Maryam Online Qur'an Academy

Maryam Online Qur'an Academy

Share

Online Qur'an Teachers & Tutors At Maryam Academy are Tested and Certified! Alhumdulillah

14/05/2026

(اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے

*القرآن*

14/05/2026

جب روح نے اپنے رب کو پہچانا تھا اور کہا تھا: بے شک تُو ہی میرا رب ہے…
یہ محبت ایسی ہے کہ بندہ ہزار گناہ کر لے ،پھر بھی جب وہ پلٹ کر آتا ہے تو اسے مایوس نہیں کیا جاتا
بلکہ اُس کے انتظار میں رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں

12/05/2026

ہمارے مسکرانے سے ہمارے دماغ کو سگنل ملتا ہے کہ ہم خوش ہیں۔ 😊
۔
اس طرح وہ ہارمونز پیدا ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر ہمارے لئے "Stress Reliever" کا کام کرتے ہیں 😲😍
۔
ان میں قابل ذکر ہیں
۔
🔹 آکسیٹوسن ہارمون: کسی پیاری چیز اور اپنے پیارے کی وجہ سے مسکرانے سے آکسیٹوسن ہارمون خارج ہوتا ہے۔ یہ سٹریس کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسے " Love Hormone" بھی کہتے ہیں۔
۔
🔹 ڈوپامین ہارمون: یہ ہارمون ہمارے جسم کو خوشی کا احساس دیتے ہیں
۔
🔹 سیروٹونین ہارمون: یہ ہمارے قدرتی Anti Depression ہارمون ہوتے ہیں
۔
🔹اینڈومورفن ہارمون: یہ ہارمون ہمارے قدرتی " درد کشا" ہارمون ہوتے ہیں
۔
دیکھئے ہمارے رب نے ہمارے اندر ہی ہمارے سٹریس کا علاج رکھا ہے۔
۔
صرف مسکرانے کی عادت سے ہی آپ کتنے بہترین طریقے سے سٹریس کم کر سکتے ہیں 😍
۔
تو مسکرائیں اور کہیں "الحمداللہ" 😇
۔
ہاں مگر یاد رکھیں...زبردستی مسکرانا... الٹا سٹریس بڑھانے کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ جب سٹریس لیول بڑھنے لگے تو اپنے آپ کو ان چیزوں کی طرف متوجہ کریں جن سے آپ کو خوشی ملتی ہے اور آپ بے اختیار مسکرانے لگتے ہیں... ایسی چیزوں کی وجہ سے آپ بہت جلد اپنا سٹریس لیول کم کر سکتے ہیں۔
۔
زندگی کی محرومیوں کو سوچتے اور گنتے رہنا.. سٹریس بڑھاتا ہے..!
۔
لیکن جناب... اللہ پاک کی دی گئی نعمتوں پر شکر ادا کرنا بھی مسکرانے کی وجہ بنتا ہے۔ جب ہم دل سے ( محنت سے ) اور غور سے اپنے رب کے ہم پر کرم کی انتہا کو سوچتے ہیں تو خود بخود بلا اختیار مسکرا کر شکر کرتے ہیں 😇

12/05/2026

*اور جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو (کہہ دیجئے) میں قریب ہوں* ،
*دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔*🌼✨

*(سورۃ البقرہ — آیت 186)*🌸

08/05/2026

"لا تحسدوا النَّاسَ على راحة ظاهرة فإن نصيبهم من الابتلاء لم يُرَ."

”دوسروں کی ظاہری راحت اور آسودگی کو دیکھ کر حسد میں مبتلا نہ ہوں، کیونکہ ہر انسان کی زندگی کا ایک پوشیدہ پہلو بھی ہوتا ہے جو نگاہوں سے اوجھل رہتا ہے۔ بسا اوقات جو شخص آپ کو خوش حال اور بےفکر نظر آتا ہے، وہ اپنے دل میں ایسے آزمائشوں اور غموں کا بوجھ اٹھائے ہوتا ہے جن کا آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ انسان اپنے حال پر صبر کرے، اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی رہے، اور دوسروں کی نعمتوں کو دیکھ کر حسد کرنے کے بجائے اپنے لیے خیر اور برکت کی دعا کرے، کیونکہ حقیقی سکون اسی میں ہے۔“

07/05/2026

تمھاری دعا عرش ہلا دیتی ہے
اور تمہارا یقین تقدیر بدل دیتا ہے🥹

اللہ کے فیصلے تاخیر سے آتے ہیں مگر بہترین آتے ہیں
صبر کرو، شکر کرو، توکل کرو🌸

06/05/2026

__________❀﷽❀

*♾️ Hadith of the day ♾️*

*حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا ، مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا ، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ أَحْصَيْنَاهُ : حَفِظْنَاهُ* .

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم* نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، جو انہیں یاد کر لے گا وہ جنت میں جائے گا۔“

Sahih Bukhari # 7392
Status: صحیح
__________________♾️_______

06/05/2026

انسان اکثر لمبا سجدہ تب ہی کرتا ہے جب وہ مشکل میں ہوتا ہےجب دل پریشان ہو یا کوئی راستہ سمجھ نہ آئے۔ یہ کمزوری نہیں بلکہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ دکھ میں اپنے رب کی طرف زیادہ رجوع کرتا ہے۔
لیکن اصل خوبصورتی یہ ہے کہ ہم اللہ کو صرف مشکل میں ہی نہیں، بلکہ ہر حال میں یاد رکھیں آسانی میں بھی، خوشی میں بھی، اور عام دنوں میں بھی۔ کیونکہ جب عبادت صرف ضرورت نہیں بلکہ عادت بن جائے، تو یہی سچی محبت کی نشانی ہوتی ہے😌

06/05/2026


09/04/2026

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi