26/04/2025
Online Lurne Alquran
Islamic Foundation
26/04/2025
28/04/2023
*مرحومین کے ساتھ بھلائی*
اسلام کی روشن تعلیمات
دینِ اسلام کی روشن تعلیمات میں جس طرح زندگی میں دوسروں کے ساتھ بھلائی سے پیش آنے ، دوسروں کا بھلا کرنے ، سوچنے اور ان کے حقوق کا خیال رکھنے کا درس ملتاہے ، اسی طرح دنیا سے چلے جانے والے مرحوم مسلمانوں کے ساتھ بھی بھلائی کا درس ملتاہے۔ یہ اسلام کی روشن تعلیمات کا حُسن ہے کہ مسلمان اپنے ماں باپ ، بہن بھائیوں ، عزیز و اقارب اور دیگر مسلمانوں کے لئے ان کی زندگی میں اور انتقال کے بعد دُعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کے ذریعے وقتاً فوقتاً ان کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرتے ہیں۔ ایصالِ ثواب اسلام کی ایک ایسی بہترین خوبی ہے جس کی بدولت زندوں کو بھی اجر ملتا ہے اور مرحومین بھی اس کی برکت سے عذابِ قبر سے نجات اور راحت و سکون پا سکتے ہیں۔ قراٰنِ کریم میں بھی مسلمانوں کا اپنے لئے اور اپنے سے پہلے والے مسلمانوں کے لئے بخشش کی دُعا کرنے کا ذکر موجود ہے :
( وَ الَّذِیْنَ جَآءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ )
تَرجَمۂ : اور وہ جو ان کے بعد آئے عَرْض کرتے ہیں : اے ہمارے رب ہمیں بخش دے اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے پہلے ایمان لائے۔ (پ28 ، الحشر : 10)
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : زندوں کا ہَدِیِّہ (یعنی تحفہ) مُردوں کے لئے دُعائے مغفرت کرنا ہے۔ (شعب الایمان ، 6 / 203 ، حدیث : 7905) ایک حدیثِ پاک میں نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ماں باپ کی طرف سے نفلی خیرات کرکے ان کے ساتھ بھلائی کرنے کی ترغیب دلائی ہے ، چنانچہ اللہ پاک کے آخری نبی مکّی مدنی محمد ِعربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی کچھ نفل خیرات کرے تو چاہئے کہ اسے اپنے ماں باپ کی طرف سے کرے کہ اس کا ثواب انہیں ملے گا اور اس کے (یعنی خیرات کرنے والے کے) ثواب میں کوئی کمی بھی نہیں آئے گی۔ (شعب الایمان ، 6 / 205 ، حدیث : 7911)
مَن ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌۚ 11 (القرآن)
کون ہے جو خدا کو (نیت), نیک (اور خلوص سے), قرض دے تو وہ اس کو اس سے دگنا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (یعنی جنت), ہے
پیارے مسلمان بھائیو! ایصالِ ثواب کے مختلف طریقے پڑھتے ہیں
مال خرچ کرنے کے ذریعے ایصالِ ثواب کے چند طریقے :
(1)ایصالِ ثواب کی نیّت سے صدقہ و خیرات کرنا (2)حج کرنا (3)کسی عالِم یا طالبِ علم کو کتابیں دِلانا (4) کُتب و رَسائل خرید کر تقسیم کرنا (5)کسی بیمار کا علاج کروا دینا (6 ، 7)کسی غریب کو راشن یا کپڑے دلا دینا (8)کسی کی جائز ضرورت پوری کرنا (9)پانی کا نَل یا موٹر لگوا دینا (10 ، 11 ، 12)مسجد ، مدرسہ ، جامعہ وغیرہ بنوانا یا ان کی تعمیرات میں حصہ لینا (13)مسلمانوں کو کھانا کھلانا وغیرہ
(14) کسی مدرسے وغیرہ میں کتابیں دینا
*قیامت تک ملنے والا اجر*
مسجد یا مدرسہ تعمیر کرنا یا اسکی تعمیر میں حصہ لینا
کنواں یا نَل لگوانا
ضرورت مند طالب علموں کو کتابیں فراھم کرنا
علم دین سیکھنے والوں کا خرچہ برداشت کرنا تاکہ وہ علم دین حاصل کرلے
اگر آپ ان جگہوں پر صدقہ دیتے ہیں تو یہ صدقہ جاریہ ہوگا جب تک مسجد مدرسہ میں عبادت ہوتی رہے گی
جب تک آپکی دی گئی کتابوں سے علم حاصل کرنے والے علم سیکھ کر دنیاں جھاں میں اس علم کو سکھاتے رہیں گے آپکو اور آپکے والدین اور رشتے داروں کو ہمیشہ اجر ملتا رہے گا
*اپنے والدین اور قریبی رشتہ داروں کے لیے زریعہ مغفرت بنیے*
بھت سے طلباء جن کے پاس کتابیں لینے کی وسعت نہیں انکا بازوں بنیے
تعاون کرنے کے لیے
Jazz cash
03003877869
Tariq jameel
Easypaisa
03003877869
Tariq jameel
29/11/2022
.
19/11/2022
.
13/09/2022
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi