Shan e Pilot School

Shan e Pilot School

Share

this page to promote activities co curriculums social relating to Government Pilot Higher Secondary

02/05/2021

Laanati lbne Muljim pr Laanat beshumar

18/11/2020

‏یہ Uber کے ڈرائیور قمر الزمان ہیں
آج نسبت روڈ سے واپسی پر میں اور میرے دوست نے لکشمی چوک بٹ کڑاہی سے کھانا کھایا اور وہیں سے رائیڈ بُک کی۔ ہمارے پاس کچھ ہوم اپلائنسیز اور اور باقی سامان بھی تھا جو ہم نے شام کو شاہ عالم مارکیٹ سے خریدا تھا۔ میرے پاس کیمرہ بیگ بھی تھا۔
‏دوست کو میں نے مال آف لاہور ڈراپ کیا اور اس کے بعد کیولری گراؤنڈ پہنچ کر رائیڈ ختم کی اور گاڑی کی پچھلی سیٹ سے سارا سامان اُتارا اور گھر آ گیا۔ میرا دوست جو پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا اس نے میرا کیمرہ بیگ جس میں 12 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان پڑا تھا سیٹوں کے درمیان پاؤں میں رکھا تھا' ‏جو مجھے نظر نہیں آیا اور میں وہ بیگ گاڑی میں چھوڑ آیا۔ گھر آ کر میں نے آج جو نیا ائیر فرائیر خریدا تھا وہ سیٹ اپ کیا، کافی بنائی اور کیمرے سے دن کے شُوٹ کا ڈیٹا کاپی کرنے لگا تو تب احساس ہوا کہ بیگ کمرے میں نہیں ہے۔ سارا گھر چھان مارا لیکن بیگ نہیں ملا۔

‏پریشانی میں دوست کو کال کی تو اس نے کہا میں تو گاڑی میں رکھ آیا تھا۔ میں نے Uber کی ہیلپ لائن پر کال کی جنہوں نے وہ کال ڈرائیور کے نمبر پر فارورڈ کر دی۔ ڈرائیور کو جب بتایا کہ میرا بیگ گاڑی میں رہ گیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں تو کوئی بیگ نہیں ہے۔ ‏میں نے کہا چیک کریں بیگ اُدھر ہی ہو گا۔ انہوں نے گاڑی روک کر چیک کیا تو کیمرہ بیگ سیٹوں کے درمیان پڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بلیک کلر کا ایک بیگ سیٹوں کے درمیان پڑا ہے۔ یہ سُن کر میری جان میں جان آئی.

‏میں نے ڈرائیور کو کہا کہ آپ ابھی رائیڈ پر ہیں یا فری ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ میں نے ابھی LUMS کے پاس رائیڈ ڈراپ کی ہے اور فری ہوں۔ میں نے کہا کہ بیگ مجھے پہنچا دیں میں آپ کو رائیڈ کے 1000 پے کر دوں گا۔ ڈرائیور نے کہا آپ لوکیشن میرے نمبر پر وٹس ایپ کریں میں آتا ہوں۔‏میں نے لوکیشن سینڈ کر دی اور آدھے گھنٹے کے اعصاب شکن انتظار کے بعد کال آئی کہ سر باہر آ جائیں میں گھر کے سامنے آ گیا ہوں۔
میں جب باہر پہنچا تو انہوں نے سیٹوں کے درمیان سے بیگ نکال کر مجھے تھما دیا۔ میں نے انہیں پوچھا کہ آپ کو پتہ ہے اس بیگ میں کتنی مالیت کا سامان پڑا ہے؟

‏اس پر مسکرا کر بولے کہ "سر پاویں ککھ ہووے پاویں لکھ، یہ امانت ہے"
میں نے انہیں 1000 سے زیادہ ادا کرنے کی کوشش کی جو انہوں نے نہیں لیے اور کہا کہ یہ 1000 بھی زیادہ بنتے ہیں۔

‏یہ ہے میرا پاکستان اور یہاں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں۔ یہ لوگ ہیں پاکستان کے اصل ہیروز اور ہمیں ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ یہ پوسٹ میں ڈرائیور سے اجازت کے بعد ان کی فوٹو لے کر شئیر کر رہا ہوں۔ اللہ ان کے رزق اور کاروبار میں برکت ڈالے۔ آمین

05/05/2020
25/02/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


VIP Main Road Larkana
Karachi