محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت

13/12/2022

❌حنفی حضرات کا اس آیت سے فاتحہ نہ پڑھنے کا استدلال غلط ہے۔
اور جب قرآن پڑھا جایا کرے تو اس کی طرف کان لگا دیا کرو اور خاموش رہا کرو امید ہے کہ تم پر رحمت ہو۔
سورة اعراف۔ آیت 204 ۔ مکی ہے۔
👈یہ ان کافروں کو کہا جا رہا ہے جو قرآن کی تلاوت کرتے وقت شور کرتے تھے اور اپنے ساتھیوں کو کہتے
تھے

﴿ لا تسمعو الھذا القرآن والغوا فیہ﴾ حم السجدة 26
یہ قرآن مت سنو اور شورکرو ان سے کہا گیا کہ اس کے بجائے تم اگر غور سے سنو اور خاموش رہو تو شاید اللہ تعالی تمہیں ہدایت سے نوازدے ۔
اور یوں تم رحمت الٰہی کے مستحق بن جاو۔
بعض ائمہ دین اسے عام مراد لیتے ہیں یعنی جب بھی قرآن پڑھا جائے چاہے نماز ہو یا غیر نماز سب کو خاموشی سے قرآن سننے کا حکم ہے اور پھر وہ اس عموم سے استدلال کرتے ہوئے جہری نمازوں میں مقتدی کے سورہ ٴ فاتحہ پڑھنے کو بھی اس قرآنی حکم کے خلاف بتاتے ہیں ۔
🌹لیکن جہری نمازوں میں امام کے پیچھے سورہ ٴ فاتحہ پڑھنے کی تاکید نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ان کے نزدیک اس آیت کو صرف کفار کے متعلق ہی سمجھنا صحیح ہے جیسا کہ اس کے مکی ہونے سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔
لیکن اگر اسے عام سمجھا جائے تب بھی اس عموم سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتدیوں کو خارج فرما دیا اور یوں قرآن کے اس عموم سے باوجود جہری نمازوں میں مقتدیوں کا سورة فاتحہ پڑھنا ضروری ہوگا۔
کیونکہ قرآن کے اس عموم کی یہ تخصیص صحیح و قوی احادیث سے ثابت ہے۔​
جہری نمازوں میں بھی سورة فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہوگا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تاکید فرمائی ہے۔

12/12/2022

یا اللہ میری میرے والدین کی عزیز واقارب کی اور اُمتِ مسلمہ اور اُمتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مغفرت فرما میری توبہ قبول فرما مُجھے نمازِ باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمامیری غیب سے مدد فرما میری روزی میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی اور برکت عطا فرما میری مُشکلات کو آسان فرما میری میرے بہن بھائیوں کی تمام جائز حاجات کو پورا فرما۔ جو مسلمان بھائ پریشان حال ہیں انکی پریشانیوں کو دور فرما جو مسلمان بیمار ہیں انکو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما جو لوگ دعا کا کہتے ہیں یا اللہ میں نہیں جانتا تو غیب کا علم جانتا ہے اُن سب کی جائز حاجات کو قبول منظور فرما آمین ثم آمین دعاؤں کا طالب فہیم احمد اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا جزاک اللّہ خیر کم

08/12/2022

بریلوی مسلک کے بہت بڑے عالم اور پیر افضل قادری صاحب نے 44 سال شرک اور بدعت میں گزارنے کے بعد کیسے دین حق کو قبول کیا آپ سب حضرات تحسب کا چشمہ اتار کر انکی گفتگو کو ضرور سنیں تحقیق کرنے سے ہی انسان کو اصلی اور نقلی کا فرق معلوم ہوتا ہے

Address

Karachi

Telephone

+923122010982

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت:

Shortcuts

Share