12/11/2025
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کا ضلع ہنزہ میں ہیلتھ امرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
شمشال میں مریضوں کی جانیں بچانے اور موبائل سروس فوری بحال کرنے کی اپیل
گلگت، 12 نومبر 2025:
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے نائب صدر آصف سخی نے وادی شمشال، ضلع ہنزہ میں بگڑتی ہوئی صحت کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جہاں اپینڈکس کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی نے مقامی آبادی کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج شمشال سے 19 مریضوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال علی آباد ریفر کیا گیا ہے۔ شمشال سے لے کر سنٹرل ہنزہ تک کسی بھی قسم کی ایمبولینس سروس موجود نہیں ہے، جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں صرف ایک سرجن خدمات انجام دے رہا ہے۔ 13 سال سے کم عمر کے بچوں کو سہولیات نہ ہونے کے باعث آغا خان ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، والدین کو ہر مریض کے لیے 20 سے 25 ہزار روپے میں نجی گاڑیاں بک کرنی پڑتی ہیں اور آغا خان ہیلتھ سینٹر میں اپینڈکس کے آپریشن پر تقریباً 80 ہزار روپے خرچ آتا ہے، جو غریب خاندانوں کے لیے انتہائی بوجھ بن چکا ہے۔
عوامی ورکرز پارٹی کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ شمشال پہلے ہی صحت کی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے، ایسے میں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کی جانب سے موبائل نیٹ ورک بند کرنا محض غفلت نہیں بلکہ ایک مجرمانہ عمل ہے۔
انہوں نے حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ ضلع ہنزہ میں فوری طور پر صحت عامہ کی ہنگامی حالت نافذ کی جائے، شمشال میں موبائل سروس بحال کی جائے، بی ایچ یو شمشال میں مستقل ڈاکٹر اور ایمبولینس سروس فراہم کی جائے، اور محکمہ صحت، آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک و ضلعی انتظامیہ مل کر علاقے میں جامع طبی سروے اور ایمرجنسی ریلیف اقدامات کریں۔
عوامی ورکرز پارٹی کے نائب صدر نے تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شمشال کے عوام کے حق میں آواز بلند کریں اور متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے بروقت کارروائی نہ کی تو کسی بھی جانی نقصان کی مکمل ذمہ داری انہی اداروں پر عائد ہوگی۔
05/11/2025
Former vice Chairman of GBSO
Asif Saeed Sakhi || A Young, Educated and Committed Voice from Gojal, Upper Hunza
Asif Saeed Sakhi, a former GBL-6 candidate from the Awami Workers Party representing Passu Gojal, Hunza is known for his dedication to public issues and his consistent advocacy for the people of Upper Hunza.
He has been vocal about the drinking water shortage, electricity crises and has continuously raised concerns regarding FWO and NHA projects. Asif played a key role in opposing the illegal installation by NHA in Gulmit, standing firmly for community rights.
He has also spoken up for Chipursan during disaster relief efforts and highlighted the challenges of Shimshal’s roads and electricity.
There’s no doubt Asif Saeed Sakhi has proven to be a voice for justice and accountability wherever it’s needed across Hunza.
Follow for more
SOST
08/06/2025
میری گلگت بلتستان اور چترال کی معصوم، باحیا اور سادہ دل
بہنوں سے ایک دل سے نکلی ہوئی فریاد ہے…
خالد گلگتی
آپ ہمارے پہاڑوں کی بلندی جیسی عظمت رکھتی ہیں، آپ کی سادگی اور پاکیزگی ہماری ثقافت کا فخر ہے۔ لیکن آج کا سوشل میڈیا آپ کی اس سادگی کو عزت نہیں، کمزوری سمجھتا ہے۔ہمارے خطے کے لوگ بھولے، پُرخلوص اور نرم دل ہوتے ہیں۔ وہ ہر بات پر بھروسہ کر لیتے ہیں، ہر رشتے کو سچ مانتے ہیں۔ یہی بھروسہ، جب سوشل میڈیا پر غلط لوگوں کے ہتھے چڑھ جائے، تو وہ سادگی کو اپنی ہوس کا شکار بنا لیتے ہیں۔آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے، کیونکہ چترال سے تعلق رکھنے والی ایک معصوم بچی کو اسلام آباد میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ وہ بھی شاید ان معصوم بہنوں میں سے تھی جو سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورتی، اپنی مسکراہٹ، اپنی سادگی کو دنیا کے سامنے لاتی ہیں — یہ سوچ کر کہ سب تعریف کریں گے،
سب خوش ہوں گے۔
لیکن اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو تعریف کے پردے میں دھوکہ دیتے ہیں، محبت کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں، اور پھر عزت کے بعد جان بھی چھین لیتے ہیں۔چند مہینے پہلے بھی ہماری کچھ بہنیں بلیک میلنگ کا شکار ہوئیں، ان کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور وہ
یا تو خاموش ہو گئیں یا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
میری پیاری بہنو!
خدارا، سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورتی کو تماشہ نہ بنائیں۔
اپنی معصومیت، اپنی عزت اور اپنی سادگی کو محفوظ رکھیں۔
یاد رکھیں، لائکس اور کمنٹس عزت کا نعم البدل نہیں ہوتے، اور ان چند لمحوں کی شہرت کی قیمت بعض اوقات پوری زندگی سے چکانی پڑتی ہے۔
اپنی پہچان کو خود محفوظ بنائیں۔
سوشل میڈیا کو دشمن نہ بننے دیں، اسے سمجھداری سے استعمال کریں۔
🌸 عزت وہ زیور ہے جو صرف سنبھالنے سے چمکتا ہے، دکھانے سے نہیں۔
🌸 سادگی وہ دولت ہے جو صرف اپنوں میں محفوظ رہتی ہے، ہر نظر اسے نہیں سمجھتی۔
Courtesy : Khalid Gilgiti