Oneness Lifestyle

Oneness Lifestyle Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Oneness Lifestyle, Education, Karachi.

اس فیس بک پیج کا مقصد توحیدی زندگی کے بارے میں آگاہی دینا اور یہ سمجھانا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو توحید کے مطابق کیسے گزار سکتے ہیں۔ توحید صرف ایک فلسفہ نہیں بلکہ ایک مکمل طرزِ زندگی ہے جسے ہر مسلمان کو اپنانا چاہیے۔اس چینل پر ہم توحید، روزمرہ زندگی کے م

04/09/2026
یہ اقتباس ہے استاد محمد حسین رحیمی دامت برکاتہم کی آڈیو کا اردو ترجمہ، چوتھی تقریر کا اردو ترجمہ گوگل ڈرائیو میں اپ لوڈ ...
02/09/2026

یہ اقتباس ہے استاد محمد حسین رحیمی دامت برکاتہم کی آڈیو کا اردو ترجمہ، چوتھی تقریر کا اردو ترجمہ گوگل ڈرائیو میں اپ لوڈ کردیا گیا ہے.
*قرآن کریم شروع سے آخر تک ایک ذات کے کمال کا بیان ہے؛ ایک ایسی ہستی ہے جو نہیں ہے۔ کیوں ؟ اس لیے کہ وہ شروع میں ہی فرماتا ہے کہ ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ، الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ۔ اُس کا نام " غیب" ہے ؛ وہ جو ہے مگر نہیں ہے ،اس کا نام غیب ہے؛ غیب یعنی نہیں ہے۔ نہیں ہے ، مگر ہے ، نہیں ہے ہم خود پرستوں کی نظر سے ہے لیکن عالم کی واقعیت میں۔ قرآن شروع سے آخر تک اُسی کے کمال کی توصیف ہے۔ اب اگر آپ نے اس معنی میں قرآن کا مطالعہ کیا، چاہے ایک ہی آیت کی تو یہ اس سے مختلف ہے کہ میں اس معنی کے بغیر قرآن کی تلاوت کروں، چاہے ہزار سطریں پڑھ لوں۔ بعض لوگ ایک آیت سے تہ و بالا ہو گئے ، بعض ایک آیت سن کر چیخ مار کر اس دنیا سے چلے گئے ، بعض ایک آیت سے ولی خدا بن گئے۔ لیکن قرآن جو کام کرتا ہے یہ ہے : وہ ایک ایسی ہستی کو متعارف کراتا ہے جو صاحب کمال ہے۔ اس کمال کے مسلسل مطالعے سے انسان میں اُس سے اُنس اور عشق پیدا ہو جاتا ہے*۔
گوگل ڈرائیو کا لنک :

زیارتِ جامعہ کبیرہ کے عنوان سے استاد محمد حسین رحیمی دامت برکاتہم کی آڈیو کا اردو ترجمہ PDF کی صورت میں آپ کے ساتھ شیئر ...
17/08/2026

زیارتِ جامعہ کبیرہ کے عنوان سے استاد محمد حسین رحیمی دامت برکاتہم کی آڈیو کا اردو ترجمہ PDF کی صورت میں آپ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ اس آرٹیکل میں موجود کچھ اہم نکات :

"اس کائنات کی تخلیق میں ہونے والی تمام تر کوششوں اور حرکات و سکنات کا مرکز و محور انسان ہے۔"
"انسان وہ ثمر اور محصول ہے جو ایک کارخانے میں تیار ہو رہا ہے۔ یہ انسان ہی اس کارخانے کا پھل اور محصول ہے، اور اس کارخانے کا نام علم و عمل کا کارخانہ ہے۔ گویا انسان، علم و عمل کے کارخانے کا ثمر اور حاصل ہے۔"
"ہم نے پچاس سال عمل کیا؛ چلے، کھایا، سوئے، روزے رکھے، زیارت پر گئے، حج کیا، عمرہ کیا۔ یہ تمام حرکات و اعمال جو ہم نے اپنے جسم کے ذریعے انجام دیے، ہم نے ایک راستہ طے کیا، بات کی، کچھ دیکھا، دل کے اندر کوئی احساس پیدا ہوا اور اسے زبان پر لے آئے—یہ سب عمل ہے۔اب ہم یہاں بیٹھے ہیں؛ تو وہ تمام اعمال کہاں ہیں؟ وہ سب وقت کے لمحوں کے ساتھ فنا ہو کر گزر گئے۔ جو وقت گزر گیا، وہ واپس نہیں آتا، اور ہمارے ظاہری اعمال بھی اپنے وقت کے ساتھ ختم ہو گئے۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان اعمال نے یہاں کوئی اثر باقی نہیں چھوڑا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر عمل اپنے کچھ آثار چھوڑ جاتا ہے۔ وہ آثار آج بھی باقی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وہ آثار کہاں ہیں؟ وہ آثار ہم خود ہیں۔" اس لنک میں استاد محمد حسین رحیمی دامت برکاتہم کی ٢٧ آڈیو کا اردو ترجمہ PDF کی صورت میں دستیاب ہے.

