16/10/2022
ٹائم اسکیل جلد از جلد دیا جائے، صدر کراچی لوئر اسٹاف منظور علی اُنڑ
ملازمین کے جائز مطالبات پورے نہیں کئے تو بھر پور احتجاج کرینگے، مرکزی عہدیداران
کئی سالوں سے ملازمین بیورو کریٹس ٹال مٹول کررہے ہیں مزید حیلے بہانے نہیں چلیں گے، سہیل احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لوئر اسٹاف اور لیب اسٹاف کے تحت منعقد میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ریجن کے صدر منظور علی اُنڑ صوبائی منسٹر تعلیم سید سردار شاہ، سیکریٹری تعلیم سید خالد حیدر شاہ سے مطالبہ کیا کہ ٹائم اسکیل جلد از جلد دیا جائے، ملازمین کے جائز مطالبات پورے نہیں کئے تو بھر پور احتجاج کرینگے، کئی سالوں سے ملازمین بیورو کریٹس ٹال مٹول کررہے ہیں مزید حیلے بہانے نہیں چلیں گے۔ پروگرام کا باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے علی حسن نے کیا نعت مقبول محمد کامل نے پڑھی ۔ میٹنگ میں مرکزی صدر فراظ ساتی، جنرل سیکریٹری اصغربرہمانی ،صدر کراچی ریجن منظورعلی انڑ ،فیض منگریو ،نثارقادری، حنیف بلوچ،سہیل احمد ،رسول بخش ،طاہر حسین ،علی حسن، محمد کامل، فرحان برہان، مقصوعالم ، محمد عثمان ،اظہراحمد ،عمران امتیاز سولنکی دیگر نے خطاب بھی کیا۔
04/10/2022
24/09/2022
16/06/2022
06/06/2022