Muhammad Kamran Qadri

Muhammad Kamran Qadri اسلامک اسکالر
امام وخطیب
نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان کراچی

25/09/2023

A project of AN-NOOR PROFESSIONALS' FORUM Directed by Forum President Muhammad Osama, ACA, FCCACast:Muhammad Hassaan, ACAMuhammad Fahim Mussani, ACAMuhammad ...

ابو المکرم ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی مدظلہ العالی حضرت مرد مومن مرد حق علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رضوی علیہ ...
17/06/2023

ابو المکرم ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی مدظلہ العالی

حضرت مرد مومن مرد حق علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رضوی علیہ الرحمہ سے متعلق ان کی حیات پاک کے ایام میں لکھتے ہیں:

حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری مدظلہ العالی کی شخصیت میں بے شمار خصوصیات ہیں، آپ پیر طریقت بھی ہیں اور رہنمائے شریعت بھی، جید عالم دین بھی ہیں اور بے مثل مقرر بھی، کتب کثیرہ کے مصنف بھی ہیں اور مولف بھی، لیکن چند اوصاف ایسے ہیں جن کی وجہ سے آپ دیگر علماء میں ممتاز نظر آتے ہیں اور ان میں سے ایک ہے آپ کی جرأت و بے باکی، جس کا مشاہدہ راقم نے کئی مواقع پر کیا ہے۔

یہ اُس دور کی بات ہے جب حافظ محمد تقی شہید رحمۃ اللہ علیہ صوبائی وزیر مذہبی امور تھے اور اور وفاقی وزیر مذہبی امور حاجی میر ترین تھے ، حافظ تقی شہید نے کراچی کے میریٹ ہوٹل میں حج کے سلسلے میں ایک میٹینگ کی جس میں علماء و مشائخ کو مدعو کیا اس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء کو دعوت دی گئی۔ والد صاحب قبلہ کے نام دعوت نامہ آیا لیکن ان کی طبیعت ناساز تھی ، اس لئے اُنہوں نے فرمایا تم دونوں بھائی چلے جاؤ ، چنانچہ ان کے حکم سے راقم اور برادر اصغر صاحبزادہ حکیم سید اشرف جیلانی زید مجدہ میٹنگ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے ، جب ہم وہاں پہنچے تو دیوبندیوں کے عالم مولوی آصف قاسمی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے ، ہم دونوں ایک طرف بیٹھ گئے۔ کچھ دیر بعد شیعوں کے مجتہد مولوی نصیر الاجتہادی آئے اور وہ دوسری جانب بیٹھ گئے ، ان کے بعد مولوی اسعد تھانوی اور امجد تھانوی آئے پھر مولانا شاہدین اشرفی آئے ، اسی طرح علماء آتے رہے اور بیٹھتے رہے پھر حافظ تقی صاحب مرحوم حاجی میر ترین صاحب کے ساتھ آئے ، سب سے آخر میں حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری مدظلہ العالی تشریف لائے ، آپ کو دیکھتے ہی تمام علماء کھڑے ہوگئے ، آپ نے بارعب انداز میں سب کو سلام کیا۔ اسٹیج کے سامنے کرسیوں کی پہلی قطار میں پہلی کرسی پر آصف قاسمی بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی شاہ صاحب کی نظر اِن پر پڑی ، آپ نے بلند آواز سے فرمایا ارے یہ وہابی یہاں بیٹھا ہوا ہے ، آصف قاسمی اپنی کرسی سے کھڑے ہوئے اور شاہ صاحب سے ہاتھ ملایا ، شاہ صاحب نے فرمایا ، تم نے قاسم نانوتوی کو اعلی حضرت کیوں لکھا ، اعلی حضرت صرف مولانا احمد رضا خاں ہیں ۔ آپ نے علماء کے سامنے اس طرح بے باک انداز میں کہا کہ وہ گھبرا گیا اور پھیکی ہنسی ہنستے ہوئے کہنے لگا کہ ہاں بہت علماء نے مجھ سے کہا کہ تم نے کیوں لکھا ، شاہ صاحب نے پھر فرمایا دیکھو آئندہ ایسی حرکت نہیں کرنا۔ پھر سب اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے ، شاکر قاسمی نے تلاوت کی ، ایک صاحب نے نعت پڑھی پھر اس اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔ اجلاس حج سے متعلق تھا لیکن دوران گفتگو اسعد تھانوی نے تحریکِ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین نے تحریکِ پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ، یہ سنتے ہی فوراً شاہ صاحب قبلہ نے بلند آواز سے فرمایا ، یہ غلط بیانی کررہے ہیں میں بتاؤں کہ ان کے اکابرین نے تحریکِ پاکستان میں کیا کردار ادا کیا.....، مولوی مفتی محمود نے تو یہ کہا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں ہوا۔۔ یہ سن کر اسعد تھانوی اور امجد تھانوی سخت غصے میں آگئے اور اُلٹی سیدھی بولنے لگے ، لیکن شاہ صاحب نے اِن کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نہایت جرأت و بے باکی سے ان کے کارناموں کو بیان کردیا ، اس دوران حافظ تقی صاحب کبھی ان کو اور کبھی شاہ صاحب کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے ، اس دوران راقم نے پہلی مرتبہ کسی سُنی عالمِ دین کو وہابی علماء کے سامنے بے باکی کے ساتھ انکے کارناموں کو (جو پاکستان کے خلاف تھے) بیان کرتے ہوئے دیکھا ، اپنے اسٹیج سے وہابیوں کے خلاف بولنا تو بہت آسان ہے لیکن وہابی علماء کے سامنے ان کے اکابرین کے خلاف بولنا یعنی حق بات کہنا یہ صرف مردِ حق علامہ شاہ تُراب الحق ہی کا کام ہے۔۔۔

