حقِ چار یار رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حقِ چار یار رضی اللہ تعالیٰ عنہ “I must strive to reform myself and people of the entire world”

07/08/2026

السلام عليكم ورحمة الله
*اپنی اولاد کو فرمانبردار بنانے میں ان کی مدد کرنا*
مفہوم حدیث رسول الله ﷺ

امام شعبی رحمه الله روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
الله اس باپ پر رحم کرے جو اپنے بچے کو اپنا فرمانبردار بنانے میں اس کی مدد کرے۔
(مصنف ابن أبي شيبة : ٢٥٤١٥ - مرسل، وروي موصولا ولا يصح، السلسلة الضعيفة : ١٩٤٦)

07/08/2026

🌺*فیضانِ حدیث*🌺

*فرمانِ تاجدارِ ختمِ نبوّت صَلَّی اللّٰہُ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم*
جو شخص *جس چیز* کے ساتھ *خود کشی* کرے گا وہ *جہنم کی آگ* میں *اُسی چیز کے ساتھ عذاب* دیا جائے گا۔

(بخاری 289/4 حدیث:6652)

راستے ہموار کر دیے جاتے ہیں، بند دروازے کھلنے لگتے ہیں... اور وہ نعمت یا مراد اللہ کی بخشش و عطا سے ہمارے پاس بالکل مکمل...
07/08/2026

راستے ہموار کر دیے جاتے ہیں، بند دروازے کھلنے لگتے ہیں... اور وہ نعمت یا مراد اللہ کی بخشش و عطا سے ہمارے پاس بالکل مکمل اور کامل ہو کر آ پہنچتی ہے!

07/08/2026

السلام عليكم ورحمة الله
23 صفر المظفر 1448ھ
جمعرات 7 اگست 2026ء
*علم کے موتی !*
مفہوم حدیث رسول اللّٰه ﷺ
رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص حصول علم کے لیے کوئی راستہ طے کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے، اور جس کو اس کے عمل نے پیچھے کر دیا تو اسے اس کا نسب آگے نہیں کر سکے گا۔
[سنــن ابــو داٶد-3643]

15/05/2026

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ : مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ ، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهِ ، وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا ، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا ، وَإِنْ سَأَلَنِي لَأُعْطِيَنَّهُ ، وَلَئِنْ اسْتَعَاذَنِي لَأُعِيذَنَّهُ ، وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ تَرَدُّدِي عَنْ نَفْسِ الْمُؤْمِنِ يَكْرَهُ الْمَوْتَ ، وَأَنَا أَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ .

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے اور کوئی عبادت مجھ کو اس سے زیادہ پسند نہیں ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے ( یعنی فرائض مجھ کو بہت پسند ہیں جیسے نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ ) اور میرا بندہ فرض ادا کرنے کے بعد نفل عبادتیں کر کے مجھ سے اتنا نزدیک ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں ۔ پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے ، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے ، اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں اگر وہ کسی دشمن یا شیطان سے میری پناہ کا طالب ہوتا ہے تو میں اسے محفوظ رکھتا ہوں اور میں جو کام کرنا چاہتا ہوں اس میں مجھے اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کہ مجھے اپنے مومن بندے کی جان نکالنے میں ہوتا ہے ۔ وہ تو موت کو بوجہ تکلیف جسمانی کے پسند نہیں کرتا اور مجھ کو بھی اسے تکلیف دینا برا لگتا ہے ۔

Sahih Bukhari #6502
کتاب دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں

Status: صحیح

07/08/2024

حضرت عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،سیّد المرسَلین ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’اپنی اولاد کو سات سال کی عمر میں نماز پڑھنے کا حکم دو اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو انہیں مار کر نماز پڑھاؤ اور ان کے بستر الگ کر دو۔
( ابو داؤد، ۱ / ۲۰۸، الحدیث: ۴۹۵)

07/08/2024

*نیکی کی طرف بلائیے، ثواب پائیے!*

مفہوم حدیث رسول اللّٰه ﷺ

رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:
جو کسی ہدایت کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس شخص کو ملے گا جس نے اس کی اتباع کی، اور اس سے ان کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہو گی،
اور جو کسی گمراہی کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہو گا جتنا اس کی اتباع کرنے والوں کو ہو گا، اور اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہوگی ۔
[سنــن ابــن ماجہ -206]

07/08/2024

*فرمان خاتم النبیینﷺ*

*اَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي*
ترجمہ:
میں خاتمُ النّبیّین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔

(ترمذی، 4 / 93 ، حدیث : 2226)

تاجدار ختم نبوتﷺ
زندہ باد

07/08/2024

01 صفر 1446ھ
07 اگست 2024ء

*صفر کا مہینہ منحوس نہیں ...*

مفہوم حدیث رسول اللّٰه ﷺ

سیدنا عبد الله بن عباس رضي الله عنهما سے روایت ہے، رسول الله ﷺ نے فرمایا :

چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، کھوپڑی کے اُلو کی کوئی حقیقت نہیں اور صفر کی کوئی حقیقت نہیں۔
|[ سنن إبن ماجه : ٣٥٣٩، صحيح ]|

25/07/2024

18 1446ھ
25 2024ء
*

مفہوم حدیث رسول الله ﷺ

سیدنا أبو ھریرہ رضی اللّٰه عنه سے روایت ہے کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا کہ ﷲ عزوجل فرماتا ہے:

عزت میرا پہناوا اور بڑائی میری چادر ہے، پس جو شخص ان میں سے کوئی چیز مجھ سے کھینچے گا تو میں اسے عذاب دوں گا
|[ صحیح مسلم : ٢٦٢٠ ]|

Address

Gulshan E Iqbal
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حقِ چار یار رضی اللہ تعالیٰ عنہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to حقِ چار یار رضی اللہ تعالیٰ عنہ:

Shortcuts

Share

Category