19/03/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون 💔😭
آج سے 4 روز قبل جب علی ہاشم لاریجانی یوم القدس کی ریلی میں منظر عام پر آئے تھے اس وقت ہی اسرائیلی وزیراعظم کے سابق ترجمان نے پوائنٹ آؤٹ کیا تھا کہ لاریجانی اگلا ٹارگٹ ہے جبکہ اس نے اس تصویر میں موساد کے اک ایجنٹ کو بھی پوائنٹ آؤٹ کیا تھا لیکن
حقیقت یہ ہے جس کو پوائنٹ آؤٹ کیا ہے وہ ایرانی سرکاری اہلکار ہے جبکہ حقیقی طور پر اس تصویر میں جو موساد کا ایجنٹ ہے اسے جان بوجھ کر پوائنٹ آؤٹ نہیں کیا گیا
البتہ رہتی دنیا تک علی لاریجانی کا دلیری سے سڑکوں پر آنا یاد رکھا جائے گا کہ جب دشمن آپ کے سر کی قیمت طے کر رہا ہو اور آپ چھپنے کی بجائے شیروں کی طرح سامنے آ جائیں - خداوند کریم شہید علی لاریجانی کے درجات بلند کریں - آمین
17/03/2026
تقدیر کسی کو بھی بُرے دن نہ دکھائے، عینی شاہدین کے مطابق افضال احمد کو جب جنرل ہسپتال منتقل کیاگیا تو اُنہیں آخری سانسیس لینے کے لیے ایک بیڈ تک نہ ملا،کروڑوں روپوں کے مالک کو پھردوسرے مریض کیساتھ لِٹایا گیا
سید افضال احمد(تھاوہ) جھنگ کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہُوئے
انڈسٹری میں وہ "افضال چٹا" کے نام سے مشہور تھے،1968 کو اپنا فنی سفر شروع کیا،فنی حوالے سے بڑے پروفیشنل اور منجھے ہوئے اداکار تھے،فیروز پورہ روڈ پراپنی خاندانی زمین میں"تماثیل تھیٹر" اُنکے اعلی ذوق کا آئینہ دار تھا جو بعد میں ایک مقبول تھیٹر ہال بن گیا
افضال احمد نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا تھا مگر انکا آخری وقت انتہائی کرب ناک رہا،کئی سال وہیل چئیر پر اکیلے گزرے
بوڑھی ماں کے سوا کوئی دیکھ بھال کرنیوالا نہ تھا،بیوی،بچے دوست ،احباب سب چھوڑ چھاڑ گئے بالآخر با رعب،گرجدار آواز کے مالک افضال احمد جنرل ہسپتال میں برین ہیمرج کے باعث 2دسمبر 2022 کو انتقال کر گئے
جنازے میں بیوی ،بچے بھی شریک تک نا ہوے
وہی اولاد کو باپ کے نام کا کھاتہ رہی پلٹ کر دیکھنے کی زحمت تک نا کی
اللہ کریم انکی لغزشوں سے درگزر فرماتے ہوئے اُنہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں