Minhaj-ul-Quran Karachi

Minhaj-ul-Quran Karachi The Official Page of Minhaj-ul-Quran [Karachi]

With our main Headquarters in Lahore we have offices in London, Glasgow, Paris, Frankfurt, Milan, Barcelona, Oslo, Copenhagen, Amsterdam, Vienna, New York, Toronto, Mumbai, Sydney, Hong Kong, Tokyo and many more.

15/09/2026

Opening Ceremony Minhaj Halal Certification Karachi Branch

Inaugurated by Prof. Dr. Hussain Mohi ud din Qadri, Chairman, Minhaj Halal Certification.

کراچی:. صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیرِ اہتمام ورکرز ک...
15/09/2026

کراچی:. صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیرِ اہتمام ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت و خطاب

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیرِ اہتمام جامعہ مسجد رحمانیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کی اور انہوں نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی دلوں کو متحد رکھنے والی حقیقی قوت اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت ہے، دنیا میں انسانوں کو مفادات، خوف، خونی رشتے، برادری اور دیگر تعلقات جوڑتے ہیں، تاہم یہ تمام رشتے مستقل اور لازوال نہیں۔ مفاد ختم ہو تو تعلق ختم ہو جاتا ہے، خوف ختم ہو تو راستے جدا ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء اور اللہ والوں نے انسانی تعلقات کا جو لازوال جواب دیا وہ اللہ کے لیے محبت ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات باقی ہے، اس لیے جو تعلق اللہ کی محبت کی بنیاد پر قائم ہو وہ بھی پائیدار ہوتا ہے۔ دنیا کی محبتیں حالات، مفادات، دولت، حیثیت اور دیگر عوامل کے بدلنے سے تبدیل ہوجاتی ہیں، مگر اللہ کے لیے قائم ہونے والی محبت میں نہ کوئی غرض ہوتی ہے اور نہ اس کے ختم ہونے کا اندیشہ۔ جب انسان اللہ کی محبت میں جڑ جاتا ہے تو "میں" اور "تم" کی تفریق ختم ہوجاتی ہے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مختلف رنگ، نسل، زبان اور علاقوں میں تقسیم کیا، یہ کوئی حادثاتی تقسیم نہیں بلکہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے۔ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو متقی ہے۔ یہی تنوع انسانوں کو ایک دوسرے کو پہچاننے اور مختلف علاقوں، ثقافتوں اور زبانوں کے باوجود ایک دوسرے سے جڑنے کا موقع دیتا ہے۔ ایک دوسرے کی عزت کرنا، معاف کرنا، کمزوریوں پر پردہ ڈالنا، ضرورت مند کی مدد کرنا، نئے لوگوں کو اپنے دل میں جگہ دینا اور حوصلہ افزائی کرنا ایمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے دامن میں مختلف علاقوں، ثقافتوں اور معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک جگہ جمع ہونا بھی اسی محبت کی علامت ہے۔ یہ تعلق کسی تجارتی مفاد یا دنیاوی غرض کے لیے نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے لیے ہے۔ اس تجدیدی تحریک کے کارکنان اس صدی کی مؤثر ترین تحریک کا حصہ ہیں اور یہ نسبت آقا کریم ﷺ کی خدمت و محبت کا ثمر ہے۔ باہمی محبت دعوتی قوت بھی ہے۔ جس طرح تسبیح کے دانے ایک دھاگے میں پروئے جاتے ہیں، اسی طرح محبت کارکنان اور خاندانوں کو تحریک کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتی ہے۔ اس سے وابستہ خاندانوں اور نئی نسلوں کو اس محبت کے رشتے میں شامل کرنا ضروری ہے تاکہ یہ دعوت اور وابستگی نسل در نسل منتقل ہو۔

انہوں نے کہا کہ مومن دوسروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بجائے سہارا بنتا ہے۔ تحریک ایک عمارت کی مانند ہے جس کا ہر کارکن اس عمارت کی ایک اینٹ ہے اور ہر اینٹ کا اپنی جگہ مضبوط ہونا پوری عمارت کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ اس لیے کسی کی محنت کو کم تر سمجھنا، کسی کو پیچھے دھکیلنا یا دل آزاری کرنا تحریک کے اجتماعی نظام کو کمزور کرتا ہے۔ اللہ والوں کی صحبت، نیک بندوں سے محبت اور مخلص دوستوں سے ملاقات اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تحریک منہاج القرآن کی صورت میں مخلص دوستیاں اور محبت کے رشتے عطا کیے ہیں، ہمیں ان رشتوں کو مضبوط بناتے ہوئے دلوں کو جوڑنا ہے۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ محبت کے اس پیغام کو گلی گلی اور بستی بستی عام کریں، مراکز العلم کی مجالس منعقد کریں، رفاقت سازی کو فروغ دیں اور شب بیداریوں، ملاقاتوں اور نشستوں کا اہتمام کریں۔ ہر نوجوان اور بزرگ 25 ہزار مراکز العلم کے قیام کے ہدف میں اپنا کردار ادا کرے، نئے لوگوں کو تحریک کے ساتھ جوڑیں۔ یہ فکر و تربیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا تحفہ ہے۔ دنیاوی سرمایہ جمع کرنے سے کہیں زیادہ قیمتی نیک لوگوں کی دوستی، صحبت اور سنگت ہے۔ اللہ کے لیے قائم ہونے والی محبت دنیا میں دلوں کو جوڑتی، معاشرے میں امن و سلامتی کو فروغ دیتی اور آخرت میں شفاعت و رحمت کا ذریعہ بنتی ہے۔

