Online Quran tutor

Online Quran tutor

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Online Quran tutor, Tutor/Teacher, Karachi.

06/10/2025
06/10/2025

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۞ وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ‏ ۞ سورۃ الأعلى
ترجمہ: لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔ ۞ اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے ۞

تفسیر: 17۔ 1 کیونکہ دنیا اور اس کی ہر چیز فانی ہے، جبکہ آخرت کی زندگی دائمی اور ابدی ہے، اس لئے عاقل فانی چیز کو باقی رہنے والی پر ترجیح نہیں دیتا۔

12/11/2024

*رب سے تعلق مضبوط کرنے کے لیے اپنی مصروفیات کے ختم ہونے کا انتظار مت کریں۔*

*یاد رکھیں! یہ مصروفیات آخری سانس تک آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گی۔ ابھی اپنے رب کی طرف پلٹیے...!!

12/11/2024

‏دنیا کی سب چیزیں دولت، مقام، عزت اور ساز و سامان سب یہیں رہ جائیں گی، اور ہمارے ساتھ صرف ہمارے اعمال جائیں گے۔ جب انسان اس حقیقت کو دل سے سمجھ لیتا ہے، تو اس کی زندگی کا مقصد بدل جاتا ہے۔ وہ دنیا کی عارضی لذتوں اور دکھاوے کی بجائے اپنے اعمال، اخلاق اور دوسروں کے ساتھ اپنے برتاؤ پر دھیان دینے لگتا ہے۔ یہی شعور انسان کو راہِ راست پر لے آتا ہے اور اسے حقیقی کامیابی کی طرف گامزن کرتا ہے۔

19/04/2024

Quranic Guidelines for a Succesful Society

1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

2 غصے کو قابو میں رکھو
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

4 تکبر نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 23

5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 22

6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

9 والدین کی خدمت کیا کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 58

12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

15 سود نہ کھاؤ،
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

16 رشوت نہ لو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

17 وعدہ نہ توڑو،
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،
سورۃ ص، آیت نمبر 26

21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 127

26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

28 بدگمانی سے بچو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

29 غیبت نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

30 جاسوسی نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

31 خیرات کیا کرو،
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو
سورة المدثر، آیت نمبر 44

33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

34 فضول خرچی نہ کیا کرو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،
سورة البقرۃ، آیت 262

36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،
سورة البقرة، آیت نمبر 114

40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 256

44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

47 جنسی بدکاری سے بچو،
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،
سورة البقرة، آیت نمبر 286

50 منافقت سے بچو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16

‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

55 بخیل نہ بنو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 37

56 حسد نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 29

58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100

62 صحیح راستے پر رہو،
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153

63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38

64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39

65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

67 جوا نہ کھیلو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

68 ہیرا پھیری نہ کرو،
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70

69 چغلی نہ کھاؤ،
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1

70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6

73 طہارت قائم رکھو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108

74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56

‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 17

76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،
سورۃ النحل، آیت نمبر 125

77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18

78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 31

79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 36

‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،
سورۃ النور، آیت نمبر 27

82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔
سورة توبہ، آیت نمبر 105

85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110

‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،
سورۃ النور، آیت نمبر 31

90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ زمر، آیت نمبر 53

92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

98 خود کو لالچ سے بچاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199

100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10

101 مجرموں پر ترس نہ کھاؤ. انہیں سر عام سزائیں دیا کرو
سورة نور، آیت نمبر2

22/12/2023

*خود کو ایسا بنائیے کہ جہاں آپ ہوں وہاں سب آپ سے پیار کریں. جہاں سے آپ چلے جائیں وہاں سب آپ کو یاد کریں اور جہاں آپ پہنچنے والے ہوں وہاں سب آپ کا انتظار کریں..*

🩵

22/12/2023

*بِسْـــــــمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْــــــــم*
*اَلسَلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه*

*ℛℰℳⅈℕⅅℰℛ*
🔊🔊🔊🔊

✿ _*آئیں اپنی اصلاح کریں*_

*✯ گناہوں کا کفارہ••••🌹♥️🌹*

✿.⃢🎤 *رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:*
*ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک کے گناہوں کا کفارہ ہے، بشرطیکہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے ۔*

*|[ ابن ماجہ حدیث نمبر: 1086 ]|*

✰ *دعاء کی قبولیت کی گھڑی•••!*

✿.⃢🎤 *رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:*
*جمعہ کے دن میں ایک ساعت (گھڑی) ایسی ہے کہ کوئی مسلمان اس ساعت کو پا کر اَللّٰه تعالیٰ سے مانگتا ہے تو اَللّٰه اسے ضرور دیتا ہے، لہٰذا تم اسے عصر کے بعد آخری ساعت (گھڑی) میں تلاش کرو ۔*
*|[ ابو داود حدیث نمبر: 1048 ]|*

*✪ جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھنا•••!*

*★ حضرت ابوسعید خدری رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ*

*✿.⃢🎤 آپ نے فرمایا:*
*”جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے والے کے لیئے دو جمعوں کے درمیانی عرصہ کے لیئے روشنی رہتی ہے۔*
*★ امام حاکم نے بھی اسے روایت کیا ہے*
*(مستدرک ص: 368 ج 2)

*📿 درودِ ابراہیمی پڑھنا نا بھولیں....*

*اور*

*⬅️ چلتے پھرتے ،، اٹھتے بیٹھتے ،،، سفر کے دوران ،، کوکنگ کے دوران وغیرہ وغیرہ.....*

*💥 رحمتیں اور برکتیں سمیٹنا چاہتے ہیں تو.....*

*🕋•°`اَللّٰه تعالیٰ کے ساتھ رابطہ میں رہیں، آج جمعہ کے لیئے خاص طورپر درود ابراہیمی کی کثرت کریں...... ⬇️*

*نبی کـﷺـریم پر درود پڑھنے کے فــضائل نہ پڑھنے کی وعید*

*علامہ ابن قیم ؒ نے درود شریف پڑھنے کے ۳۹ فوائد ذکر کیئے ہیں، ان میں سے چند اہم فوائد یہ ہیں:*
*❶ درود شریف پڑھنے سے اَللّٰه تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے۔*
*❷ ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اَللّٰه تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔*
*❸ دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔*
*❹ دس گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔*
*❺ دس درجات بلند کردیئے جاتے ہیں۔*
*❻ دعاء سے پہلے درود شریف پڑھنے سے دعاء کی قبولیت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔*
*❼ اذان کے بعد کی مسنون دعاء سے پہلے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے روز رسول اللّٰه ﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی۔*
*❽ درود شریف پڑھنے سے مجلس بابرکت ہو جاتی ہے۔*
*❾ جب انسان نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجتا ہے تو، اَللّٰه تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اس کی تعریف کرتا ہے۔*
*❿ درود شریف پڑھنے والے شخص کی عمر اس کے عمل اور رزق میں برکت آتی ہے۔*
*⓫ درود شریف کے ذریعے نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔*
*⓬ درود شریف پڑھنے سے دل کو ترو تازگی اور زندگی ملتی ہے۔*
*⓭ درود شریف کــثرت سے پڑھا جائے تو پریشانیوں سے نجـــات ملتی ہے*

*🌾 ابی بن کعب ؓ بیـان کـرتے ہیں کہ انہوں نے کہا*
*❤’’اے اَللّٰه کے رســـول ﷺ!*
*❈ میـں آپ ﷺ پر زیـادہ درود پڑھـتا ہوں، تو آپ ﷺ کا کیا خــیال ہے کہ میں آپ ﷺ پر کتنـا درود پڑھـوں؟*
*آپ ﷺ نے فـرمـــــایا۔*

