All Sindh Private Schools & Colleges Association 'Official'

All Sindh Private Schools & Colleges Association 'Official' It is a body to represent privately managed educational institutions of Sindh.

جشن آزادی مبارک۔
13/08/2026

جشن آزادی مبارک۔

🤝 اہم ملاقات اور تنظیمی پیش رفتمورو آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے چیئرمین سائیں سر محمد خان ڈاہری صاحب اور سر سرفراز بھگی...
11/08/2026

🤝 اہم ملاقات اور تنظیمی پیش رفت

مورو آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے چیئرمین سائیں سر محمد خان ڈاہری صاحب اور سر سرفراز بھگیو صاحب سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA) میں شمولیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سائیں سر محمد خان ڈاہری صاحب کو ASPSCA میں شمولیت کی دعوت دی گئی، جس پر انہوں نے نہ صرف مثبت ردِعمل کا اظہار کیا بلکہ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ASPSCA میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا۔

یہ اتحاد نجی تعلیمی اداروں کے حقوق، مسائل کے حل اور تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

خوش آمدید سائیں محمد خان ڈاہری صاحب اور پوری ٹیم!

04/08/2026

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA) نے روٹری کلب آف کراچی الائیڈ کے اشتراک سے ضلع ویسٹ (بلدیہ ٹاؤن) میں "روشن اُستاد" پروگرام کے تحت اساتذہ کی AI Tools اور E-Marking پر ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی۔

چیئرمین سید حیدر علی کی ہدایت اور وائس چیئرمین محمد سلیم کی نگرانی میں ہونے والی اس ورکشاپ میں تقریباً 120 اساتذہ نے شرکت کی۔ ماسٹر ٹرینر ایم۔ توصیف شاہ نے AI ٹولز، جدید تدریسی طریقوں اور ڈیجیٹل مہارتوں پر عملی تربیت دی۔

اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ASPSCA نے اعلان کیا کہ سندھ بھر میں ایسی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جاری کردہ:
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA)

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA)روٹری کلب آف کراچی الائیڈ کے اشتراک سے"روشن اُستاد (Roshan Ustaad...
01/08/2026

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA)
روٹری کلب آف کراچی الائیڈ کے اشتراک سے

"روشن اُستاد (Roshan Ustaad) – Transforming Teachers for Tomorrow" کے تحت ضلع ویسٹ (بلدیہ ٹاؤن) میں اساتذہ کے لیے جدید Artificial Intelligence (AI) Tools اور E-Marking پر ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

یہ تربیتی پروگرام چیئرمین ASPSCA جناب سید حیدر علی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے مطابق وائس چیئرمین جناب محمد سلیم کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جس میں بلدیہ ٹاؤن کے تقریباً 120 اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور جدید تدریسی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال اور ای مارکنگ کے عملی طریقۂ کار سے استفادہ حاصل کیا۔

ورکشاپ کے دوران ماسٹر ٹرینر جناب ایم۔ توصیف شاہ نے AI Tools، جدید تدریسی حکمتِ عملی، امتحانی نظام میں E-Marking کے مؤثر استعمال اور ڈیجیٹل تعلیمی مہارتوں پر عملی تربیت فراہم کی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

تربیت کے اختتام پر تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جو ماسٹر ٹرینر جناب ایم۔ توصیف شاہ کے ہاتھوں پیش کیے گئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین جناب محمد سلیم کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے ظہرانے (Lunch) کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔

اس موقع پر ASPSCA کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین سید حیدر علی کے وژن کے مطابق مستقبل قریب میں سندھ کے تمام اضلاع میں اس نوعیت کی جدید تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اساتذہ کو AI، E-Marking اور جدید تعلیمی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے صوبہ سندھ میں معیاری تعلیم کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

جاری کردہ:
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA)

01/08/2026

*پریس ریلیز برائے ایجوکیشن ڈیسک*

*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کا انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بارہویں جماعت کے چار گروپس کے نتائج کا مختصر ترین مدت میں اعلان تمام بورڈز کے لئے مثال ہے۔*
چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

