05/07/2025
📢 آن لائن قرآن ٹیچنگ کرنا چاہتے ہیں؟ لیکن سٹوڈنٹس نہیں مل رہے؟
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ:
✅ مسجد میں اعلان کر دوں
✅ رشتہ داروں کو بتا دوں
✅ پمفلٹ بانٹ دوں
✅ واٹس ایپ اسٹیٹس لگا دوں
.. تو دنیا بھر سے بچے آ کر پڑھنا شروع کر دیں گے ۔۔۔ تو آپ حقیقت سے بہت دور ہیں۔
💔 آج کے دور میں یہ طریقے ناکافی ہیں۔ اب صرف دعا اور امید سے کام نہیں چلے گا۔
✅ سچ کیا ہے؟
اگر آپ کو آن لائن سٹوڈنٹس چاہیے تو صرف دو راستے ہیں:
📌 1. سوشل میڈیا سیکھیں
– فیس بک پیج بنائیں
– پوسٹس اور ویڈیوز لگائیں
– یوٹیوب، انسٹاگرام، واٹس ایپ کو استعمال کرنا سیکھیں
📌 2. کسی کو ساتھ لیں
– گھر کے کسی بچے یا نوجوان کو کہیں کہ وہ آپ کا پیج اور مارکیٹنگ سنبھالے
– آپ صرف پڑھائیں، وہ باقی کام دیکھے
🌱 اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے:
🔹 یا تو سیکھیں
🔹 یا کسی کو ساتھ لائیں
🔹 یا پھر خالی دعاؤں اور انتظار پر گزارہ کریں