*✦ مَــا شِئْتَ جتنا چـــاہو۔ میں نے کہا: چــــــوتھا حصہ؟*

*✦ آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:*
*مَا شِئْتَ، فَـإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
*جتنا چــاہو اور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمــہارے لیئے بہتر ہے۔*

*❈ میں نے کہا: آدھــا حصـہ؟*
*آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:*
*مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
*جتنا چـــــاہو اور اگـر اس سے زیادہ پڑھـو گے تو وہ تمہـــارے لیئے بہتـر ہے۔*
*میـں نے کہا: دو تہــــائی؟*

*✦ رسول اللّٰه ﷺ نے فـرمـــــــایا:*
*مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
*جتنا چــــاہـو اور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمہــارے لیئـے بہتـر ہے۔*

*❈ میں نے کہا: میں آپ ﷺ پر درود ہی پڑھـتا رہوں تو؟*

*💝 نبی کریم ﷺ نے فـرمــــــایا:*

★ *إِذًا تُکْفٰی ہَمَّکَ، وَیُغْفَرُ لَکَ ذَنْبُکَ*
*تب تمھیں*
*تمھاری پریشانی سے بچــا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ مـــعاف کر دیئے جائیں گـے۔*

*★ ایک روایت ہے میں ہـے:*
*إِذَنْ یَکْفِیْکَ ﷲُ ہَمَّ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃ*ِ
*تب تمھیں اَللّٰه (تعالیٰ) دنیا وآخـــــــرت کی پریشانیوں سے بچـا لے گا۔*

*📚 ترمـذی: ۲۴۵۷، وصحیحہ الالبانی۔*

*⓮ روزِ قیامت نبی کریـﷺـم کے سب سے زیادہ قــــــریب وہی ہو گا جو سب سـے زیادہ نبی کریـﷺـم پر درود شریف بھیجتا تھا۔*
*▪️ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ*
*🌹 رســـول اکرم ﷺ نے فـرمــــــایا:*

*⊙ أَوْلَی النَّـاسِ بِیْ یَـوْمَ الْـقِیَامَـۃِ أَکْثَـرُہُمْ عَلَیَّ صَــــلاَۃً*

*★ قیامت کے دن لوگــوں میـں سے سب سے زیادہ میـرے قـــریب وہ ہو گا جو سب سے زیادہ مجـھ پر درود بھیــجے گا۔*
*📚 رواہ الترمذی وابن حبان وابو یعلی وغیرہ۔*

*💥 درود نہ پڑھنے پر وعیـد*

*💡جـب نبی کـﷺـریم کا ذکر کیا جـــــائے تو ذکـر کرنے اور سننے والے، دونوں کو آپ ﷺ پر درود بھیــجنا چـــاہیئے۔*

*❈ نبی کـﷺـریـم کا ارشـــاد ہے*

*⊙ رَغِـــمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ*

*✦ ’’اس آدمی کی ناک خـــاک میـں ملے، جس کے پاس میـــرا ذکر کـیا گیا، اور اس نے مـــجھ پر درود نہ بھیـجا۔*
*📚 ترمـذی: ۳۵۴۵، وصحیحہ الالبانی۔*

*❈ نیز رسول اللّٰه ﷺ ارشاد فـرمـــــــایا*

*⊙ اَلْبَــخِیْلُ الَّذِیْ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ*

*✦ بـــخیل وہ ہے جس کے پاس میـرا ذکر کیا جــائے اور وہ مـجھ پـر درود نہ بھیــجے۔*
*📚 ترمـــذی: ۳۵۴۶۔ وصحیحہ البانی*

*ابـن عباسؓ عنہ سے روایت ہے کہ*
*🌹نبـی کریـﷺـم نے ارشـاد فــــــرمـایا*

*⊙ مَـــنْ نَسِیَ الصَّـــلاَۃَ عَلَیَّ خَطِیَٔ طَـرِیْقَ الْجَنَّۃِ*

*💥 جــــــو شخص مجـھ پر درود بھیجنا بھــول جائے وہ جنت کے راستے سـے ہٹ گـیا۔*
*📚 صحیح الجامع للألبانی: ۶۵۶۸۔*

*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ*
*وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ*
*کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ*
*وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ*
*اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*
*اَللّٰھُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ*
*وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ*
*کَمَا بَارَكْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ*
*وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ*
*اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.*
*اے اللّٰه محمـﷺـد اور آل محمـﷺـد پر رحمت نازل فرما، جیسا کہ تو نے رحمت ابراہیم اور آل ابراہیم پر نازل کی،*
*تو قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔*
*اے اللّٰه محمـﷺـد اور آل محمـﷺـد پر برکت نازل فرما، جیسا کہ تو نے برکت ابراہیم اور آل ابراہیم پر نازل کی،*
*تو قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔*

*اے اَللّٰه نبی کریـﷺـم کے لیئے درود لکھنے والے، اور پڑھنے والوں کو، برکتوں والا، عافیتوں والا، بے شمار رزق حلال عطاء فرما، اور اپنی رحمت سے ان کے گناہ معاف کردے*

22/12/2023

*‏"شَمسُ الخَمِيسِ إذَا تَغِيبْ*
*زِد فِي الصَّلَاةِ عَلىٰ الحَبيبْ."*

"جمعرات کا سورج جب غروب ہوجائے"
تو محبوب ‏‎ﷺ پر درود کی تعداد بڑھاؤ۔"
سيدنا أنس بن مالك رض فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جُمعہ کے دن اور جُمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، پس جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے اللّٰه اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے

(صحيح الجامع : 1209)

03/07/2023

*خوشحال زندگی کی ضمانت*

1- دن کا آغاز نماز فجر، اذکار، تلاوت قرآن پاک، اور توکل علی الله سے کریں،

2- گناہوں سے مسلسل معافی مانگتے رہیں ، گناہ بھی معاف رزق میں بھی اضافہ،

3- دعا نہ چھوڑیں، یہ کامیابی کی کنجی ہیے،

4- یاد رکھیں زبان سے نکلے کلمات لکھے جا رہے ہیں،

5- سخت آندھیوں میں امید کا دامن نہ چھوٹنے پائے،

6- انگلیوں کی خوبصورتی انکے ذریعہ تسبیح کرنے میں ہیے،

7- افکار اور غم کی کثرت میں کہیں لااله الا الله،

8- روپے پیسے سے فقیروں کی دعا مسکینوں کی دعا خریدیں،

9۔ خشوع اور اطمینان سے کیا گیا سجدہ دنیا و ما فیھا سے بھی بہتر ہیے، اسکی قدر کریں،

10- زبان سے کوئی لفظ نکالتے ہوئے سوچیں اسکے اثرات کیا ہونگے، ایک لفظ بعض اوقات مہلک ہو جاتا ہیے،

11- مظلوم کی بدعا اور محروم کی آہ سے بچیں،

12- أخبار و رسائل سے پہلے کچھ تلاوت قرآن کرلیں، دن بابرکت اور خوبصورت گزرے گا (ان شاء الله)

13- آپ اپنی اصلاح کی فکر کریں آپکا گھرانہ بھی آپکے راستے پر چلیگا۔

14- آپکا نفس برائی کی طرف بلاتا ہیے ، اسکو نیکی میں لگا کر مقابلہ کریں۔

15- والدین کی قدر کیجئے انکو نعمت عظمی سمجھیں،والدین رضائے الہی کا سبب ہیں ۔

16- آپکے پرانے کپڑے غریبوں کے لیئے نئے ہیں ۔

17- زندگی انتہائی مختصر ہیے غصہ نہ کریں، کسی سے بغض نہ رکھیں،
رشتہ داریوں اور تعلقات کو خراب نہ کریں۔

18- آپکو سب سے زیادہ طاقت والے اور سب سے بڑے مالدار کا ساتھ حاصل ہیے
(یعنی الله سبحانہ و تعالی) اس پراعتماد کریں اور خوش رہیں ۔

