18/08/2025
مائٹو کونڈریا:
لفظ کی اصل:
"مائٹو" (Mito) = دھاگہ
"کونڈریا" (Chondria) = دانہ یا گرینول
یعنی ’’دھاگہ نما دانہ" کیونکہ یہ کبھی لمبے اور کبھی چھوٹے چھوٹے بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔
2. ابتدا اور ارتقا (Origin & Evolution)
تقریباً دو ارب سال پہلے ایک آزاد بیکٹیریا ایک بڑے خلیے کے اندر گھس گیا۔
دونوں نے معاہدہ کیا: "میں تمہیں توانائی دوں گا، تم مجھے پناہ دینا!"
اس شراکت داری (Symbiosis) سے مائٹو کونڈریا وجود میں آیا۔
اسی لیے آج بھی اس کے پاس اپنا DNA، اپنے Ribosomes اور اپنی خود تقسیم (Division) کرنے کی طاقت ہے۔
یہ بالکل ایسے ہے جیسے ایک کرایہ دار جو وقت کے ساتھ مکان کا مستقل حصہ بن جائے۔
3. شکل و جسامت
سائز: 0.5 سے 1 مائیکرون موٹا، 2 سے 8 مائیکرون لمبا۔
کبھی چھوٹے دانے، کبھی لمبے دھاگے → اسی لیے اسے ’’متحرک آرگنیل‘‘ کہتے ہیں۔
یہ مسلسل حرکت کرتے رہتے ہیں، جڑتے اور بٹتے رہتے ہیں، بالکل "سانس لیتے ہوئے دل" کی طرح۔
4. اقسام
1. Orthodox Type
سکڑا ہوا جب توانائی کی طلب کم ہو۔
2. Condensed Type
پھیلا ہوا جب توانائی زیادہ درکار ہو۔یہ flexibility کسی اور آرگنیل میں نہیں پائی جاتی۔
5. ساخت (Structure)
1. Outer Membrane
ہموار، اس پر "Porins" ہیں جو مالیکیولز کو آنے جانے دیتے ہیں۔
2. Inner Membrane
تہہ در تہہ مڑ کر "Cristae" بناتی ہے، یہی ATP بنانے کا کارخانہ ہے۔
3. Matrix
اندر کا جیلی نما حصہ جس میں:
1.مائٹو کونڈریا کا اپنا DNA
2.اپنی Ribosomes
3.اہم Enzymes
6. کام (Functions) صرف ATP نہیں!
1. توانائی (ATP) پیدا کرنا گویا یہ خلیے کا بجلی گھر ہے۔
2. Calcium Bank
جسم میں کیلشیم ذخیرہ اور کنٹرول کرتا ہے۔
3. Apoptosis (خودکشی کا نظام)
اگر خلیہ خراب ہو تو یہ اسے مار دیتا ہے تاکہ بیماری نہ پھیلے۔
4. حرارت پیدا کرنا
Brown Fat
والے مائٹو کونڈریا جسم کو ٹھنڈ میں گرم رکھتے ہیں۔
5. Hormone Factory:Role in Cortisol, Estrogen, Testosterone's synthesis.
6. Signal Sender → خلیے کو بتاتا ہے کب بڑھنا، کب تقسیم ہونا اور کب مرنا ہے۔
حیرانگی کی بات یہ بھی ہےکہ:
1. ماں کی وراثت: مائٹو کونڈریا صرف ماں سے اگلی نسل کو منتقل ہوتا ہے، باپ کا مائٹو کونڈریا ختم ہو جاتا ہے۔ اس لیے ہم سب اپنے نانا نانی کے DNA کے زیادہ قریب ہیں۔
2. اپنی الگ گھڑی: یہ اپنے وقت کے حساب سے چلتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مائٹو کونڈریا کی "خرابی" بڑھاپے کی اصل وجہ ہے۔
3. مختلف خلیے → مختلف مقدار:
دل اور جگر میں ہزاروں مائٹو کونڈریا۔
سرخ خون کے خلیے میں ایک بھی نہیں۔
4. Bacterial Style Division: یہ خلیے کے بغیر بھی اپنی الگ multiplication کر سکتا ہے۔
5. بیماریوں کا جڑ: Alzheimer’s, Parkinson’s, Diabetes حتیٰ کہ Aging کی سب سے بڑی وجہ مائٹو کونڈریا کی کمزوری ہے۔
6. دماغی طاقت کا راز: دماغ کی توانائی کا 90٪ مائٹو کونڈریا فراہم کرتا ہے۔ اگر یہ کمزور ہو جائے تو انسان ذہنی طور پر بوڑھا لگنے لگتا ہے۔
7. Double Role: کبھی "فرشتہ" (توانائی دینے والا)، کبھی "جلاد" (Apoptosis سے خلیہ مار دینے والا)۔
8. Super Complexes: حالیہ تحقیق کے مطابق مائٹو کونڈریا کے اندر پروٹینز ایک دوسرے سے جڑ کر "Super Complexes" بناتے ہیں جو توانائی کے حساب کتاب کو کنٹرول کرتے ہیں۔
9. حرارت سے بات چیت: کچھ مائٹو کونڈریا صرف سگنلنگ کے لیے ہوتے ہیں، وہ توانائی نہیں بناتے بلکہ خلیے کو ’’حرارت کے ذریعے پیغام‘‘ بھیجتے ہیں۔
10. DNA Mutations:
مائٹو کونڈریا کا DNA تیزی سے mutate ہوتا ہے، اسی وجہ سے بعض نسلوں میں مخصوص بیماریاں زیادہ پائی جاتی ہیں۔
8. بڑھاپا اور موت
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اصل بڑھاپا مائٹو کونڈریا کی موت سے شروع ہوتا ہے۔
جب یہ کمزور ہو جائیں تو خلیے میں Free Radicals بڑھ جاتے ہیں، جو آہستہ آہستہ جسم کو اندر سے "زنگ" لگا دیتے ہیں۔