01/05/2026
مرحوم والدین کی طرف سے قربانی کا طریقہ
مرحوم والدین یا دیگر مرحومین کے نام کی قربانی کرنا جائز ہے،
اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی واجب قربانی کے علاوہ ایک حصہ یا ایک پورا جانور قربان کرکے
اُس کا ثواب اپنے والدین کو بخش دیں،
دونوں صورتوں میں ثواب اُنہیں پہنچ جائے گا۔
روایت میں آتا ہے کہ
حضرت علی رضی اللّٰه تعالٰی عنہ
ایک دنبہ اپنی طرف سے قربان کرتے تھے
اور ایک دنبہ رسول اللّٰه ﷺ کی طرف سے قربان کرتے تھے۔
پھر جب آپ اپنی خوشی سے مرحوم والدین کے لیے قربانی کریں گے
تو یہ قربانی حقیقت میں آپ کی طرف سے ہوگی
اور اس کا ثواب مرحوم والدین کو پہنچے گا،
اور اس قربانی کا گوشت مال دار اور فقیر سب کھا سکتے ہیں۔
(فتاویٰ شامی،كتاب الأضحية، ج:6، ص:326، ط:دار الفكر-بيروت)