جامعہ حسینیہ کورنگی کراچی

جامعہ حسینیہ کورنگی کراچی جامعہ کے تمام شعبوں میں داخلہ جاری ہیں
شعبہ کتب بنات
شعبہ قرآن کریم بنین رہائشی وغیررہائشی
شعبہ قرآن کریم بنات
شعبہ اسکول بنین و بنات

16/09/2026
31/08/2026

*ھفتہ ختم نبوت عظیم خوشخبری*
*ختمِ نبوت ﷺ صرف ایک عقیدہ ہی نہیں، سچے غلاموں کی پہچان ہے*
*7 ستمبر 1974ء کا دن ہمیں اس عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کو آئینی تحفظ ملا*
*اورآقاصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے قادیانیوں کو اسمبلی نے کافرقراردیا*
*آئیے اسی تاریخی دن کی مناسبت سے اپنے گھروں میں قرآنِ کریم کی روشنی اور دلوں میں محبتِ رسول اللہ ﷺ پیدا کرنے کا عزم کریں*
*اپنے بچوں کی دینی تعلیم کا خوبصورت آغاز*
*جامعہ حسینیہ کی طرف سے خصوصی تحفہ*
*1 تا 7 ستمبر 2026ء*
*داخلہ فیس مکمل معاف*
*ماہ ستمبر کی مکمل فیس معاف*
*اپنے بچوں کو وہ قرآن کریم سکھائیے جو دنیا و آخرت میں اس کااور آپ کا سہارا بنے گا*
*اورقبر میں نور روشنی بنے گا*
*ایک بچہ قرآن سے جڑتا ہے تو صرف ایک گھر نہیں، بہت سی نسلوں کی دنیا آخرت سنورجاتی ہے*
*آئیے! ھفتہ ختمِ نبوت ﷺ کی خوشی میں اپنے بچوں کو قرآن کے دامن سے جوڑ دیں*
*جامعة حسینیہ ڈی894کورنگی ساڑھے5کراچی03218949203*03112008564*

30/08/2026

🎯 اساتذہ کرام کی اصل توجہ کن امور پر ہونی چاہیے؟

ہر استاد اپنی توجہ بالخصوص ان امور پر مرکوز رکھے:

📖 نئے سبق کی مضبوطی

🔄 سبقی اور منزل کی پختگی

🗣️ تجوید، مخارج، تلفظ اور لہجے کی اصلاح

👀 ہر طالب علم کی انفرادی نگرانی

⏰ وقت کی پابندی اور تعلیمی نظم

🌱 طلبہ کے اخلاق و آداب کی تربیت

❤️ قرآنِ کریم سے محبت اور شوق پیدا کرنا

⭐ کمزور طلبہ کی خصوصی رہنمائی

📊 طلبہ کی روزانہ اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ

🤝 باہمی تعاون کیوں ضروری ہے؟

شعبہ حفظ القرآن کے اساتذہ ایک دوسرے کے مقابل نہیں بلکہ معاون ہیں۔

ایک استاد کی کامیابی دوسرے استاد کی ناکامی نہیں، بلکہ پورے شعبے کی کامیابی ہے۔

جب اساتذہ باہمی احترام، تعاون، برداشت اور خیرخواہی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو:

کلاس کا ماحول پُرسکون ہوتا ہے،
طلبہ یکسوئی سے پڑھتے ہیں،
اساتذہ کی توجہ تعلیم پر رہتی ہے،
اور شعبہ حفظ القرآن کا مجموعی معیار بہتر ہوتا ہے۔

⚖️ انتظامیہ کا کردار

اگر اساتذہ کے درمیان اختلاف طلبہ کی تعلیم و تربیت کو متاثر کرنے لگے تو انتظامیہ کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے۔

انتظامیہ چاہیے کہ:

دونوں فریقوں کی بات الگ الگ سنے۔

حقیقت معلوم کیے بغیر کسی ایک فریق کا ساتھ نہ دے۔

مسئلے کو ذاتی دشمنی بننے سے روکے۔

باہمی صلح اور مفاہمت کی کوشش کرے۔

طلبہ کے تعلیمی مفاد کو اولین ترجیح دے۔

ضرورت پڑنے پر واضح انتظامی اصول اور ذمہ داریاں مقرر کرے۔

🌟 اہم اصول

اختلاف ہونا ہمیشہ مسئلہ نہیں، لیکن اختلاف کو طلبہ تک پہنچانا بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

💬 اہم پیغام

"استاد کی کامیابی دوسرے استاد کی کمزوری تلاش کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے طلبہ کی تعلیم، تربیت، کردار اور قرآنِ کریم سے تعلق کو بہتر بنانے میں ہے۔"

آئیے ہم سب اس عزم کے ساتھ کام کریں کہ ہماری ذاتی پسند و ناپسند، اختلافات اور رنجشیں قرآنِ کریم کی خدمت اور طلبہ کے مستقبل پر اثر انداز نہ ہوں۔

🤲 اللہ تعالیٰ تمام اساتذہ کرام کو اخلاص، باہمی احترام، حسنِ اخلاق، برداشت، اتحاد اور قرآنِ کریم کی بہترین خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمارے طلبہ کو قرآن کا سچا خادم بنائے۔ آمین۔

30/08/2026

*لاپرواہ والدین اور قرآن حفظ کرنے والے بچے*

کچھ والدین اپنے بچوں کو قرآن مجید حفظ کرنے کے لیے داخل تو کر دیتے ہیں، لیکن گھر پہنچنے کے بعد ان کی ذمہ داریوں سے غافل ہو جاتے ہیں۔

شام کو بچہ موبائل میں مصروف، رات گئے تک موبائل میں مصروف، اور بعض بچے رات ایک دو بجے تک جاگتے رہتے ہیں۔ والدین دیکھتے ہیں، لیکن کہتے ہیں: "ہم سمجھاتے ہیں۔"

*سوال یہ ہے کہ ایسا بچہ صبح آکر کیا سنائے گا؟*
کیا اس کا ذہن تازہ ہوگا؟
کیا وہ سبق یاد کرنے اور سنانے کے لیے تیار ہوگا؟

جب بچہ نیند اور تھکاوٹ کی حالت میں کلاس میں آتا ہے تو استاد کیا کرسکتا ہے؟
اسے کھڑا کرے گا، پانی پینے کا کہے گا، وضو کروائے گا، کچھ دیر چہل قدمی کروائے گا؛ اس طرح وقتی طور پر نیند کم ہوسکتی ہے، لیکن ذہنی تھکاوٹ اور سستی کہاں سے ختم ہوگی؟

*ذرا غور کیجیے* !

*کیا والدین گھر کے دوسرے معاملات میں ایسا نقصان برداشت کرتے ہیں؟*

اگر بچہ گھر میں کوئی قیمتی چیز توڑ دے، پیسے پھاڑ دے یا ضائع کردے، یا والد کی دکان پر جاکر کاروباری نقصان کرے تو والدین اسے نظر انداز کریں گے؟

ہرگز نہیں!

*پھر قرآن مجید کی تعلیم کے معاملے میں اتنی غفلت کیوں؟*

حفظِ قرآن کوئی معمولی کام نہیں۔ بچے کے وقت، ذہن، نیند، توجہ اور ماحول کی حفاظت بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔

ایسے بچوں کی وجہ سے صرف ان کی اپنی تعلیم متاثر نہیں ہوتی، بلکہ بعض اوقات پوری کلاس کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔ بچہ سالہا سال پڑھتا رہتا ہے، لیکن مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھ پاتا۔

*اس لیے والدین کو صرف یہ سوچ کر مطمئن نہیں ہونا چاہیے کہ "ہم نے بچے کو قرآن کے لیے داخل کردیا ہے۔"*

▪️ *بچے کو گھر میں بھی قرآن کے لیے سازگار ماحول دینا ہوگا۔*

▪️موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچے کو دور کرنا ہوگا۔
▪️رات کو وقت پر سلا کر نیند پوری کروانی ہوگی۔
▪️گھر میں سبق کی تیاری کے لیے مناسب وقت دینا ہوگا۔
▪️استاد کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا۔
▪️بچے کی روزانہ کی تعلیمی کیفیت پر توجہ رکھنی ہوگی۔

▪️اور اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ والدین کو وقتاً فوقتاً ان امور کی طرف متوجہ کرتے رہیں۔

👈 *بچے کی کامیاب تعلیم و تربیت صرف استاد کی ذمہ داری نہیں؛*
*اس میں استاد، والدین، طالب علم اور ادارہ، چاروں کی مشترکہ محنت شامل ہے* ۔

صرف استاد پر ساری ذمہ داری ڈال دینے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

*قرآن کا طالب علم ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے؛ اسے وقت، توجہ، نظم اور مناسب ماحول دیجیے، تاکہ وہ بہتر انداز میں قرآن مجید حفظ کرسکے۔*

28/07/2026

*ماھانہ اصلاحی روحانی اجتماع*
*《1》*آپکےجامعہ میں ہرانگریزی ماہ کی پہلی* *اتوارکوہونے والاماھانہ اجتماع2/اگست بروزاتوارصبح11بجے ہورہاہے*
*《2》انوار وبرکات کے مبارک روحا نی موقع پرطلباءوطالبات کےوالدین،اہل علاقہ،متعلقین جامعہ؛ ودیگراحباب حضرات وخواتین شریک ہوکر اپنے دلوں کومنورومعطرکرسکتےہیں*
*《3》بہت بڑی خوش نصیبی ہےاس مبارک موقع پر اللہ کریم کے پیاروں کی زیارت اوردنیا آخرت کی کامیابی کی راہنمائ حاصل ہوتی ہے*
*《4》مبارک دعاؤں سےپریشانیاں مصیبتیں جھگڑےختم ہوتےہیں*
*بےروزگاری قرض رشتوں جیسے مسائل حل ہوتےہیں*
*《5》شعبہ قرآن کریم حفظ ناطرہ شعبہ کتب عالمہ شعبہ اقراءحسینیہ بنین و بنات میں داخلوں کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے*
*بنین کےرہائشی داخلوں کیلیےبھی رابطہ کیاجاسکتاہے*
*شعبہ دعوت والارشادجامعہ حسینیہ ڈی 894کورنگی ساڑھے5جی مارکیٹ کراچی03218949203*03112008564*

08/07/2026

طالب علم خوبصورت انداز میں سبق سناتے ہوئے

Address

Karachi

Telephone

+923212113712

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ حسینیہ کورنگی کراچی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to جامعہ حسینیہ کورنگی کراچی:

Shortcuts

Share

Category