dr_asadikhlaq

dr_asadikhlaq Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from dr_asadikhlaq, Education, Karachi.

The patient experienced severe upper-limb ischemia following an inadvertent INTRA-ARTERIAL injection of diclofenac. What...
07/08/2026

The patient experienced severe upper-limb ischemia following an inadvertent INTRA-ARTERIAL injection of diclofenac.

What should be the next treatment plan?
Precise step by step management plan

17/06/2026

Official Dress Code for doctors working in Pakistani ERs should be like this 🙂
28/05/2026

Official Dress Code for doctors working in Pakistani ERs should be like this 🙂

🚽 WHY POTTY TRAINING EARLY IS IMPORTANT• 🧠 Helps babies build bladder and bowel control habits• 🧼 Promotes better hygien...
19/04/2026

🚽 WHY POTTY TRAINING EARLY IS IMPORTANT

• 🧠 Helps babies build bladder and bowel control habits
• 🧼 Promotes better hygiene and cleanliness
• 💛 Builds independence and confidence
• 💰 Reduces long-term use of diapers (saves money)
• 🕒 Easier to learn routines when started at the right age

✨ Every child develops at their own pace, but gentle early training can help build healthy lifelong habits.

Lipoma removal is a common, minimally invasive outpatient procedure, usually performed under local anesthesia to excise ...
19/04/2026

Lipoma removal is a common, minimally invasive outpatient procedure, usually performed under local anesthesia to excise benign fatty lumps that are painful or bothersome. Surgeons make a small incision to remove the fat cell growth, often closing with sutures, with minimal recovery time and low recurrence rates.
When to Remove a Lipoma:
The lipoma is painful or tender.
It is growing in size or is large.
It is aesthetically bothersome.

یہ کوئی نئی بیماری نہیں… مگر ہمارے ہاں جس طرح لوگ اسے پوسٹ کی شکل میں شیئر کر رہے ہیں، ویسے لگتا ہے جیسے کوئی انجان، خوف...
25/11/2025

