10/06/2023
10 جون 2021 مجھ سمیت میرے یارانِ طریقت کی زندگی کا سب سے بڑا سانحہ کہ آج کے دن تقریباً 2:30 سے 3:30 کے درمیان یہ خبر ملی کہ قبلہ سید و سندی شیخِ طریقت وصال فرما گئے ہیں, اولاً تو یہ بات سن کر یقین ہی نہ آیا ,پھر کچھ احباب کو کالز کی جن میں آپ کے داماد اور اور ایک خادم جو کہ آستانہ عالیہ قادریہ نیو داڑی شریف ہری ہور ہزارہ میں خدمت سر انجام دیتے ہیں یہ بھی شامل ہیں, ان احباب کی تصدیق کے بعد بھی یقین نہیں آیا لگا کہ یہ سب ایک خواب ھے یا یہ سب مجھ سے مذاق کر رھے ہیں پھر اچانک جامعہ کے ایک ساتھی بلال شکیل نے ایک پوسٹ بھیجی جو لائٹ ہاؤس کے تاجران کے گروپ میں چل رہی تھی کہ قبلہ سیدالسادات پیر سید دولت حسین شاہ صاحب اپنے آبائی گاؤں ہری پور میں وصال فرما گئے ہیں چونکہ آخری دو سے تین سالوں میں تقریباً ہر خاص و عام آپ کے چرچے سن چکا تھا اس وجہ وہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور اب احباب کی اس احقر کو کالز آنے لگیں کہ گویا یہ خبر درست ھے یا نہیں اب میں تو خود یقین کرنے کے قابل نہیں تھا کہ میرے مالک وصال فرما گئے ہیں گویا کسی کو تصدیق کیا کرتا اتنی دیر میں والد صاحب کی کال آئی اور آپ نے فرمایا کہ ٹکٹ کر لیۓ ہیں یا میں کرواؤں بس یہ جملے سنے اور میری ساری دنیا اب رک گئی اب یقین ہوا کہ بھئی ہاں اب واقعی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہو گیا ھے, جب ہری پور روانگی کے لیۓ ایئر پورٹ پہنچا تو ہر طرف میرے پیر بھائی یا وہ احباب نظر آتے کہ جو جنازے میں جا رھے تھے جن میں بہت سے جَیِّد علماء اور ثناء خوانِ رسولﷺ بھی شامل تھے اور یہ سلسلہ 10 جون کی شام 5 بجے سے چل رہا تھا ھماری فلائیٹ 11 جون کو صبح 7 بجے کی تھی پھر بھی میں جس جہاز میں سوار تھا اس میں 98 فیصد احباب ہری پور جانے والے تھے پھر جب اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو وہاں گاڑی والا بغیر ایڈریس پوچھے کہنے لگا کہ آئیۓ بیٹھیۓ 10 بجے جنازہ ھے راستہ زیادہ اور وقت کم ھے,دوران سفر معلوم کرنے پر پتا چلا کہ کل شام سے سارے ڈرائیور تقریباً ہری پور ہی جا رھے ہیں,جب ہری پور پہنچے تو میں نے اپنی زندگی میں سب سے بڑا ہجوم دیکھا جو شیخ کامل کے جنازے میں شامل ہونے کے لیۓ پورۓ پاکستان سے آیا تھا جس میں بے شمار مشائخ اور علماء بھی موجود تھے,,بعد از وصال پھر کئی مرتبہ آپ کی اور شہزادگان کی خواب میں زیارت ہوئی کافی ارشادات اور کرم نوازیوں کا سلسلہ جاری رہا اللہﷻ یہ سلسلہ آخری سانس تک جاری رکھے اور مالِکوں کی نگاہ میں رکھے۔آمین بحق آل عبا
خاک پاۓ مرشد عبدِ مُصطفٰی کریمﷺ پیر السید عبدالسمیع شاہ کاظمی مشھدی القادری عفی عنہ