*مرد مومن مرد حق حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رضوی علیہ الرحمہ*❣

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد معصوم الرضا خان قادری برکاتی رضوی حشمتی دامت برکاتہم العالیہ [مفتی اعظم، شہر پیلی بھیت شریف، انڈیا] فرماتے ہیں:

"جب شاہ صاحب علیہ الرحمہ سے شرف ملاقات ہوتا تو حضرت برجستہ و برملا ارشاد فرماتے کہ

*اسلام و سنیت کی تبلیغ کے لیے، مولانا آپ کو جو بولنا ہو بے خوف و خطر بولیے گا بقیہ بعد کے معاملات کو میرے اوپر چھوڑ دیجیے گا میں سب دیکھ لوں گا۔*

مفتی معصوم الرضا خان صاحب آگے ارشاد فرماتے ہیں:

*اس طرح بے خوف ہزارہا پابندیوں کے باوجود احقاق حق و ابطال باطل کی اجازت مرحمت فرمانا یہ ایک مرد مومن مرد حق ہی کا خاصہ ہو سکتا ہے*
[عرفان منزل،ص17]

اللہ تعالیٰ مرشد کریم کے فیوض و برکات سے مالا مال فرمائے۔۔۔۔۔۔۔ آمین۔

🖋سگ تراب الحق
محمد عامر خان قادری ترابی

Mehfile Ijtama e Zikr o NaatJamia Masjid Makki Madni جامع مسجد مکی مدنی
30/01/2022

Mehfile Ijtama e Zikr o Naat

Jamia Masjid Makki Madni جامع مسجد مکی مدنی

★★★★★ · Mosque

04/12/2021

Urs mubarak main hazri

Hyderabad

Sahki Abdul Wahab shah jilani رحمت اللہ علیہ

04/12/2021

Urs mubarak main hazri Hyderabad Sahki Abdul Wahab shah jilani رحمت اللہ علیہ

04/12/2021
18/11/2021

مزار شریف محمد شاہ دولھا سبزواری رحمت اللہ علیہ حاضری....

عرس مبارک محمد شاہ دولھا سبزواری رحمت اللہ علیہ
18/11/2021

عرس مبارک محمد شاہ دولھا سبزواری رحمت اللہ علیہ

جامع مسجد بسم اللہ کھارادر کراچی
18/11/2021

جامع مسجد بسم اللہ کھارادر کراچی

Address

Masjid Khulfa-e-Rashideen مسجد خلفاء راشدين
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Kamran Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category