ورکرز کنونشن میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، سرپرست تحریک منہاج القرآن کراچی قاضی زاہد حسین، صدر تحریک منہاج القرآن کراچی مسعود احمد عثمانی، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی عتیق احمد چشتی اور خواجہ محمد عامر اشرف، مفتی مکرم خان قادری، علامہ غلام غوث چشتی، راؤ کامران محمود، محمد یاسر کھوسہ ایڈوکیٹ، جواد انصاری، حافظ محمد عرفان یوسف، صارم نور، نصرت رعنا ڈار سمیت تحریک منہاج القرآن کراچی اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی ذمہ داران نے ملاق...
15/09/2026

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی ذمہ داران نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن مسعود احمد عثمانی بھی موجود تھے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواتین کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کو تحریک کے پیغام کے فروغ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں اور خواتین و بچیوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اچھی تربیت، اخلاقی اقدار اور دینی شعور کی آبیاری گھر سے ہوتی ہے، اس لیے ماؤں اور خواتین کو نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت میں اپنا کردار مزید مؤثر بنانا چاہیے۔
اس موقع پر مرکزی زونل نگران منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نصرت رعنا ڈار، ڈائریکٹر الہدایہ ڈپارٹمنٹ کراچی ثناء نوید سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی ذمہ داران بھی شریک تھے۔

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری  سے مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران کی ملاقاتصد...
15/09/2026

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران کی ملاقات

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ رحمانیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور تنظیمی و دعوتی امور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اہم ہدایات دیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نوجوان طلبہ کو اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے، فکری و اخلاقی تربیت کو اہمیت دینے اور مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے تنظیمی استحکام، دعوتی سرگرمیوں کے فروغ اور مصطفوی فکر کو نوجوان نسل تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر ضیاء الرحمن (سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان)، حافظ عرفان یوسف (نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان)، یاسر کھوسہ (صدر ایم ایس ایم سندھ) اور کراچی کے ذمہ داران میں جواد انصاری (صدر)، حسن رضا (سینئر نائب صدر)، محبوب اشرف ایڈووکیٹ (نائب صدر)، عبدالرحمن (جنرل سیکرٹری)، اسامہ سعید (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، راؤ حسنین (سیکرٹری مراکزِ علم)، نمر حسین (سیکرٹری ممبرشپ)، ناصر ارشد (سیکرٹری ٹریننگ)، حافظ حسن (سیکرٹری اسپورٹس)، طاہر مصطفیٰ مروت (سربراہ سوشل میڈیا) اور بلال شیخ (کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا) شامل تھے۔

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفد کی ملاقاتصدر منہا...
15/09/2026

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفد کی ملاقات

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے جامعہ رحمانیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ (سربراہ: آغا جواد نقوی) کے حاجی محمد اصغر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف سماجی و دینی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

وفد میں سینئر صدر سمیع حیدر، محمد تقی، یاور عباس، محسن رضا اور مولانا گل حسن مشہدی شامل تھے۔

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جامعہ رحمانیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں پاکستان عوام...
15/09/2026

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جامعہ رحمانیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں پاکستان عوامی تحریک کے زونل ذمہ داران سے ملاقات

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ رحمانیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں پاکستان عوامی تحریک کے زونل ذمہ داران سے ملاقات کی اور تنظیمی، سیاسی و سماجی امور کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فرمایا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیاسی و سماجی فکر کو معاشرے میں عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آئین پاکستان میں درج ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کیا جائے اور ان میں اپنے حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے۔ معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔

اس موقع پر سرپرست تحریک منہاج القرآن کراچی و مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک، صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود، سینیئر نائب صدر اسماعیل عارفی، جنرل سیکرٹری الیاس مغل، سیکرٹری کوآرڈینیشن نوید عالم، آرگنائزر عدنان رؤف، فائنانس سیکرٹری مطیع الرحمٰن آسی، سیکرٹری انفارمیشن ساجدہ جبین، نائب صدر قیصر اقبال قادری، نائب صدر اشتیاق ایڈووکیٹ اور صدر لیبر ونگ بشیر خان مروت بھی موجود تھے۔

تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تنظیمی ذمہ داران کو شیلڈز پیش کیں۔

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جامعہ رحمانیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں منہاج یوتھ ل...
15/09/2026

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جامعہ رحمانیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں منہاج یوتھ لیگ کی زونل ٹیم سے ملاقات

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کی زونل ٹیم کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہدایت کی کہ ماہانہ حلقۂ درود کی محفل کا باقاعدگی سے آغاز کیا جائے۔ نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور روزگار کے پروگرامز شروع کیے جائیں تاکہ انہیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تنظیمی استحکام، نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت اور دعوتی سرگرمیوں کے فروغ کو منہاج یوتھ لیگ کی ترجیحات میں شامل کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر صارم نور، جنرل سیکرٹری فیضان اعجاز، سینئر نائب صدر عماد شیخ، نائب صدور نثار سومرو اور احسن نعیم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طیب مدنی، سیکرٹری دعوت و تربیت مسعود القادری، سیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا سلمان شیخ، سیکرٹری فنانس اویس اسلم، سیکرٹری ویلفیئر و اسپورٹس آصف مصطفوی، سیکرٹری مراکزِ علم شاہ محمد ارسلان جبکہ زونل ممبران محمد الیاس، ہارون شاہ اور ثاقب خان اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔

15/09/2026

Executive Club Of Trade & Industry Nooriabad, Karachi

14/09/2026

ورکرز کنونشن، تحریکِ منہاج القرآن کراچی

خصوصی شرکت: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں خصوصی خصوصی شرکت و خ...
13/09/2026

کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں خصوصی خصوصی شرکت و خطاب

ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زم زم بینکوٹ ہال میں منعقدہ 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں، ان کے اعزاء و اقارب، دوست و احباب، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور رضاکاران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوبیاہتا جوڑوں کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کرنا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا طرۂ امتیاز ہے۔ آج کی یہ تقریب محفلِ خدمت بھی ہے اور محفلِ رحمتِ خداوندی بھی۔

انہوں نے کہا کہ اہلِ ثروت کو ایسے خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، کیونکہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں ایک بڑی تعداد غربت اور معاشی مشکلات کا شکار ہے، جبکہ شادی بیاہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات، خصوصاً جہیز کی غیر ضروری رسم نے والدین پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ مبارک شادی وہ ہے جس میں کم سے کم اخراجات ہوں، تاکہ ازدواجی زندگی کا آغاز آسانی سے ہو اور معاشرے میں برائی کے راستے بھی بند ہوں۔ والدین قرض اٹھا کر ساری زندگی پریشان رہتے ہیں، اس لیے معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد کو کم از کم اتنی خبرگیری ضرور کرنی چاہیے کہ کسی نادار گھر کی بیٹی باعزت طریقے سے اپنے نئے گھر میں آباد ہو سکے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ ملک بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اجتماعی شادیوں کا سلسلہ تقریباً 25 سال قبل شروع کیا گیا اور اب تک تقریباً 4500 جوڑوں کی خدمت کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔ انسانیت کی خدمت میں ایک مرتبہ نیکی کا کام کرنا بھی باعثِ اجر ہے، لیکن کسی کارِ خیر کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ عمل مقبول اور بابرکت ہے۔ تمام معاونین اس کارِ خیر کو اپنا معمول بنائیں اور ہر مرتبہ کم از کم ایک مستحق خاندان کی مدد کا ذریعہ بنیں، کیونکہ ایک نادار بیٹی کی باعزت رخصتی، کسی ماں کے آنسو پونچھنا اور کسی یتیم کے لیے خوشی کا سبب بننا عظیم انسانی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اجتماعی شادیوں میں غیر مسلم مستحق خاندانوں کو بھی ان کے تناسب سے شامل کیا جاتا ہے، کیونکہ پاکستان میں وہ بھی مساوی طور پر حقدار ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانی احساسات کو مقدم رکھتے ہوئے بلاامتیاز خدمتِ انسانیت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ رشتے اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں۔ انہیں عزت، محبت اور حسنِ سلوک کے ساتھ اپنے گھروں میں آباد کریں، ایک دوسرے کے حقوق ادا کریں اور باہمی احترام و محبت کے ساتھ ازدواجی زندگی کا سفر جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سطح پر نادار اور غریب خاندانوں کی اجتماعی شادیوں کے لیے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہیے، جبکہ تاجر برادری بھی اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ مستحق خاندانوں کی باعزت رخصتی کا مستقل انتظام ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی فکر یہی ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سمیت تحریک منہاج القرآن کے مختلف فورمز پر خدمتِ انسانیت کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جاتی ہے، بجٹ مختص کیا جاتا ہے اور پورا سال فلاحی منصوبہ جات پر عمل جاری رہتا ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ خدمت کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری رہے گی اور ضرورت مند خاندانوں کو باعزت زندگی کا آغاز کرنے میں معاونت فراہم کی جاتی رہے گی۔

تقریب میں راؤ محمد وقار، محمد ندیم مولوی، میڈم علینا، نوید احمد گیلانی سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر ریٹائرڈ عمر حیات، سرپرست تحریک منہاج القرآن کراچی قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی، سید امجد علی شاہ، عتیق احمد چشتی، مفتی مکرم خان قادری، خواجہ محمد عامر اشرف، حفیظ الرحمان، اشتیاق حنیف مغل، سید ظفر اقبال، جواد انصاری، نصرت رعنا ڈار سمیت نوبیاہتا جوڑوں کے والدین، اعزاء و اقارب نے شرکت کی۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj-ul-Quran Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Minhaj-ul-Quran Karachi:

Shortcuts

Share