Jamiatul Madina

Jamiatul Madina

Share

Jamia-tul-Madinah is a global Islamic educational network under Dawat-e-Islami, affiliated with Kanz-ul-Madaris Board and offering HEC-recognised degrees.

Blending classical Dars-e-Nizami with contemporary awareness, it nurtures practicing scholars.

11/08/2026

جامعۃ المدینہ راجن پور کے طالب علم محمد صفدر بن ریاض احمد نے ڈی جی خان بورڈ میٹرک جنرل گروپ میں 1200 میں سے 1136 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

10/08/2026

عرسِ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ، آپ کی علمی، دینی اور اصلاحی خدمات کو یاد کرنے کے ساتھ نئی نسل کو آپ کی شخصیت اور علمی ورثے سے متعارف کرانے کا بھی اہم موقع ہے۔

اسی مناسبت سے دعوتِ اسلامی کے مختلف جامعاتُ المدینہ میں خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے، جن کے ذریعے طلبہ کو اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنت، مولانا الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت، فقہ و عقائد سمیت مختلف علوم میں آپ کی خدمات اور امتِ محبوب ﷺ کی رہنمائی کے لیے انجام دی جانے والی علمی و اصلاحی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔

اجتماعات میں تلاوتِ قرآنِ کریم، نعتِ مصطفیٰ ﷺ، منقبت، سنتوں بھرے بیانات اور ایصالِ ثواب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی علمی و تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو اپنے اسلاف کے علمی کارناموں سے روشناس کرانے، ان کے علمی ورثے سے فائدہ اٹھانے اور ان کی دینی و اصلاحی خدمات سے عملی رہنمائی حاصل کرنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔

مختلف جامعاتُ المدینہ میں منعقد ہونے والے عرسِ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے اجتماعات کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

08/08/2026

A Proud Academic Achievement for Jamia-tul-Madinah

We are pleased to announce that Muhammad Safdar s/o Riaz Ahmad, a student of Jamia-tul-Madinah Faizan-e-Madina Rajanpur, has secured 1st position in the General Group of the Matriculation Examination conducted by the DG Khan Board, with an outstanding score of 1136 out of 1200.

This exceptional result marks a proud moment for Jamia-tul-Madinah and reflects its continued commitment to quality academic education, student development and educational excellence under the Education Council of Dawat-e-Islami.

Heartiest congratulations to Muhammad Safdar, his teachers and the entire Jamia-tul-Madinah team on this remarkable achievement.

29/07/2026

AI can strengthen academic writing, improve lesson planning and support research practices.

Training and Development Department of Education Council (Dawat-e-Islami), in collaboration with Jamia-tul-Madinah, is organising a session under the AI Tools for Research Excellence and Impactful Teaching Programme.

Dr. Rab Nawaz Lodhi will lead the session on AI for Academic Writing & Teaching, covering the practical use of ChatGPT, Claude and SciSpace, ethical AI practices and the development of research content.

29 July 2026 | Wednesday

12:15 PM–1:15 PM (UK time)

23/07/2026

دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو مؤثر انداز میں عام کرنے کے لیے جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کی کمیونیکیشن اسکلز، اعتماد اور پریزنٹیشن اسکلز کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ، ایجوکیشن کونسل دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ فیصل آباد کے طلبۂ کرام کے لیے تربیتی سرگرمی منعقد کی گئی۔ اس دوران کیمرے کے سامنے ان کے اندازِ گفتگو، اعتماد،

کمیونیکیشن اور پریزنٹیشن اسکلز کا مشاہدہ کیا گیا۔

نمایاں صلاحیت رکھنے والے طلبۂ کرام کو جامعۃ المدینہ کی آئندہ سوشل میڈیا سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ عملی تجربے کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں اور ادارے کی مؤثر نمائندگی کر سکیں۔

21/07/2026

عقائد سے متعلق اعتراضات کو سمجھنے اور علمی جواب دینے کے لیے درست علم، حکمت اور اہلِ علم کی رہنمائی اہم ہے۔

مدنی چینل کے پروگرام ’’راہِ علم کے مسافر‘‘ میں مفتی محمد قاسم عطاری جامعۃ المدینہ کے طلبہ کی رہنمائی فرمائیں گے۔

Photos from Jamiatul Madina's post 21/07/2026

مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں گوجرانوالہ ڈویژن کے ناظمین کی میٹنگ ہوئی، جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ،معاون نگرانِ مجلس جامعاتُ المدینہ مولانا آفتاب مدنی اور نگرانِ مجلس تعلیمی امور مولانا عرفان مدنی نے خصوصی شرکت فرمائی۔

مدنی مشورے میں تربیتی، انتظامی اور تنظیمی أمور پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔ بالخصوص آمدِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر درودِ پاک کی کثرت کے اہداف، اخلاص، کسبِ حلال، دیانت داری، صفائی و ستھرائی اور طے شدہ شیڈیول کے مطابق قافلوں میں سفر کی ترغیب سے متعلق گفتگوہوئی۔

20/07/2026

Artificial intelligence can support more efficient research, stronger academic writing and more responsive teaching when used with clear academic and ethical guidance.

The Training & Development Department, Education Council (Dawat-e-Islami), is conducting the AI Tools for Research Excellence and Impactful Teaching Programme for Jamia-tul-Madinah UK.

Led by Dr. Wasim Ahmad Khan and Dr. Rab Nawaz Lodhi, the five-session programme covers AI in research and teaching, literature search, literature review, academic writing, assessment and ethical AI use.

Participants will explore practical tools and approaches that can strengthen lesson planning, personalised learning, research quality and academic content development.

Photos from Jamiatul Madina's post 08/07/2026

معاشرے کی اصلاح، دینی اقدار کے فروغ اور اسلام کی مؤثر خدمت کے لیے ایسے باعمل علماء کی تیاری وقت کی

اہم ضرورت ہے جو علم کے ساتھ حسنِ اخلاق، اخلاص، استقامت اور نیکی کی دعوت کا جذبہ بھی رکھتے ہوں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ کنزالمدارس، استاذُ الحدیث حضرت مولانا مفتی گل رضا صاحب نے مرکزی جامعۃ المدینہ، فیضانِ مدینہ ملتان میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے درمیان ایک اہم تربیتی سیشن فرمایا۔

اس تربیتی نشست میں طلبۂ کرام کو دینی فکر کی پختگی، حسنِ اخلاق، علم کے ساتھ عمل اور دینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے حوالے سے خصوصی رہنمائی عطا فرمائی گئی۔

استاذِ محترم نے طلبۂ کرام کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ دعوتِ اسلامی کے دینی و تعلیمی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی علمی و عملی زندگی سنواریں اور معاشرے میں نیکی کی دعوت، اصلاحِ کردار اور دینِ اسلام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

طلبۂ کرام نے اس قیمتی تربیتی سیشن سے بھرپور استفادہ کیا اور اپنے علمی و عملی سفر میں ان رہنما اصولوں کو مشعلِ راہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کو علمِ نافع، عملِ صالح، اخلاص اور دینِ اسلام کی مؤثر خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

03/07/2026

Glimpses from a Tarbiyah Session of Maulana Muhammad Imran Attari, Head of the Central Advisory Council (Dawat-e-Islami), for the teachers and management of Jamia-tul-Madinah.

The session was organised under the Education Council of Dawat-e-Islami as part of its ongoing efforts to strengthen educators, develop institutional leadership and promote meaningful Tarbiyah within Islamic educational institutions.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Global Madani Markaz Faizan-E-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road
Karachi
75300