03/05/2026
محترم والدین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر روزمرہ کے معمولات کو جاری رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
شہر میں بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کے پیشِ نظر طلبہ کی صحت و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ بچوں کی حفاظت کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دیں:
• اسکول خصوصاً پیدل آنے والے طلبہ کو لازمی پی کیپ/ٹوپی دیں تاکہ دھوپ سے تحفظ حاصل ہو۔
• بچوں کو روزانہ صحت بخش ناشتہ لازمی کروائیں اور ہلکا مگر غذائیت سے بھرپور لنچ بھی فراہم کریں۔
• پانی کی بوتل مناسب مقدار میں بھر کر دیں، بہتر ہے کہ اس میں ORS یا کوئی محفوظ ہائیڈریٹیڈ ڈرنک شامل ہو تاکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو۔
• گھر پہنچتے ہی بچوں کو فوری طور پر ٹھنڈی جگہ پر آرام کروائیں اور پانی یا مشروبات فراہم کریں۔
• غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر جانے سے اجتناب کروائیں۔
قرآنِ مجید میں ارشاد ہے:
"وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا" (المائدہ: 32)
ترجمہ: "جس نے ایک جان کو بچایا، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔"
خود بھی احتیاط کیجئے اور دوسروں کے لیے بھی آسانی پیدا کیجئے.
آپ کے تعاون سے ہم اپنے بچوں کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
والسلام
انتظامیہ