*امتحانات کے منظم انعقاد کے بعد بروقت نتائج کا اعلان میرٹ اور شفافیت کے عین مطابق ہے*
حیدرعلی

*وزیر یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو سندھ اور سیکرٹری محمد عباس بلوچ کی بورڈز کو ڈیجیٹائزیشن اور نتائج کو میرٹ پر دینے کی واضح ہدایات انتہائی قابل تعریف ہیں*

*حکومت سندھ کے وژن کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی سرکاری تعلیمی اداروں کو خود مختار بنانے کی پالیسی سے ان اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور والدین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے*

*چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر فقیر محمد لاکھو کی ماہرانہ قیادت اور ان کی پوری ٹیم بہترین کارکردگی پر قابل مبارکباد ہے۔*

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی اور مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش بلوچ، مرتضی شاہ، محمد سلیم، توصیف شاہ، شہاب اقبال، اعجاز کاشف، اشفاق حسین، عارف جمال، محمد ساجد، طاہرہ منصور، میر سید میر، محمد وقاص، ڈویژنل پریذیڈنٹس منیر عباسی، مرزا اشفاق بیگ، شکیل سومرو، یونس قائم خانی ،علی گوہر،ضلعی صدور اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر فقیر محمد لاکھو، کنٹرولر ایگزامینیشنز محترمہ زرینہ راشد، محمد عمران چشتی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے بورڈز کی تاریخ میں کم سے کم وقت میں اور ریکارڈ ساٹھ فیصد سے زیادہ کامیابی کے تناسب کے ساتھ نتائج کا اعلان کر کے میرٹ اور شفاف ہونا ثابت کر دیا ہے
ان رہنماؤں نے کامیاب ہونے والے طلبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور کالج سربراہان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جاری کردہ
دوست محمد دانش بلوچ
جنرل سیکرٹری
اعجاز کاشف
انفارمیشن سیکرٹری
سکینہ خانم
آفس سیکرٹری
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

The ASPSCA Hyderabad Divisional Body, including Muneer Abbasi (Divisional President), Uzair Shaikh (District President),...
29/07/2026

The ASPSCA Hyderabad Divisional Body, including Muneer Abbasi (Divisional President), Uzair Shaikh (District President), and Ahmed Shaikh (District Vice President), had the honor of visiting and congratulating Mr. Mahmood Choohan on his well-deserved appointment as the Central General Secretary of GSTA.

We extend our heartfelt congratulations and best wishes for his successful tenure. May Allah Almighty bless him with wisdom, strength, and continued success in serving the teaching community and the nation.

Congratulations, Mr. Mahmood Choohan!

پریس ریلیزآل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن، ویمن ونگ کا پہلا باقاعدہ اجلاس منعقدآل سندھ پرائیویٹ اسکولز ای...
26/07/2026

پریس ریلیز

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن، ویمن ونگ کا پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن، ویمن ونگ کا پہلا باقاعدہ اجلاس محترمہ طاہرہ صاحبہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں کراچی کے مختلف نجی اسکولوں کی سربراہان اور خواتین نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز شرکاء کے تعارف سے کیا گیا، جس کا مقصد باہمی روابط، ہم آہنگی اور تنظیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ بعد ازاں بچیوں کی تعلیمی، ذہنی، اخلاقی اور سماجی ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں معاشرے میں بچیوں میں بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ (Depression) پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ ان کی ذہنی اور جذباتی صحت کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بچیوں کی بہتر تربیت کے لیے صرف طالبات ہی نہیں بلکہ ماؤں کی رہنمائی اور کونسلنگ بھی انتہائی ضروری ہے، کیونکہ بچوں کی شخصیت سازی میں والدہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

اجلاس میں طالبات کو اسٹوڈنٹ ایمبیسیڈر بنانے کی تجویز کو بھی سراہا گیا، جس کے تحت منتخب طالبات اپنے اپنے علاقوں میں ایک ایک مستحق بچے یا بچی کی تعلیمی معاونت کریں گی۔ اس اقدام سے طالبات میں قیادت، احساسِ ذمہ داری، خدمتِ خلق اور سماجی شعور کو فروغ ملے گا۔

شرکاء نے طالبات میں خود اعتمادی، خود انحصاری اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مختلف عملی اقدامات پر بھی غور کیا۔ اس موقع پر تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہوم اکنامکس، آرٹ اینڈ کرافٹ، دستکاری، بنیادی گھریلو نظم و نسق، بجٹ سازی اور دیگر عملی مہارتوں کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی، تاکہ طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں، عملی زندگی کی مہارتوں اور مسئلہ حل کرنے کی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ انگریزی میڈیم نجی اسکولوں میں بعض والدین ایسی سرگرمیوں کو تعلیمی کامیابی سے کم اہم تصور کرتے ہیں، لہٰذا والدین میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے مؤثر مہمات اور تربیتی پروگرامز منعقد کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر ویمن ونگ کی صدر محترمہ طاہرہ صاحبہ کی جانب سے شرکاء کی پرتکلف ظہرانے سے تواضع کی گئی۔ شرکاء نے اجلاس کو نہایت مفید، تعمیری اور مستقبل کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویمن ونگ بچیوں اور خواتین کی فکری، تعلیمی، اخلاقی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی سرگرمیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

مورخہ: 25 جولائی 2026 (بروز ہفتہ)

*آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA), شہید بینظیرآباد ڈویژن  تعلقہ ٹھاروشاہ، ضلع نوشہرو فیروز*ڈویژنل...
26/07/2026

*آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA), شہید بینظیرآباد ڈویژن تعلقہ ٹھاروشاہ، ضلع نوشہرو فیروز*

ڈویژنل صدر مرزا اشفاق بیگ کی ہدایت پر ASPSCA کے وفد، جس میں سر محمد اسید، سر زین اور سر کامران شامل تھے، نے تعلقہ ٹھاروشاہ کا دورہ کیا اور Kids School کے سر امانت وسترو، AIMS School کے سر عبدالستار سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

تعلیمی رہنماؤں نے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ASPSCA کی خدمات کو سراہا اور تنظیم میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے تحفظ، اتحاد اور باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

ان شاء اللہ، ASPSCA اسی جذبے کے ساتھ سندھ بھر میں نجی تعلیمی اداروں کی مضبوط اور مؤثر نمائندگی کا سفر جاری رکھے گی۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA) کی تنظیمی سرگرمیآج آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایش...
25/07/2026

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA) کی تنظیمی سرگرمی

آج آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ASPSCA) کے ضلع شہید بینظیر آباد کے معزز ساتھیوں نے ضلع نوشہرو فیروز کے مختلف نجی اسکولوں کے مالکان سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر متعدد اسکول مالکان نے ASPSCA کی مثبت تنظیمی خدمات اور عملی جدوجہد کو سراہتے ہوئے تنظیم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ASPSCA میں شمولیت اختیار کی۔

اس خوش آئند موقع پر ASPSCA ضلع نوشہرو فیروز کے صدر سر ظہیر احمد عباسی کی جانب سے شہید بینظیر آباد سے تشریف لانے والے معزز ساتھیوں اور تنظیم میں شامل ہونے والے نئے دوستوں کے اعزاز میں مبشر اسکول آف ایکسیلینس کنڈیارو میں پرتکلف (Lunch) کا اہتمام کیا گیا۔

ہم تمام معزز دوستوں کو ASPSCA میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ کی شمولیت سے تنظیم مزید مضبوط، فعال اور مؤثر ہوگی۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ و اسکول مالکان کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

24/07/2026

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن، ضلع کیماڑی کی جنرل باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس دی ویوز ہٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلع کیماڑی کے صدر جناب عادل بلوچ نے کی۔

Address

27/C Mezzanine 1, 13th Commercial Street, Phase 11 Ext. DHA
Karachi
75500

Telephone

+923332999910

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Sindh Private Schools & Colleges Association 'Official' posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to All Sindh Private Schools & Colleges Association 'Official':

Shortcuts

Share