Faisal Shafi
ثناء خوان مصطفی صلى الله عليه وسلم
الحمدللہ حمداً کثیراً طیباً مبارکاً فیہ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دہلوی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہمیں تھرپارکر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں 9 ہینڈ پمپس نصب کروانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس کارِ خیر کا مقصد پیاسے اور محروم لوگوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ سفر صرف پانی کی فراہمی تک محدود نہیں رہا، بلکہ خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت ہم نے درج ذیل اقدامات بھی کیے:
💧 ہینڈ پمپس کی تنصیب
🌳 درختوں کی شجرکاری
🍛 300 افرادکے لئے کھانے کا انتظام
🔆 مختلف مساجد میں سولر لائٹس کی تنصیب
💸 بچوں میں نقدانعام کی تقسیم
🧑🦯 نابینا بھائیوں میں راشن+نقد کی تقسیم۔
ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں اس نیکی کا ذریعہ بنایا۔ دعا ہے کہ یہ تمام اعمال صدقۂ جاریہ بنیں، اور تمام معاونین کو بہترین اجر عطا ہو۔ آمین۔
اس سفر میں ہمارے ساتھ شریک احباب:
• جناب مسعود شاہد دہلوی
• جناب یاسر بن عبد الستار صاحب
• مولانا حکیم حماد شاہد دہلوی
• مولانا حافظ فوزان شاہد دہلوی
• مولانا حافظ اسامہ شاہد دہلوی
• شیخ فیصل شفیع
• مولانا حافظ زید دہلوی
• حافظ حمزہ بن یاسر
• یحییٰ مسعود شاہد دہلوی
• جناب محمد بن اویس مدنی
اللہ تعالیٰ سب کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi