Uzma Anjum

Uzma Anjum

Share

a mother, a teacher, ex Montessori directress, ex principal of a private school and admin of skills

03/10/2025

“Social media has turned into a source of pressure, acting like relatives and friends who constantly judge you.”

18/09/2025
17/09/2025

for people who want to know my location

17/09/2025

وہ تمام ڈاکٹرز جو ابھی HPV vaccine کے لیئے بیان دے رہے ہیں پہلے اس ویکسین کو بھی انتہائی ناگزیر بتا رہے تھے۔

Photos from Uzma Anjum's post 16/09/2025

بہت سی بچیوں کے والدین کی طرح میری بیٹی کا بھی سوال کہ HPV vaccine لگوانی چاہیے یا نہیں ؟
محض اشتہارات پڑھنے اور پوسٹس پڑھنے کے بعد میں نے اپنے تین سوال ڈھونڈے نمبر ایک کیا یہ امریکہ میں بھی مفت لگائی جاتی ہے ؟ تو اس کا جواب ملا کہ نہیں وہاں یہ ایک مہنگی ویکسین ہے جو اگر آپکی ہیلتھ پالیسی نہ ہو تو اچھی خاصی رقم کے عوض لگائی جاتی ہے ۔
تو کیا بل گیٹس کو پاکستانیوں سے بہت محبت ہے؟ تو اسکا جواب بھی "نہیں" ہے۔ پھر اس ویکسین کے تحفے کا مقصد؟
یاد رکھیں
1۔ بہت ساری نئی ادویات کے تجربات کے لیے غریب عوام کی ضرورت ہوتی ہےجو کہ بے حس حکمرانوں سے مل جاتے ہیں۔
2۔ مفت کا لفظ سن کر غریب عوام کی ویسے ہی رال ٹپکتی ہے جیسے لالچی حکمرانوں کی ویکسین کے ساتھ ملنے والی امداد کا سن کر۔
3۔کینسر کی کئی اقسام ہیں صرف سروائیکل کینسر کی ویکسین کی مہربانی کیوں؟
تو جناب اس کا جواب کچھ ڈاکٹر دے رہے ہیں کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کی اولاد بہت سارے جنسی تعلقات قائم نہیں کرے گی اور آپ کا داماد بھی نیک اور پاکباز ہی ہو گا تو نہ لگوائیں۔
میرا ان سے سوال ہے کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ہماری اولا ایسے ناجائز رشتوں میں لازمی جائیں گی
۔ الحمدللہ اب بھی ایسے ہزاروں نہیں لاکھوں گھرانے ہیں جہاں خاندانی و مذہبی اقدار موجود ہیں جہاں Netflix and TikTok جیسے platform بچوں ہی نہیں بڑوں کی پہنچ سے بھی دور ہیں۔
اس ویکسین کے بعد تمام والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ 9 سال کی عمر سے ہی تمام لڑکوں اور لڑکیوں کو سورہ نور ترجمہ و تفسیر کے ساتھ لازمی بتائیں جنسی مسائل پر تعلیم گھروں میں والدین خود دیں انھیں اعتماد دیں کہ وہ اپنے اندر پیدا ہونے والی جسمانی و جنسی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے والدین سے بات کریں۔
والدین اپنی تمام تر مصروفیات اور مسائل میں سے اولاد کیلئے گھنٹے دو گھنٹے لازمی نکالیں اور خوشگوار ماحول میں روزمرہ کے واقعات پر گفتگو کریں ایک دوسرے کو تمام دن کی مصروفیات بتائیں تاکہ ان میں اعتماد پیدا ہو۔
ایک سروائیکل کینسر کی ویکسین آپ کی نسل کو نہیں بچا سکتی اگر ان کو درست طرز زندگی سے روشناس نہ کرایا گیا کیونکہ اللہ عزوجل بے انتہا طاقتور ہے وہ بدکاری میں مبتلا قوم کو کسی بھی پرانے اور نئے طریقوں بیماریوں سے سزا دے سکتا ہے تو اپنا راستہ بدلیں نہ کے محض حفاظتی اقدامات پر انحصار کریں۔

Photos from Uzma Anjum's post 15/09/2025

سیلاب کا پانی آہستہ آہستہ اترنے لگا ہے۔ دیہی علاقوں میں بھی اور شہری علاقوں میں بھی۔

سیلاب کے پانی کے ساتھ بہت سے لوگ بھی دل سے اتر گئے ہیں۔جن کے پاس وسائل تھے مدد کے لیکن ان کا زور محض اپنی تشہیر اور خود پسندی تک محدود رہا۔
بہت ساری سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی دل سے اتر چکی ہیں۔ جو اپنے منشور کے علاوہ سب کام کرتی ہیں۔
اصل تباہی آنکھوں کے سامنے آ رہی ہے۔
شہر کھنڈرات،سڑکیں کھڈوں، اور گٹر کاپانی میں بدل گئے ہیں۔ اب شہری علاقوں کے لیے اگلا امتحان غذائی قلت بھی سر پہ کھڑا ہے کہ
‏کھیتوں میں اب صرف ریت بچی ہے، جسے صاف کرنے میں وقت لگے گا۔ تب کہیں جا کر زمین قابلِ کاشت ہو گی۔ جن کسانوں کا سب ڈوب گیااور کچھ نہیں بچا ۔جن کے جانور بہہ گئے، گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، فصلیں برباد ہو گئیں، اب ریلیف کیمپوں میں بیماریوں اور بھوک کے دہانے پر ہیں۔
‏آج کی بھوک کے بعد مہینوں کی بھوک،بے روزگاری
‏حکومت کو تو بھول جائیں طاقت کا نشہ نہ سری لنکا یاد رہنے دیتا ہے نہ ہی بنگلہ دیش ونیپال کا رجیم چینج نظر آتا ہے۔
اس آزمائش میں انفرادی کے ساتھ اجتماعی پلاننگ کی ضرورت ہے۔تمام فلاحی کام کرنے والوں کو اب آپس میں بھی تعاون کرنا ہو گا خاص طور پر چھوٹے کسان کو دوبارہ کھڑا ہونے میں مدد دینی ہو گی۔
‏یہ آزمائش کا وقت ہے،
کڑی آزمائش صرف غریب عوام کی آزمائش نہیں
بلکہ حکمرانوں اور صاحب اقتدار ہر فرد کی بھی کڑی آزمائش، ہر صاحب استطاعت کی آزمائش ۔
آزمائش آنی ہو تو بصیرت یوسف علیہ السلام کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر آزمائش میں ناکام ہو تو سزا بھی اتنی ہی کڑی۔اب تو سوشل میڈیا چہرے بہت جلد بے نقاب کر دیتی ہے۔
اللہ ہم سب کو اس آزمائش میں سرخرو کرے۔آمین

09/08/2025

"Over 50, Over Fabulous! 💄✨"
Your beauty has only grown wiser. Keep it simple: light makeup, defined brows, a pop of color, and your radiant confidence. 🌹

Photos from Uzma Anjum's post 15/06/2025

We have long witnessed scenes of Gaza involving crying and injured women and children; however, this is the first time such actions are coming from Israel. As Muslims, we do not target children, women, or elderly citizens. We are solely defending our homeland—whether it be Iran or Pakistan—from Israel and India, as both countries are implicated in crimes against innocent people. Unfortunately, European nations have consistently remained silent, merely assuming the roles of indifferent and unresponsive observers.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi