09/06/2026
Al-waiz Quran Academy
Quran is key of success who may want Allah love, want to learn, understand Quran in depth approach me
09/06/2026
09/06/2026
Ameen
*سر نہ ڈھانپنے والی عورت*
سوال
سر نہ ڈھانپنے والی عورت کا کیا حکم ہے؟
جواب
اسلام میں عورت کا بڑا مقام ہے اس کی عزت و شرافت کی بنیاد پر اسے پردے میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے؛ تاکہ نامحرم اور اجنبیوں کی نظروں سے دور رہے ، اس لیے عورت کو چاہے کہ ہر وقت اپنے پردے کا خاص خیال رکھے۔ عورت کا غیر مردوں کے سامنے ننگے سر رہنا ناجائز ہے، تاہم گھر میں کام کاج کے دوران ا گر دوپٹہ اوڑھنے میں تکلیف ہے اور گھر کا ماحول مکمل پردے کا ہے کسی اجبنی کی بلا اجازت آمد و رفت نہیں ہے۔ تو اس صورت میں عورت کے لیے ننگے سر رہنے کی گنجائش ہے، لیکن اس کی عادت بنا لینا درست نہیں اور ادب کے خلاف ہے۔
ارشاد باري تعالي هے:
(وَلا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِھنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِھنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِھنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِھنَّ أَوْ نِسَائهنَّ)
ترجمہ: اور (مومن عورتوں سے بھی کہہ دیں کہ) نه كھولیں اپنا سنگھار مگر اپنے خاوندکے آگے یا اپنے باپ کے، یا اپنے خاوند کے باپ (سسر) کے یا اپنے بیٹے کے، اپنے خاوند کے بیٹے کے (سوتیلے بیٹے) یا اپنے بھائی کے، یا اپنے بھتیجوں کے، یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی عورتوں کے۔ [النور:31]
فقط واللہ اعلم
📝 *adverbs/ ایڈورب* 📝
تعاریف👈🏻 `یہ دراصل وہ الفاظ ہیں جو کسی اسم کی جگہ یا کسی کام کے ہونے یا کرنے کے وقت کے بارے میں بتاتے ہیں۔`
◀️ انگلش میں آپ نے اکثر دیکھا اور پڑھا ہو گا *above,now, yesterday, then below** وغیرہ وغیرہ۔
◀️ اب یہ تمام الفاظ کسی چیز کی جگہ یا کام کے وقت کی تفصیل بتا رہے ہیں۔
◀️ عربی میں بھی ایسے الفاظ موجود ہیں۔جیسے کہ۔
*بَیْن* (درمیان)👈🏻 *بَیْنَ النَّاسِ* ۔ لوگوں کے درمیان
*قَبْلِ* (پہلے)👈🏻 *مِنْ قَبْلِ* ۔ اس سے پہلے
*عِنْدَ* (پاس)👈🏻 *عِنْدَ اللّٰہِ* ۔ اللّٰہ کے پاس
*مَعَ* (ساتھ) 👈🏻 *اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا* بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
*فوق* (اوپر)👈🏻 *لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ* مت بلند کرو اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر
📝 *پریپوزیشن/حروف جر/prepositions* 📝
_تعریف_👈🏻 `یہ وہ حروف ہیں جو کسی اسم سے پہلے آتے ہیں اور دو الفاظ کو ملانے کے کام آتے ہیں`۔
◀️انگلش میں پریپوزیشن اکثر دیکھے اور پڑھے ہونگے۔۔
جیسے 👈🏻 *in, on, at, under , for* وغیرہ وغیرہ
◀️ `عربی زبان میں *کل 17* حروف جر /پریپوزیشن ہیں جن میں سے *11 قرآن پاک* میں مختلف جگہ پر استعمال ہوئے ہیں ۔`
*بِ* (ساتھ،کا) 👈🏻 *بِسمِ اللّٰہِ* ۔ اللّٰہ کے نام کے ساتھ
*تَ* (صرف اللّٰہ کی قسم )👈🏻 *تَاللّٰهِ* ۔ اللّٰہ کی قسم
*کَ۔*(جیسے)👈🏻 *کَشَجَرَۃٍ* ۔ جیسے درخت
*وَ۔*(قسم)👈🏻 *وَالعَصْرِ* ۔ قسم ہے عصر کی
*مِنْ* (سے)۔👈🏻 *مِنْ رَّبِّھِمْ* ۔ ان کے رب سے
*عَنْ*(سے) 👈🏻۔ *عَنْ قَومِکَ* ۔ تیری قوم سے
*عَلٰی*(پر) ۔👈🏻 *عَلٰی قُلُوبِھم* ۔ ان کے دلوں پر
*فِی*(میں) 👈🏻۔ *فِی السماوات و الارض ۔* آسمانوں اور زمین میں
*اِلٰی*(طرف) 👈🏻 ۔ *اِلٰی عذاب النار۔* آگ کے عذاب کی طرف
*حتیٰ*(یہاں تک کہ/تک)👈🏻 *حتی مطلعِ الفجر*۔ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جائے
*لَ۔* (لیے)👈🏻۔ *لَکُمْ* ۔ تمھارے لیے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Address
Karachi