07/07/2024
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام کے ساتھ کہ جو الرحمن الرحیم ہیں
( اللہ کی طرف دعوت )
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
ساری عظمتیں اسی اللہ کے لیے ہیں جو تمام کائنات کو بنانے سنوارنے والے ہیں
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بے حد مہربان اور انتہائی رحم کرنے والے
مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ
فیصلے کے وقت وہی حاکم ہوتے ہیں
هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ
کہ وہ اللہ بس وہی ایک ہے
اَللّٰهُ الصَّمَدُ
اللہ بے احتیاج وکل سامان ہے
لَمْ يَلِدْ ۙ وَلَمْ يُوْلَدْ
نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ ہی اس سے کوئی پیدا ہوا
وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ
اور نہ ہی اس نے کسی کو اپنے جیسا کیا
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَـيُّ الْقَيُّوْمُ ۚ لَا تَأْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ ۗ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الْاَ رْضِ ۗ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِ ذْنِهٖ ۗ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۚ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَا لْاَ رْضَ ۚ وَلَا يَــئُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا ۚ وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ ۲/۲۵۵
(کہ) اللہ ہی تو ہیں کہ جن کے علاوہ کوئی ملجا ماؤی نہیں متحرک و غیر متنزلزل ؛ نہ ہی انہیں تھکن ہوتی ہے اور نہ ہی نیند ؛ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے سب انہی کے مکمل قبضہ قدرت میں ہے کہ جس سے ان کے حضور ان کے قانون کے بغیر کسی کی حمایت کا حق حاصل ہو اور کوئی بھی جو کچھ کر رہا ہے یا اس کے بعد ہوتا ہے اس سے آگاہ ہوتے ہیں اور جتنا وہ خود کسی کو معلومات سے نوازیں اس سے زیادہ کوئی ان سے نہیں جان سکتا اور آسمانوں اور زمین کی تمام وسعتوں پر انہی کا اقتدار ہے اور ان کی نگہبانی ان کے لیے کسی طور گراں نہیں اور وہی اعلیٰ ترین اور وہی عظیم ترین ہیں -
اَلَمْ يَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَا دِهٖ وَيَأْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّا بُ الرَّحِيْمُ ۹/۱۰۴
کیا یہ نہیں جانتے کہ اپنے بندوں کی توبہ اور ان سے حاصل کیے گئے صدقات کو قبول کرنا اللہ ہی پر منحصر ہے اور بلا شبہ اللہ ہی تو ہیں جو توبہ قبول کرتے انتہائی رحم فرماتے ہیں -
وَقُلِ اعْمَلُوْا فَسَيَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُوْلُهٗ وَا لْمُؤْمِنُوْنَ ۗ وَسَتُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَيْبِ وَا لشَّهَا دَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۹/۱۰۵
ان سے کہیے کہ وہ ( اچھے )اعمال کرتے رہیں اللہ اس کے رسول اور مومن ان کے اعمال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور پھر جب تم پوشیدہ اور ظاہر کیے جانے والے ( اللّٰہ) کہ حضور لوٹو گے تو جو کچھ تم کرتے رہے ہو گے وہ تم پر عیاں کر دیا جائے گا
( آئیے اقرار و عہد کریں )
اِيَّا كَ نَعْبُدُ وَاِ يَّا كَ نَسْتَعِيْنُ
ہم صرف آپ ہی کے اصولوں پر چلیں گے اور آپ ہی کی اعانت کے خواستگار رہیں گے
لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا ۗ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِيْنَاۤ اَوْ اَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَا قَةَ لَنَا بِهٖ ۚ وَا عْفُ عَنَّا ۗ وَا غْفِرْ لَنَا ۗ وَا رْحَمْنَا ۗ اَنْتَ مَوْلٰٮنَا فَا نْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ ۲/۲۸۶
ہر نفس جس حد تک کچھ کر سکتا ہے اللہ اس کے علاوہ اس کو جوابدہ نہیں ٹھہراتے ؛ جتنا کچھ کسی نے کیا تو اسی کے لیے اس کا محاصل ہے
ہمارے رب (کہیں) ہم اپنی کوتاہی اور لاپرواہی کے سبب گرفت میں نہ آ جائیں ؛ہمارے رب ہم اپنی ذمہ داریوں کو اپنے اوپر بوجھ نہ سمجھیں جیسا کہ ہم سے پہلے لوگوں نے کیا ؛ ہمارے رب ہم ایسی کوئی چیز اپنے سر نہ لیں جس کے لیے ہمیں صلاحیت نہ ہو اور اس بارے ہم پر نظر کرم کیجئے گا ؛ آپ ہمارا تحفظ فرمائیں اور ہم پر رحم فرماتے رہیں کہ آپ ہی ہمارے سرپرست ہیں اور جو آپ کے (اصولوں اور حکموں) کے خلاف چلتے ہیں ان کے مقابل ہمیں آپ کی مدد حاصل ہو -
اقتباس از ترجمہ فہم انسان
"
Start a life of spirituality easily by bringing the Quran into Android & iOS. The design avoids unnecessary complexity, ensuring that the interface is easy to understand and navigate, presenting information in a clear manner without clutter.