کوریا: 27 سائنسدانوں، پروفیسروں اور ڈاکٹروں کا قبول اسلام
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع مرکزی مسجد Seoul Central Mosque، اِتھیوون حالیہ دنوں ایک غیر معمولی اور تاریخی واقعے کی گواہ بنی، جہاں 27 کوریائی سائنسدانوں، پروفیسروں اور ڈاکٹروں نے بیک وقت اسلام قبول کیا۔ ان علمی و پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والے افراد نے مسجد میں عوامی طور پر کلمۂ شہادت ادا کر کے اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔
اس تقریب نے جنوبی کوریا اور عالمی مسلم حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مختلف عمر اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے یہ مرد و خواتین نہایت سکون، سنجیدگی اور وقار کے ساتھ اسلام قبول کر رہے ہیں۔ اگرچہ ان تمام افراد کی تفصیلی پیشہ ورانہ اسناد باضابطہ طور پر ایک فہرست کی صورت میں جاری نہیں کی گئیں، تاہم انہیں مجموعی طور پر سائنس، طب، انجینئرنگ اور اکیڈمیا سے وابستہ بتایا گیا ہے۔
مسجد انتظامیہ اور مقامی مسلم کمیونٹی کے مطابق، ان افراد نے اسلام قبول کرنے سے قبل طویل عرصے تک مطالعہ، مکالمہ اور ذاتی غور و فکر کیا۔ ان میں سے بعض افراد کئی ماہ سے مسجد سے وابستہ تھے، جبکہ کچھ نے اسلام پر لیکچرز، سوال و جواب کے سیشنز اور بین المذاہب مکالموں کے ذریعے اپنی تشنگی دور کی۔ ان افراد کے مطابق، اسلام نے انہیں سائنس اور ایمان کے درمیان ہم آہنگی، اخلاقی وضاحت اور روحانی اطمینان فراہم کیا۔
اسلام قبول کرنے والے بعض افراد نے غیر رسمی گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جدید سائنسی ترقی کے باوجود انسان کے وجود، مقصدِ حیات اور اخلاقی ذمہ داریوں سے متعلق سوالات کا تسلی بخش جواب انہیں مادی فلسفوں میں نہیں ملا۔ قرآن کے مطالعے، توحید کے تصور اور کائنات کے نظم و ضبط پر غور نے انہیں ایک ایسے فکری راستے تک پہنچایا جسے انہوں نے اسلام کی صورت میں پایا۔
یہ واقعہ جنوبی کوریا میں اسلام کے پھیلاؤ کے ایک وسیع تر رجحان کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ اگرچہ جنوبی کوریا میں مسلمان آبادی آج بھی اقلیت میں ہے، تاہم گزشتہ دو دہائیوں میں اسلام کے بارے میں دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اندازوں کے مطابق جنوبی کوریا میں مسلمانوں کی مجموعی تعداد تقریباً دو سے تین لاکھ کے درمیان ہے، جن میں اکثریت غیر ملکی ورکرز اور طلبہ پر مشتمل ہے، تاہم مقامی کوریائی مسلمانوں کی تعداد بھی بتدریج بڑھ رہی ہے۔
سیول سینٹرل مسجد اس سلسلے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ مسجد نہ صرف عبادت گاہ ہے بلکہ ایک اسلامک کلچرل سینٹر بھی ہے، جہاں قرآن کلاسز، تعارفی لیکچرز، اسلامی فلسفے پر نشستیں اور بین المذاہب مکالمے منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہاں مقامی اور عالمی زبانوں میں اسلام پر کتابوں کی ایک وسیع لائبریری بھی قائم ہے۔ جس میں مہمانوں کے لیے مطالعے کا بہترین نظم کیا گیا ہے۔ یہی پلیٹ فارم اکثر مقامی کوریائی باشندوں کے لیے اسلام سے پہلا تعارف بنتا ہے۔ حالیہ واقعہ بھی اسی تعلیمی اور دعوتی ماحول کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ Korea Muslim Federation (KMF) جیسے ادارے قرآن کی تعلیم، ثقافتی پروگراموں اور تبادلوں میں مصروف ہیں، جو مقامی لوگوں میں اسلام کی معلومات بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ Korea Muslim Federation بھی ایک منظم ادارہ ہے۔
جنوبی کوریا جیسے صنعتی، ٹیکنالوجی سے بھرپور اور جدید معاشرے میں اسلام کی طرف رجحان کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ مبصرین کے مطابق، ایک ایسے معاشرے میں جہاں مقابلہ، تنہائی اور ذہنی دباؤ عام ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں خود کشیاں بھی دنیا میں سب سے زیادہ یہیں ہونے لگی ہیں، وہاں اسلام کا سادہ مگر جامع تصورِ حیات، خاندانی اقدار اور روحانی توازن لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ خاص طور پر تعلیم یافتہ طبقہ مذہب کو محض رسم نہیں بلکہ ایک فکری نظام کے طور پر پرکھنے لگا ہے۔
اس رجحان میں بعض معروف شخصیات کا کردار بھی اہم رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے سابق پاپ اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر داؤد کم (Daud Kim) کی قبول اسلام قبول کے بعد کی سرگرمیوں نے کوریا میں اسلام کے بارے میں تجسس اور مکالمے کو فروغ دیا ہے۔ ان کی ویڈیوز اور تجربات نے خاص طور پر نوجوان نسل کو سوال اٹھانے اور خود تحقیق کرنے کی ترغیب دی۔ ان کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 7.06m ہے۔ داؤد کی داستان ہم نے اپنی کتاب "روشنی کے مسافر" میں تفصیل سے لکھی ہے۔
تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ جنوبی کوریا میں اسلام اب بھی غلط فہمیوں اور تعصبات سے مکمل طور پر آزاد نہیں۔ بعض حلقوں میں اسلام کو بیرونی مذہب سمجھا جاتا ہے اور عالمی سیاسی حالات کے اثرات یہاں بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود ایسے واقعات، جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شعوری طور پر اسلام کا انتخاب کرتے ہیں، ان تعصبات کو چیلنج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
سیول سینٹرل مسجد میں ان اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کا اسلام قبول کرنا ایک علامتی اور فکری واقعہ ہے۔ یہ نہ صرف اسلام کے عالمی پیغام کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس حقیقت کی بھی یاد دہانی کراتا ہے کہ علم، تحقیق اور سچ کی جستجو انسان کو مختلف راستوں سے ایک ہی منزل تک لے جا سکتی ہے۔ جنوبی کوریا میں اسلام کا پھیلاؤ گہرائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور حالیہ واقعہ اسی معنی خیز تبدیلی کی ایک نمایاں مثال ہے۔(ضیاء چترالی)
Abdul Aziz Naeem Speaks
Imam, Khateeb, Administrator, Online & Physical Quranic & Islamic Subjects Tutor
لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد طیارہ حادثہ میں
جاں بحق۔
22/12/2025
ان شاءاللہ
مجھ سمیت ہزاروں طلباء کے استاذ، شیخ الحدیث(جامعہ ستاریہ اسلامیہ) مولانا محمود احمد حسن صاحب کا انتقال ہوگیا۔
اللہ تعالیٰ لواحقین کو اور ان کے شاگردوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خطبہ جمعۃ المبارک
خطیب: عبد العزیز نعیم
موضوع: علم کی اہمیت
مؤرخہ: 12 دسمبر 2025
مقام: جامع مسجد عمر فاروق سوداگران ہاؤسنگ سوسائٹی، ملیر
28/11/2025
مولانا عزت اللہ کی شہادت کی خبر پہنچی ہے انا للہ وانا الیہ راجعون ایک مرتبہ پشاور پھر اہلحدیث عالم دین کے خون سے رنگین ہو گیا ہے جرم صرف پیغام پاکستان کہ حمایت اور خارجیت کی مخالفت ہے ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن یہ مطالبہ بھی اداروں سے کرتے ہیں دو سال میں جتنے اہلحدیث علماء شہید ہوئے ہیں ان کے قاتلوں کو سر عام سزائیں دی جائیں اور اس تاثر کو ختم کیا جائے کہ اہلحدیث علماء کا کوئی پرسان حال نہیں
🌋 ایتھوپیا کا 12,000 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ پاکستان اور بھارت تک آپہنچی!
ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا، جس سے اٹھنے والا دھواں 46,000 فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا! ☁️💨
راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک پہنچ گئے 🌏😱۔
خصوصی مشاہدے کے مطابق، گوادر کے جنوب میں 60 ناٹیکل میل دور تک راکھ کے بادل دیکھے گئے۔ 🌫️⚠️
یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی آتش فشاں راکھ کی خبر اتنی اونچی بلندی تک پہنچنے کی تصدیق ہوئی! 😲
خطبہ جمعۃ المبارک
خطیب: حافظ عبد العزیز نعیم
موضوع: حصولِ رزق کے چار اسباب
مؤرخہ: 14 نومبر 2025
مقام: جامع مسجد عمر فاروق سوداگران ہاؤسنگ سوسائٹی، ملیر
پاکستان نے بھارت کے سات خوبصورت برانڈ نیو جہاز گرائے
ٹرمپ کا 43ویں بار انڈین جہاز گرانےکا تذکرہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi
75210