آرٹیکل کے گوگل ڈرائیو کا لنک :

ہم لوگ مخصوص دنوں میں بڑی حسرت سے یہ جملہ ادا کرتے ہیں: یا لَیْتَنی‌ کُنْتُ مَعَکُمْ فَافُوزَ فَوْزاً عَظیماً۔ یعنی یا ا...
13/08/2026

ہم لوگ مخصوص دنوں میں بڑی حسرت سے یہ جملہ ادا کرتے ہیں: یا لَیْتَنی‌ کُنْتُ مَعَکُمْ فَافُوزَ فَوْزاً عَظیماً۔ یعنی یا ابا عبداللہ! (صلوات اللہ علیہ) اگر میں آپ کے ساتھ ہوتا تو عظیم کامیابی حاصل کرلیتا۔

یہ معیت یا ساتھ جسم و جسمانیت کے معنوں میں نہیں ہے چونکہ وہ تو اشقیاء بھی کربلا میں آپ کے ساتھ تھے۔ یا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منافقوں نے ایک عمر گزاری تھی۔ پس ساتھ ہونا دینی، معرفتی، معنوی اور اخلاقی معنوں میں ہے۔

حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر صاحبان عصمت و طہارت علیہم السلام نہ صرف انسان کامل ہیں بلکہ ہمارے لیے اسوہ حسنہ یا رول ماڈل بھی ہیں؛ لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (اور حدیث اولنا محمد و ... کی رو سے یہ تمام آئمہ معصومین علیہم السلام پر بھی صادق آتی ہے)۔ یعنی سب ہی انسانوں کے رول ماڈل ہیں۔

ایسے میں یہ ضروری ہے کہ ہم ان نورانی ہستیوں کے معنوی مقام سے کماحقہ آگاہ ہوں تاکہ ان کی پیروی کرکے ان جیسے بن سکیں یا ان کے ساتھ قرار پاسکیں۔

محمد و آل محمد علیہم السلام کے معنوی مقامات کا جامع ترین تعارف زیارت جامعہ کبیرہ میں کروادیا گیا ہے۔ یہ دراصل انسان کامل کا تعارف ہے۔

ہم سب انسان کامل ہیں۔ لیکن ہم میں اور ان میں بنیادی فرق یہ ہے کہ وہ ہستیاں بالفعل انسان کامل ہیں اور ہم سب بالقوہ ہیں۔

اس لحاظ سے زیارت جامعہ کبیرہ نہ صرف انسان کامل (ہستیوں) کا تفصیلی تعارف ہے بلکہ یہ ہر انسان کے معنوی سعادت و کمال کا روڈ میپ بھی ہے۔ ہمیں ایسا بننا ہے (یعنی اس کی بھرپور کوشش کرنی ہے)۔ یہ درست ہے کہ ہم شاید کبھی بھی ان جیسے نہ بن سکیں لیکن کیا سلمان، ابوذر، مقداد، عمار اور حبیب بھی نہیں بن سکتے ہیں؟!

جو صفات اس مقدس و متبرک زیارت میں بیان کی گئی ہیں ان میں سے کون سی آپ کو سب سے زیادہ پسند ہیں؟ اور آپ سب سے پہلے کون سی اپنانا چاہتے ہیں؟

مُنْتَهَى الْحِلْمِ ٓ أُصُولَ الْكَرَمِ - أَوْلِيَاءَ النِّعَمِ - عَنَاصِرَ الْأَبْرَارِ ٓ دَعَائِمَ الْأَخْيَارِ - سَاسَةَ الْعِبَادِ - أَبْوَابَ الْإِيمَانِ - أُمَنَاءَ الرَّحْمَٰنِ - مَصَابِيحِ الدُّجَىٰ - أَعْلَامِ التُّقَىٰ - ذَوِي النُّهَىٰ - أُولِي
الْحِجَىٰ - كَهْفِ الْوَرَىٰ - وَالْمَثَلِ الْأَعْلَىٰ ...

اگر آپ فارسی سے شدھ بدھ رکھتے ہیں تو یہ تقاریر اس لحاظ سے بہت مددگار ثابت ہونگی ان شاء اللہ:

مروري بر زيارت جامعه كبيره - رمضان ۱۳۹٨

دی گئی معروف یونی ورسٹیز اور انسٹی ٹیوشنز میں سے کسی کو منتخب کریں اور Free Courses کے چیک باکس پر کلک کریں، مثلاً ٹیکنا...
28/07/2026

دی گئی معروف یونی ورسٹیز اور انسٹی ٹیوشنز میں سے کسی کو منتخب کریں اور Free Courses کے چیک باکس پر کلک کریں، مثلاً ٹیکنالوجی اور اے آئی کورسز کے لیے MIT کا لنک اچھا ہے:

Class Central aggregates courses from many providers to help you find the best courses on almost any subject, wherever they exist.

ہم اکثر اپنے کاموں کا سہرا اپنی کوشش کے سر باندھ دیتے ہیں، حالانکہ ہر کامیابی کے پیچھے ایسے بے شمار ہاتھ ہوتے ہیں جو دکھ...
28/07/2026

ہم اکثر اپنے کاموں کا سہرا اپنی کوشش کے سر باندھ دیتے ہیں، حالانکہ ہر کامیابی کے پیچھے ایسے بے شمار ہاتھ ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے، اور ایسے لاتعداد حالات ہوتے ہیں جن پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔

ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں اور آرٹیکل پڑھیں۔

عنوان: انڈے
لنک :

Address

Karachi
75330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Oneness Lifestyle posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category