31/05/2023
IQRA Online Quran Academy
I am Online Quran Taecher
31/05/2023
اچھے اَخلاق کے فضائل
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: مومن اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے روزہ رکھنے والے اور رات بھر عبادت کرنے والے کے درجہ کو حاصل کرلیتا ہے۔(ابوداؤد)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایمان والوں میں کامل ترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تم میں سے وہ لوگ سب سے بہتر ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ (برتاؤ میں) سب سے اچھے ہوں۔(مسند احمد)
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کامل ترین ایمان والوں میں سے وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور جس کا برتاؤ اپنے گھر والوں کے ساتھ سب سے زیادہ نرم ہو۔(ترمذی)
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: وہ مسلمان جو شریعت پر عمل کرنے والا ہو، اپنی طبیعت کی شرافت اور اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے اس شخص کے درجہ کو پالیتا ہے جو رات کو بہت زیادہ قرآن کریم نماز میں پڑھنے والا اور بہت روزے رکھنے والا ہو۔(مسند احمد)
حضرت ابودرداء رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (قیامت کے دن) مومن کے ترازو میں اچھے اخلاق سے زیادہ بھاری کوئی چیز نہیں ہوگی۔(ابوداؤد)
(حقوق العباد اور ان کی اہمیت)
لَا تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ لِاَخِيكَ فَيَرْحَمَهُ اللّٰهُ وَيَبْتَلِيْكَ
اپنے بھائی کو مصیبت میں دیکھ کر خوش نہ ہوا کرو، ممکن ہے کہ اللہ تعالی اس پر رحم فرمائیں اور تمہیں اس میں مبتلا کردے
Do not rejoice over the mishaps of your brother so that Allah has mercy on him and subjects you to trials.
(سنن الترمذی: 2506)
30/05/2023
پریشانیاں ہر ایک کی زندگـی میں موجـود ہیں، کوئی بھـی ایک مکمـل پرفیکٹ زندگی نہیـں گزار رہا
️ بس فرق وہـــاں پہ آتـا ہـــے جب انســـان اپنے معاملات اللہ کـــے حوالے کرتـــا ہے اور مطمئن ہوجاتـــا ہے اور کہتـــا ہے
حَسْبُنَــــا اللّٰهُ وَنِعْــــمَ الْوَكِيْلُ
29/05/2023
پیغامِ قرآن
29/05/2023
دنیا میں بہترین مشغولیت مطالعہ کتب
امام ابن القيم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں حسن بن احمد الہمدانی رحمہ اللہ کو دیکھا کہ ان کے اگرد کتب کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور وہ ان کے مطالعے میں مشغول ہیں۔ میں نے پوچھا کہ حضرت یہ کیا ہے؟
انھوں نے جواب دیا کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ میری ایسے کام کی طرف راہنمائی فرما، جو دنیا میری بہترین مشغولیت کا باعث ہو تو اللہ تعالیٰ نے مجھ میں مطالعے کا ذوق پیدا فرما دیا۔
(طبقات الحنابلة:1/ 319)
هُوَ الَّذِیْ یُصَوِّرُكُمْ فِی الْاَرْحَامِ كَیْفَ یَشَآءُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
وہی ہے جو ماؤں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زبردست اقتدار کا بھی مالک ہے، اعلی درجے کی حکمت کا بھی
(آل عمران)
اللّٰه کے نزدیک عافیت کا سوال کرنا، تمام دعاؤں سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہے؛ اِس لیے کہ ہر قسم کے شَر اور اُس کے اسباب سے بچاؤ کیلئے عافیت کا کلمہ بہت جامع ہے!"
امام ابنِ القيم رحمه اللہ
(شفاء العلیل : 111)
رسول اللہﷺ کی دعاؤں میں سے ایک دعاء یہ تھی:
" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيعِ سَخَطِكَ"
"اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں؛ تیری نعمت کے زوال سے، تیری عافیت کے ہٹ جانے سے، تیری ناگہانی سزا سے، اور تیری ہر طرح کی ناراضگی سے!"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما
(صحيح مسلم : 6944)
28/05/2023
والدین بیٹی کو بیٹا کہہ کر پُکار لیتے ہیں مگر بیٹے کو بیٹی کہہ کر نہیں پُکارا جاتا کیونکہ بیٹیاں خاص ہوتی ہیں وہ وقت آنے پر بیٹا بھی بن کر دیکھاتی ہیں اور بیٹیوں کا کردار بھی بخوبی نبھاتی ہیں کبھی والدین کی عزت کی خاطر آٹے میں آنسو گوندھتی ہیں تو کبھی گھر کی بقاء کے لئے مرد کے شانہ بشانہ چلتی ہیں بے شک یہ اللّٰہ تعالیٰ کی کی رحمت ہیں انکی نا قدری مت کیجئے اللّٰہ تعالیٰ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے۔
آمین ثم آمین یارب العالمیـــــــن
28/05/2023
جب بنانے والے نے لَقَدْ خَلَقْنَا الاَّنسَانَ فِی اَحْسَنَ تَقْوِیم کہا ہے تو پھر تم کون ہوتے ہو بدصورت کہنے والے۔
مومن کی کیفیت ایسی ہونی چاہیے کہ اپنی ہر نیکی کو الله تعالیٰ کا فضل تصور کرے اور اپنے عِلم ، عَمل اور تقویٰ پر زرا بھی غرور نہ کرے اور غلطی اور گناہ پر توبہ کرتا رہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi