09/06/2023
*انسان تو اپنے رب کی محبت کو بہت دیر سے کیوں سمجھتا ہے🥹____* 🥀
پھر جانتا ہے کہ وہ ہم سے اتنی محبت کرتا ہے کہ ہمیں ہمیشہ بہتر سے بہترین عطاء کرتا ہےـ بس ہم ہی ہیں
جو ضد پر اڑ جاتے ہیں, اسکی نافرمانی کرتے ہیں, ورنہ
اس کے اختیار میں کیا نہیں ہے؟ وہ اگر چاہے تو ایک نافرمانی ہر ہمیں آسمان سے زمین پر دے مارے, مگر وہ
ایسا کرتا ہی نہیں, اسکی رحمت اسکے غضب پر بھاری ہے, کبھی مڑ کر ماضی کو دیکھو تو تم جان جاؤ گے اس نے تمہیں کب کب اور کہاں کہاں سنبھالا...! جب تم اکیلے تھے تب کہاں کہاں اس نے تمہارا ہاتھ تھاما, جس کے تم قابل بھی نہیں تھے اس سے بھی تمہیں نوازا, جب تمہارے پاس کچھ نہیں تھا تب کیسے ناممکن سے ممکن کے وسیلے پیدا کیے, انسان جب یہ سمجھ جاتا ہے تب سارے شکوے ختم ہو جاتے ہیں, پھر معجزے ہوتے ہیں ـ پھر گمان یقین میں بدلتے ہیں, رب سے محبت, محبت نہیں ایک امید ہے, ایسی امید جسے کوئی زوال نہیں ..!!!