یہ کوئی نئی بیماری نہیں… مگر ہمارے ہاں جس طرح لوگ اسے پوسٹ کی شکل میں شیئر کر رہے ہیں، ویسے لگتا ہے جیسے کوئی انجان، خوفناک وائرس اچانک آسمان سے اترا ہو۔
ہر دوسرا بندہ واٹس ایپ اسٹیٹس پر، فیس بُک پوسٹس میں، ایسے بتا رہا ہوتا ہے جیسے کوئی نئی وبا ملک میں پھیل گئی ہو۔
اصل مسئلہ بیماری نہیں ، ہماری لاعلمی ہے۔
ذرا سا بخار، ذرا سا نزلہ، کوئی ایک نئی علامت…
فوراً: “نیا وائرس آ گیا۔
یہ شاید کوئی خطرناک جراثیم ہے۔
"ڈینگی جیسا لگ رہا ہے مگر ٹیسٹ نیگیٹو ہے، کچھ تو گڑبڑ ہے"
لیکن حقیقت بہت سیدھی ہے،یہ کوئی نیا وائرس نہیں۔ یہ کوئی نئی تباہی نہیں۔ بلکہ وہی پرانا، موسمی Influenza A (H3N2) ہے جو دہائیوں سے موجود ہے اور ہر سال موسم بدلتے ہی دوبارہ پھیلتا ہے۔
ہاں ، اس بار شدت زیادہ ہے، علامات زیادہ تکلیف دہ ہیں، اور لوگ اسے ""نئی بیماری"" سمجھ کر گھبرا رہے ہیں۔
✅ انفلیونزا اے (Influenza A) یہ دراصل ہے کیا؟
یہ ایک سانس کی نالی کا وائرس ہے جو انسان سے انسان میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔
یہ کوئی نیا وائرس نہیں، بلکہ وہی موسمی فلو ہے جو ہر سال شدت بدل کر واپس آتا ہے۔
کبھی H1N1، کبھی H3N2
لیکن بنیادی مرض ایک ہی ہے: Influenza A۔
یہ وائرس ناک، گلا، اور سینے کے اوپری حصے پر حملہ کرتا ہے اور اس کی وجہ سے بخار، کھانسی، جسم درد اور کمزوری ہوتی ہے۔
✅ یہ بیماری کیسے لگتی ہے؟
پاکستان جیسے ملک میں یہ بہت جلدی پھیلتی ہے، کیونکہ:
ہم بند اور تنگ جگہوں میں زیادہ وقت گزارتے ہیں
ماسک/ہاتھ دھونے کا خیال کم رکھا جاتا ہے
بچے اسکولوں میں ایک دوسرے سے جلدی پکڑ لیتے ہیں
گھروں میں سب ایک ساتھ کھانسی/نزلہ میں رہتے ہیں
یہ وائرس مندرجہ ذیل طریقوں سے پھیلتا ہے:
✔ کھانسی یا چھینک کے قطرے
✔ قریب بیٹھنے سے
✔ ہاتھ لگا کر چہرے اور ناک کو چھونے سے
✔ بیمار فرد کے قریب رہنے سے
✅ علامات (Symptoms)
انفلیونزا اے (influenza A) کی علامات عام نزلہ زکام سے شروع ہوتی ہیں اور پھر شدید ہو جاتی ہیں:
شروع کے دنوں میں :
گلا خراب، چھینکیں، ہلکا بخار، جسم میں درد، تھکن، سر بھاری
۔3 سے 5 دن بعد:
بخار 103–104 تک جا سکتا ہے، جوڑوں میں شدید درد، کھانسی، ناک کی بندش، بھوک میں کمی، کمزوری
بعد کا مرحلہ (کئی مریضوں میں):
بلغم گاڑھا ہو جانا، بدبو دار رطوبت، سر کے اندر دباؤ ( Sinusitis)، کھانسی لمبی ہونا
پاکستان میں لوگ کیوں ڈرتے ہیں؟
کیونکہ:
علامات ڈینگی جیسی محسوس ہوتی ہیں، ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹو آتا ہے، بخار کئی دن رہتا ہے، کمزوری بہت زیادہ ہوتی ہے
مگر حقیقت یہ ہے:
یہ ڈینگی یا کرونا نہیں بلکہ انفلیونزا اے وائرس ہے۔ یہ Platelets کم نہیں کرتا۔ زیادہ تر لوگ 5–7 دن میں بہتر ہو جاتے ہیں۔
🔶 کن لوگوں کو خطرہ زیادہ ہے؟
مندرجہ ذیل افراد زیادہ خیال رکھیں، ان افراد میں پیچیدگیاں جلدی بنتی ہیں۔
✓ 5 سال سے کم بچے
✓ بزرگ افراد
✓ حاملہ خواتین
✓ دمے والے بچے
✓ دل یا پیپھڑوں کے مریض
✓ شوگر والے
✓ کمزور مدافعت والے لوگ
💊 علاج (Treatment) گھر میں کیا کیا جا سکتا ہے؟
اکثر لوگ گھر پر ہی بہتر ہو جاتے ہیں اگر یہ اقدامات کریں:
✔ 1. آرام
بخار اور وائرس کے دوران کام نہ کریں ، جسم کو سکون دیں۔
✔ 2. پانی
پانی، ORS، سوپ ، جتنا زیادہ لیں گے اتنی جلدی بہتری آۓ گی۔
✔ 3. بخار کی دوا
۔پیراسیٹامول وقفے وقفے سے
(بچوں میں وزن کے مطابق)
✔ 4. نزلہ/کھانسی کے لیے
بھاپ دیں۔
۔Antihistamine (ڈاکٹر کی ہدایت سے)
۔Saline nasal drops
✔ 5. شہد ( 1 سال سے اوپر بچوں کے لیے)
کھانسی میں فائدہ دیتا ہے۔
✔ 6. قوتِ مدافعت
گھر کا گرم سوپ، یخنی، نیند اور آرام ،سب بہترین مددگار ہیں۔
⚠️ خطرے کی علامات
اگر مندرجہ ذیل چیزیں ہوں تو دیر نہ کریں ڈاکٹر کو دکھانے میں:
بچے کی سانس پھولنا، پانی نہ پینا / پیشاب کم ہونا، بہت زیادہ سستی / غنودگی، 104 سے اوپر بخار کا برقرار رہنا، سینے میں شدید درد، نیلے ہونٹ
یہ علامات پیچیدگی کی طرف اشارہ ہیں
🛡️ بچاؤ (Prevention)
مندرجہ ذیل چیزیں بہت فرق ڈالتی ہیں:
✔ ماسک
بند، تنگ اور رش والی جگہوں میں پہنیں۔
✔ ہاتھ دھونے کی عادت
کھانے سے پہلے، باہر سے آ کر، کھانسی/چھینک کے بعد۔
✔ بیمار افراد سے فاصلہ
بچوں کے اسکولوں میں پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے۔
✔ ویکسین
ہر سال Influenza Vaccine لگوانا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
✅ ویکسین کس کو لگانی چاہیے؟
6 ماہ سے اوپر تمام لوگ، حاملہ خواتین، بزرگ افراد، دمے کے مریض، دل/پیپھڑوں کے مریض،ہیلتھ کیئر ورکرز
یہ ویکسین بیماری ہونے سے روکتی ہے،
اور اگر ہو بھی جائے تو شدت کم کر دیتی ہے۔
اور آخری بات ، گھبرائیں نہیں، سمجھیں
۔Influenza A نئی بیماری نہیں۔
یہ ہر سال آتی ہے، مگر احتیاط نہ کرنے سے پھیلتی ہے۔
بچاؤ ممکن ہے، علاج موجود ہے،
اور زیادہ تر لوگ مکمل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

07/09/2025
عوامی آگاہی(Public Awareness)              وائرل کنجکٹوائٹس. (Pink Eye) 🔴 یہ کیا ہے؟وائرل کنجکٹوائٹس ایک تیزی سے پھیلنے ...
20/08/2025

عوامی آگاہی(Public Awareness)

وائرل کنجکٹوائٹس. (Pink Eye)

🔴 یہ کیا ہے؟
وائرل کنجکٹوائٹس ایک تیزی سے پھیلنے والا آنکھوں کا انفیکشن ہے جو ایک شخص سے دوسرے کو لگ جاتا ہے۔

⚠️ علامات:

آنکھوں کی لالی اور خارش

پانی جیسا یا پیلا چپچپا مواد نکلنا

ہلکا درد یا جلن

پلکوں کی سوجن

بعض اوقات بخار یا گلے کی خراش

🧼 پھیلنے سے بچاؤ:

ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔

آنکھوں کو رگڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔

تولیہ، تکیہ، میک اپ یا آئی ڈراپس دوسروں کے ساتھ استعمال نہ کریں۔

آنکھ آنے کی صورت میں اسکول/دفتر نہ جائیں۔

آنکھ سے نکلنے والے مواد کو صاف کپاس/ٹشو سے صاف کریں اور فوراً پھینک دیں۔

💊 علاج:

یہ بیماری عموماً 3 سے 7 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔

سکون کے لئے ٹھنڈی پٹیاں یا ڈراپس استعمال کریں۔

اگر شدید درد، نظر کی کمی، یا روشنی سے حساسیت ہو تو فوراً آنکھوں کے ماہر سے رجوع کریں۔

✅ یاد رکھیں: صفائی اور احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے!

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when dr_asadikhlaq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category