہے....

طالبہ: لیکن آپ کی اس منطق کا میرے حجاب کے سوال سے کیا تعلق ہے...؟

ڈاکٹر ذاکر : اللہ تبارک و تعالیٰ نے بھی قرآن مجید میں تین ایسے استعارے استعمال کیے ہیں جو عورت کے حجاب پر دلالت کرتے ہیں....

طالبہ: (حیرت سے) وہ کیا ہیں اور کس طرح....؟

ڈاکٹر ذاکر نائیک : اللہ تبارک و تعالی نے پردہ دار عورت کی جو صفات بیان کی ہیں...

انہیں تین تشبیہات یا استعاروں
(الحجاب – الجلباب – الخمار)
سے بیان فرمایا ھے جن کا مطلب بس ایک ہی بنتا ہے۔
تم ان تین تشبیہات سے کیا سمجھو گی پھر۔۔۔۔۔؟
طالبہ : خاموش۔۔۔۔!

ڈاکٹر ذاکر نائیک : یہ ایسا موضوع ہے جس پر اختلاف رائے تو بنتا ہی نہیں بالکل ایسے ہی جیسے تم ڈگری، رزلٹ کارڈ یا فائنل تعلیمی رپورٹ سے ایک ہی بات سمجھی ہو۔۔۔

طالبہ: مجھے آپ کا سمجھانے کا انداز بہت بھلا لگ رہا ہے مگر بات مذید وضاحت طلب ہے۔
ڈاکٹر ذاکر : پردہ دار عورتوں کی پہلی صفت (اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں –
( وليضربن بخمرهن على جيوبهن)

باری تعالیٰ نے پردہ دار عورتوں کی جو دوسری صفت بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے
کہ (اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں

–یايها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن)

اللہ تبارک و تعالیٰ نے پردہ دار عورتوں کی جو تیسری صفت بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ (گر تمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو –
(وإذا سألتموهن متاعا فأسالوهن من وراء حجاب}

ڈاکٹر ذاکر نائیک : کیا ابھی بھی تمہارے خیال میں یہ تین تشبیہات عورت کے پردہ کی طرف اشارہ نہیں کر رہیں؟ طالبہ: مجھے آپ کی باتوں سے صدمہ پہنچ رہا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر : ٹھہرو، مجھے ان تین تشبیہات کی عربی گرائمر سے وضاحت کرنے دو۔
عربی گرایمر میں “الخمار” اس اوڑھنی کو کہتے ہیں جس سے عورت اپنا سر ڈھانپتی ہے، تاہم یہ اتنا بڑا ہو جو سینے کو ڈھانپتا ہوا گھٹنوں تک جاتا ہو۔
اور “الجلباب” ایسی کھلی قمیص کو کہتے ہیں جس پر سر ڈھاپنے والا حصہ مُڑھا ہوا اور اس کے بازو بھی بنے ہوئے ہوں۔

فی زمانہ اس کی بہترین مثال مراکشی عورتوں کی قمیض ہے جس پر ھُڈ بھی بنا ہوا ہوتا ہے۔تاہم “حجاب” کا مطلب تو وییسے ہی پردہ ہی بنتا ہے۔۔۔

طالبہ: جی میں سمجھ رہی ہوں کہ مجھے پردہ کرنا ہی پڑے گا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک : ہاں، اگر تیرے دل میں اللہ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے
تو۔اور ایک اور بات جان لے کہ:
لباس دو قسم کے ہوتے ہیں:
پہلا جو جسم کو ڈھانپتا ہے۔
یہ والا تو فرض ہے اور اللہ اور اس کے رسولﷺ کا حکم ہے۔

دوسرا وہ جو روح اور دل کو کو بھی ڈھانپتا ہے۔ یہ دوسرے والا لباس پہلے سے زیادہ بہتر ہے،

جیسا کہ اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد مبارک ہے کہ :
ً(اور بہترین لباس تقویٰ کا لباس ہے – ولباس التقوى ذلك خير)۔
ھو سکتا ھے کہ ایک عورت نے ایسا لباس تو پہن رکھا ہو جس سے اس کا جسم ڈھکا ہوا ہو لیکن اس نے تقویٰ کا لباس نا اوڑھ رکھا ہو۔۔۔۔۔۔
تو ٹھیک طریقہ یہی ہے کہ وہ دونوں لباس زیب تن کرے۔۔۔۔۔

💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢

02/01/2024

وه ابتدا میں چار تھے
دارارقم میں 45 ھو گئے
شعب ابی طالب میں 82 هو گئے
هجرت کے وقت وه 115 هو گئے
تو غزوه بدر میں 313 تهے
پهر رفته رفته برهتے چلے گئے
صلح حدیبیه میں تعداد 1400 هوئی
تو فتح مکه پر 10 هزار تهے
پهر غزوه حنین میں 12 هزار هو گئے
غزوه تبوک میں 40 هزار تهے
خطبه_حجته_الوداع میں ان کی تعداد سوا لاکھ تهے۔

عرصه 23 سال میں اس قدر افرادی قوت کسی اور مذھب کا اعجاز نہیں
یه امتیاز صرف اسلام کو هی حاصل هے
وه لوگ اسلام میں اس قدر گھل مل گئے تھے که وه خود اسلام نظر آتے تھے
مٹی کے بنے ھوئے مگر پرواز آسمان سے اوپر تھی
وه موت سے نہیں ڈرتے تھے بلکه موت ان سے ڈرتی تھی
زمانه انھیں نھیں بلکه وه زمانے کو مسخر کرتے تھے

صحابه وه جن کا رب ﷲ
صحابه وه جن کا مدرسه بیت ﷲ
جن کے استاد رسول صلی ﷲ علیه وسلم
جن کا نصاب کتاب ﷲ.
جنکا امتحان لینے والا خود ﷲ

نتیجه
رضی ﷲ عنه
صحابه خود
حزب اللّٰـــــــه

ﷲ ہمیں بھی صحابہ رضی ﷲ عنہ سا ایمان اور جذبہ عطا فرمائے۔

آمین اللهم امين يارب العالمين 🤲

02/11/2023

رُکیں رُکیں...!!!🫸🏻
آپ وہی ہیں نہ جو *{سکون}* کی تلاش میں ہیں '🧐'......؟؟؟؟

آئیے میں آپکو بتاتی ہوں آپ کا *{سکون}* کہاں ہے '😇'

آپ کے گھر میں ایک کتاب ہے جو کپڑے میں لپٹی ہوئی ہے اور اس کپڑے پر دھول لگی ہوئی ہے ،، '🤔' ،، یاد آیا ....؟؟؟

جناب آپکا *{سکون}* اسی کتاب میں موجود ہے جو کتاب آپکے ہی گھر میں موجود ہے '😊'

اور آپ *{سکون}* کو دھول میں لپٹ کر دنیا میں سکون تلاش رہے ہیں '🤭'

نہیں سمجھے کیا '😒' ...؟؟؟
ارے جناب آپکا *{سکون}* یعنی وہ کتاب *"-•قرآن مجید•-"* ہے

جس کو آپ نے ناجانے کب سے ہاتھ بھی نہیں لگایا ہوگا '😢' افسوس آپکی عقل پر '😢' *"-•قرآن مجید•-"* کو دھول میں لپٹ کر دنیا میں *{سکون}* تلاش کروگے تو کہاں *{سکون}* ملے گا کیونکہ آپ نے تو خود *{سکون}* کو لپٹ کر رکھ دیا ہے '😥'

چلیں اب وُضو کریں، اور اس *"-•قرآن مجید•-"* کو اُٹھائیں، دھول صاف کریں، چومیں، سینے سے لگائیں اور *{سکون}* محسوس کریں '😌' ، اب کھولیں پڑھیں اور سمجھیں، اور ساتھ ہی اللّٰہ عزوجل سے مافی بھی طلب کریں اور خود سے وعدہ کریں کے اب آپ روز اس مقدس کتاب کو پڑھ کر اپنی روح کو *{سکون}* اور اس مقدس کتاب کو سینے سے لگا کر اپنے دل کو *{سکون}* دینگے '🥹'♥️'

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi