13/12/2023
*✨Surprise Visit Of Director Education & Academic Committee of Half Yearly Examinations(2023-2024)✨*
Education Department TMC Model Colony has started regular half term examinations from 07-12-2023. On 12-12-2023 Urdu paper was taken and academic committee visited the schools to review the examination arrangements.
In order to be able to check and carry out the monitoring process, the participants in the care were the Director Education himself and as members of the Academic Committee, Miss Zahida Parveen, Miss Nighat Ara and Iqbal Khatoon were present. Director Education Syed Mohammad Nadeem conducted the examinations.
reviewed and also advised to improve the discipline of examination environment.
*Report made by:*
Admin Education Department TMC Model Colony.
02/11/2023
📢 *✨ معائنہ رپورٹ برائے(اسکولز ٹی ایم سی ماڈل کالونی)✨*
تمام ٹی ایم سی ماڈل کالونی (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) کے لئے انتہائی معتبری اور مسرت سے بھر پور قدم یہ ہے کہ سید محمد ندیم صاحب( ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ٹی ایم سی ماڈل کالونی) کو ان کی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے موثر حکمرانی اور احتساب کے لئے سب ڈویژن کی سطح پر ہفتہ وار معائنے کے لئے بحیثیت فوکل پرسن کے اضافی چارج کے ساتھ نامزد کیا ۔اللہ کے فضل و کرم سے آج مورخہ 2023-11-02 کو پہلا معائنہ ان تمام ڈیپارٹمنٹس کا کیا گیا جو کہ ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت کام کر رہے ہیں ۔جن میں سر فہرست لوکل گورنمنٹ کے ماتحت چلنے والے اسکولز،ڈسپنسریز ،پارکس اور لائبریریز شامل ہیں۔
معائنہ کرنے والی کمیٹی کے ممبران میں محترم سید محمد ندیم(ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ٹی ایم سی ماڈل کالونی)،محترم اللہ دینو(اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ کورنگی) اور ان کے ممبران شامل تھے ۔
معائنہ کرنے والی ٹیم نے سب سے پہلے لوکل گورنمنٹ کے اسکولوں کا دورہ کیا اور پوری تنقیدانہ نگاہ رکھتے ہوئے اسکول کی عمارتوں اور موجود عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف طلباء و طالبات اور اساتذہ سے بھی سوالات کیے تاکہ ان میں موجود ہنر اور صلاحیتوں کا بھی بخوبی اندازہ لگایا جاسکے۔ باوجود تنقیدانہ نگاہ رکھنے کے بھی وہ کسی بھی قسم کی خرابی نہ نکال سکے اور انتہائی تعمیری سوچ رکھتے ہوئے اساتذہ کے معترف ہوئے اور ان کی بھر پور کو شیشوں کو انتہائ سراہا ۔یہ قدم ہمارے اساتذہ کے لیے انتہائ قابل ستائش ہے کہ جو بنیادی ضروریات میسر نہ ہونے کے باوجود بھی انتہائ دلی لگن کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھاہ رہی ہیں۔انشاء اللہ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہم اللہ کی نگاہ میں سرخ رو ہوں گے۔انشاءاللہ
*رپورٹ منجانب* : ایڈمن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹی ایم سی ماڈل کالونی