19- گناہوں سے اپنے لیئے دعا کی قبولیت کا دروازہ بند نہ کریں ۔

20- مصیبتوں، مشقتوں حتی کے ذمہ داریوں کے نبھانے میں نماز آپکی مددگار ہیے ،
اسکا سہارہ لیں۔

21- بدگمانی سے بچیں، دوسروں کو بھی راحت پہنچائیں اور خود بھی راحت میں رہیں ۔

22- تمام فکروں غموں کا سبب اپنے رب سے دوری ہیے ،
اس دوری کو ختم کردیں۔

23- نماز کا اھتمام کریں، قبر میں یہی ساتھ جائیگی ۔

24- غیبت کریں نہ سنیں ، کوئی کررہا ہو تو اسکو بھی روکیں۔

25- سورۃ الملک کی تلاوت نجات کا باعث ہیے (رات کو)

26- خشوع سے خالی نماز، آنسو سے خالی آنکھیں محرومی ہیے ، اس محرومی سے نکلیں ۔

27۔ دوسروں کو تکلیف دینے سے بچیں۔

28- تمام تر محبت الله اور
رسول ﷺ کے لیئے اور مخلوق کے لیئے اچھے اخلاق ۔

29- جو آپکی غیبت کرے اسکو معاف کردیں وہ تو خود اپنی نیکیاں آپکی نذر کر رہا ہیے۔

30- نماز، تلاوت ، ذکر چہرہ کا نور، دل کا چین اور مزید نیک اعمال کی توفیق کا ذریعہ ہیے۔

31- جو جہنم کی آگ یاد رکھے، گناہ سے بچنا اسکے لیئے آسان ہوجائے گا ۔

32- جب رات ہمیشہ نہیں رہتی تو غم پریشانی کے بادل بھی چھٹ جائینگےاور تنگی آسانی میں بدل جائیگی ۔

33- بحث مباحثہ چھوڑیئے بڑے بڑے کام کرنے کو پڑے ہیں

34- نماز اطمینان سے ادا کریں باقی سارے کام اس سے بہت کم اہمیت کے ہیں

35- قرآن تک ہر وقت رسائی رکھیں، ایک آیت کی تلاوت بھی دنیا ومافیہا سے بہتر ہیے۔

36- زندگی کی خوبصورتی ایمان کے بغیر نہیں ۔

37-آخر مردہ یہ تمنا کیوں کریگا کہ وہ واپس آکر صدقہ کرے اس لیئے کہ وہ صدقہ کا فائدہ
دیکھ لیگا۔
صدقہ کریں، مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سائے میں ہوگا۔

دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔

🌹🌸🌹

03/07/2023

*زرا سوچیے گا آج کچھ وقت نکال کر.... ذندگی کس تیزی سے گذر رہی ہے...*

👈کچھ عرصہ پہلے *رمضان*
کا انتظار کر رہے تھے... وہ آیا اور چلا گیا.

👈پھر ہم عید الفطر کے انتظار میں تھے.. وہ گذر گیی.

👈پھر... ذوالحجہ کے دس دنوں کا انتظار تھا... وہ گذر گیے...

👈پھر عید قربان کا انتظار تھا... وہ آیی اور گذر گیی..

⏰ *یہ وقت کتنی تیزی سے گذر رہا ہے*.... ہم پلاننگ کرتے ہیں پوری ہوتی جاتی ہیں کچھ رہ جاتی ہیں.

♥️ *ایسے میں سوچیے خود کو دیکھیے کہ کہاں کھڑے ہیں ہیں.. ایک دن ہم نے بھی گذر جانا ہے... ایسا نہ ہو کہ. دنیا اور اسکے کاموں میں اتنا کھو جائیں تھک جائیں.... کہ موت کا وقت آ پہنچے اور ذاد راہ کے لیے کچھ بھی نہ ہو..... سوچیے گا ضرور .

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi