کل کی “Does God Exist” ڈیبیٹ میں سائنسی و انگریزی اصطلاحات کی وضاحت
کل کی بحث میں واضح طور پر جذبات یا نعرہ بازی سے ہٹ کر ایک علمی گفتگو ہوئی۔ اس میں کئی سائنسی، فلسفیانہ اور عقلی اصطلاحات استعمال ہوئیں، جنہیں سمجھے بغیر بحث کی اصل روح تک پہنچنا ممکن نہیں۔
ویسے تو کل کی بحث کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ مولوی انگریزی میں بھی جھکے جھڑا سکتا ہے، مگر پھر بھی مختصر وضاحت یہ ہے۔
دو طرح کی اصطلاحات زیرِ بحث آئیں:
1. سائنسی اصطلاحات
2. انگریزی اصطلاحات
سائنسی اصطلاحات
١۔ ہائپوتھیٹیکل / مفروضاتی (Hypothetical)
مطلب: ایسا تصور جسے وقتی طور پر مان لیا جائے، مگر اس کے حق میں کوئی قطعی، تجرباتی یا عقلی ثبوت موجود نہ ہو۔
یعنی: اگر ایسا مان لیا جائے تو پھر کیا ہوگا؟
٢۔ امکان / احتمال (Probability)
مطلب: کسی چیز کے ہونے یا نہ ہونے کا محض امکان ہو، نہ کہ یقینی حقیقت۔
امکان دلیل نہیں ہوتا۔
الاحْتِمَالُ لَا يَنْهَضُ دَلِيلًا
مثال کے طور پر کائنات کا خود بخود وجود میں آ جانا صرف ایک امکان ہو سکتا ہے، عقلی ثبوت نہیں۔ جیسا کہ ملحدین اس پر بگ بینگ کا نظریہ پیش کرتے ہیں۔
٣۔ بگ بینگ نظریہ (Big Bang Theory)
مطلب: کائنات کے آغاز سے متعلق ایک سائنسی نظریہ۔ بگ بینگ کائنات کے کیسے (How) بننے کی وضاحت تو کر سکتا ہے، لیکن کیوں (Why) اور کس نے (Who) بنایا—اس کا جواب سائنس کے پاس صرف “احتمالات” کی صورت میں ہے، جبکہ ٹھوس عقلی دلیل ایک خالق کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
٤۔ اتفاق / بے ترتیبی (Randomness)
مطلب: کوئی ایسا عمل جو بغیر کسی منصوبہ بندی، قانون یا شعوری نظم کے ہو۔
نوٹ: انتہائی منظم اور متوازن کائنات محض اتفاقی عمل کا نتیجہ نہیں ہو سکتی۔
٥۔ انتہائی دقیق ہم آہنگی (Fine-Tuning)
مطلب: کائنات کے قوانین، قوتوں اور پیمانوں کا اس حد تک ناپ تول کر ہونا کہ ان میں معمولی سا فرق بھی زندگی کے خاتمے کا سبب بن سکتا تھا۔
یہ دقیق ہم آہنگی اور منظم نظام کسی شعوری منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
٦۔ سبب اور مسبب (Cause & Effect)
مطلب: ہر اثر کے پیچھے کسی نہ کسی سبب کا ہونا۔ اگر کائنات ایک اثر ہے تو اس کا کوئی سبب بھی ضرور ہوگا۔ بغیر سبب کے مسبب ماننا عقل کے خلاف ہے۔
٧۔ انحصاری وجود / وجودِ عارضی (Contingency)
یہ وہ نکتہ ہے جس کا مفہوم جاوید اختر صاحب کو آخر تک سمجھ میں نہیں آیا؛ وہ ادھر سمجھ سکتے ہیں۔
مطلب: ایسی چیز جو اپنے وجود میں خود کفیل نہ ہو بلکہ کسی اور پر منحصر ہو۔
جیسے کائنات کا وجود—وہ خود قائم نہیں بلکہ کسی قائم کرنے والے کا محتاج ہے۔
مزید آسان مثال: کائنات کی ہر چیز محتاج ہے—ستارے ایٹموں کے محتاج ہیں، ایٹم توانائی کے محتاج ہیں، اور انسان آکسیجن اور روشنی کا محتاج ہے۔ کائنات کی کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو یہ کہہ سکے کہ “میں اپنے وجود کے لیے کسی کی محتاج نہیں ہوں۔”
عقلی نتیجہ: اگر کائنات کی ہر اکائی (Unit) کسی دوسری چیز کی محتاج ہے تو پوری کائنات مجموعی طور پر بھی محتاج (Contingent) ہے۔ جب پوری کائنات محتاج ثابت ہو گئی تو منطقی طور پر ایک ایسی ہستی کا ہونا لازم ہے جو:
خود محتاج نہ ہو (واجب الوجود)
جس نے اس محتاج کائنات کو وجود بخشا ہو
كُلُّ مُمْكِنٍ لَا بُدَّ لَهُ مِنْ مُوجِدٍ
٨۔ واجب الوجود / لازم ہستی (Necessary Being)
مطلب: ایسی ہستی جس کا ہونا لازمی ہو، جو کسی پر منحصر نہ ہو، اور جو سب کو وجود عطا کرے۔
٩۔ کائنات کی ابتدا (Universe Began to Exist)
مطلب: کائنات ہمیشہ سے موجود نہیں تھی بلکہ ایک مخصوص لمحے میں وجود میں آئی۔
جدید سائنس بھی کائنات کے ازلی ہونے کی نفی کرتی ہے۔
١٠۔ قانون اور قانون بنانے والا (Law vs Law Maker)
مطلب: قانون خود بخود وجود میں نہیں آتا بلکہ اس کے پیچھے قانون ساز ہوتا ہے۔
مثال: کائناتی قوانین بھی کسی بااختیار اور باشعور قانون ساز ہستی کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔
١١۔ تجرباتی ثبوت (Empirical Evidence)
مطلب: وہ ثبوت جو مشاہدہ، تجربہ یا تجربہ گاہ (Laboratory) میں ثابت کیا جا سکے۔
ملحدین اکثر ہر چیز کے لیے تجرباتی ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں، حالانکہ ہر حقیقت کا تجربہ ممکن نہیں۔
١٢۔ عقلیت / معقولیت (Rationality)
مطلب: بات کو عقل، منطق اور درست استدلال کی بنیاد پر پرکھنا۔
خدا کا تصور عقلیت کے خلاف نہیں بلکہ اس کا تقاضا ہے۔
١٣۔ ماورائے طبعیات حقیقت (Metaphysical Reality)
مطلب: وہ حقائق جو مادّی دنیا اور طبعی قوانین سے ماورا ہوں؛ یعنی وہ سچائیاں جو نظر نہ آئیں مگر عقل انہیں مانے۔
جیسے خدا اور روح—یہ حقائق ہیں مگر نظر سے ماورا۔
١٤۔ لامتناہی تسلسل (Infinite Regress)
مطلب: ہر سبب کے پیچھے ایک اور سبب مانتے چلے جانا بغیر کسی آخری نقطے کے۔
عقل اسے قبول نہیں کرتی؛ اسی لیے ایک پہلے سبب کو ماننا لازم ہوتا ہے۔
غیر متناہی سلسلہ عقل میں ناممکن ہے، اس لیے ایک خالقِ اول (First Cause) کا ہونا ضروری ہے۔
١٥۔ اوّل سبب (First Cause)
مطلب: وہ بنیادی سبب جس کے پیچھے کوئی اور سبب نہ ہو۔
١٦۔ خود قائم بالذات (Self-Existing)
مطلب: ایسی ہستی جو اپنے وجود میں کسی کی محتاج نہ ہو؛ واجب الوجود، قائم بالذات۔
١٧۔ دلیلِ نظم (Design Argument)
مطلب: نظم، ترتیب اور مقصدیت سے خالق کے وجود پر استدلال۔
جہاں ڈیزائن ہو، وہاں ڈیزائنر بھی ہوتا ہے۔
مثال: اگر آپ ریگستان میں چلتے ہوئے ایک قیمتی گھڑی پائیں تو کیا یہ مانیں گے کہ ریت کے ذرات خود بخود جڑ کر یہ گھڑی بن گئے؟
جواب: ہرگز نہیں! گھڑی کی پیچیدہ ترتیب بتاتی ہے کہ اسے کسی گھڑی ساز نے بنایا ہے۔
١٨۔ شعور (Consciousness)
مطلب: سوچنے، سمجھنے، فیصلہ کرنے اور ادراک کی صلاحیت۔
١٩۔ معروضی حقیقت (Objective Truth)
مطلب: ایسی حقیقت جو انسان کے ماننے یا نہ ماننے سے تبدیل نہ ہو۔
جیسے خدا کا وجود—یہ رائے کا نہیں بلکہ حقیقت کا مسئلہ ہے۔
٢٠۔ ثبوت کی ذمہ داری (Burden of Proof)
مطلب: دعویٰ کرنے والے پر دلیل پیش کرنے کی ذمہ داری۔
خدا کا انکار بھی ایک دعویٰ ہے، جس کے لیے دلیل درکار ہے۔
٢١۔ الحادی پیش مفروضہ (Atheistic Presupposition)
مطلب: بحث شروع ہونے سے پہلے ہی خدا کے نہ ہونے کو مان لینا۔
یہ سائنسی نہیں بلکہ نظریاتی تعصب ہے۔
٢٢۔ فطرت پرستی (Naturalism)
مطلب: یہ مان لینا کہ حقیقت صرف وہی ہے جو مادّی اور طبعی ہو۔
یہ خود ایک فلسفیانہ نظریہ ہے، سائنسی حقیقت نہیں۔
٢٣۔ فلسفیانہ استدلال (Philosophical Argument)
مطلب: ایسا استدلال جو تجربے کے بجائے عقل و منطق پر قائم ہو۔
خدا کا وجود اسی دائرے میں زیرِ بحث آتا ہے۔
٢٤۔ علمیات (Epistemology)
مطلب: ہم کسی چیز کو جانتے کیسے ہیں؟ علم کے ذرائع کیا ہیں؟
صرف سائنس کو واحد ذریعہ ماننا خود غیر سائنسی دعویٰ ہے۔
انگریزی کی اصطلاحات
Assumption — بغیر دلیل کے مان لیا گیا قیاس
Claim — دعویٰ، جسے ثابت کرنا ضروری ہو
Evidence — واضح اور قابلِ قبول ثبوت
Logical Fallacy — ایسی منطقی غلطی جو بظاہر درست لگے مگر حقیقت میں فاسد ہو
Scientific Limitation — سائنس کی وہ حد جہاں وہ خاموش ہو جاتی ہے
Observable — جو تجربے یا آلات سے ثابت ہو سکے
Unobservable — جو براہِ راست مشاہدے میں نہ آ سکے
Metaphysics — طبعی دنیا سے ماورا حقائق کا مطالعہ
Rational Argument — عقل و منطق پر قائم استدلال
Inference — دلیل سے نکالا گیا منطقی نتیجہ
Premise — استدلال کی بنیاد، وہ بات جس پر پوری دلیل کھڑی ہو
Conclusion — دلائل کے بعد سامنے آنے والا حتمی نتیجہ
Hypothesis — ابتدائی مفروضہ جسے جانچ کے لیے پیش کیا جائے
Theory — شواہد پر مبنی منظم توضیح (محض خیال نہیں)
Fact — ثابت شدہ حقیقت جس سے انکار ممکن نہ ہو
Correlation — دو چیزوں کا باہم تعلق؛ لازمی نہیں کہ سبب ہو
Causation — ایک چیز کا دوسری کا سبب ہونا
Verification — کسی بات کی تصدیق یا جانچ
Falsification — کسی دعوے کو غلط ثابت کرنے کی صلاحیت
Assumption بغیر دلیل کے مانا جاتا ہے۔
Empiricism — علم کو صرف تجربے تک محدود ماننے کا نظریہ
Materialism — حقیقت کو صرف مادّے تک محدود سمجھنا
Determinism — ہر چیز کو لازمی اسباب کے تحت ماننا
Free Will — انسان کی اختیار و ارادہ رکھنے کی صلاحیت
Objective Reality — ایسی حقیقت جو انسانی رائے سے متاثر نہ ہو
Subjective Opinion — ذاتی رائے جو فرد کے احساس پر مبنی ہو
Ontology — وجود اور حقیقت کی ماہیت کا مطالعہ
Teleology — کائنات میں مقصدیت کا تصور
Cosmology — کائنات کے آغاز، ساخت اور انجام کا مطالعہ
Explanatory Power — کسی نظریے کی وضاحتی قوت
Consistency — کسی موقف کا باہم متضاد نہ ہونا
Burden of Proof — دعویٰ کرنے والے پر دلیل کی ذمہ داری
Reductionism — پیچیدہ حقیقت کو صرف ایک پہلو تک محدود کر دینا
Holistic View — حقیقت کو مجموعی انداز میں دیکھنا
Agnosticism — خدا کے وجود پر قطعی رائے نہ رکھنا
Skepticism — ہر دعوے پر تنقیدی نظر رکھنا
Natural Law — کائنات میں جاری مستقل قوانین
Law Giver — قانون بنانے والی ہستی
Necessary vs Contingent — جو لازمی ہو بمقابلہ جو محتاج ہو
Online Kanz-ul-Quran
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Online Kanz-ul-Quran, Education, Karachi.
حادثات اور مشکل حالات کا پیش آنا مرتبہ امکان میں ہیں ۔
البتہ ان کے ظاہری اسباب سے بچنا ،ہر شخص پر ہر زمان ومکان میں ،ہر وقت لازم اور ضروری ہے ۔ہم اپنی غفلت کو تقدیر کا نام دیکر بری الذمہ ہونے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔
جب تم فجر کے وقت اپنے بستر کو چھوڑ کر سجدے میں جاتے ہو، تو اللہ تمہیں دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب تمہاری دعائیں سیدھی عرش تک پہنچتی ہیں۔ اس لیے، فجر کو کبھی ترک نہ کرو، کیونکہ یہی وہ عبادت ہے جو تمہارے لیے بے شمار رحمتوں کے دروازے کھولتی ہے۔
ہمارے معاملات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے مگر اطمینان رکھیں جس کے ہاتھ میں ہوتے ہیں وہ بڑا رحیم اور کریم ہے وہ اپنے بندے کو تڑپتا ہوا کبھی نہیں چھوڑتا۔
ممکن ہے کہ جو تم مانگ رہے ہو، اُسے ہی تمہارا مقدر لکھا گیا ہو، مگر اُس کے ملنے کا وقت تمہارے سوچے ہوئے وقت سے مختلف ہو۔
ان منزلوں پر خوش ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے لیے چُنی ہیں جب شکر ہوگا نعمتیں مقدر بنیں گی پھر وہ تمہیں ان منزلوں تک خود ہی لے جائے گا جن تک تم پہنچانا چاہتے ہو، تمہارا یقین اور تمہارے دعائیں ہی تمہارا مقدر بدلتی ہیں۔
تہجد کا وقت بہت خوبصورت ہوتا ہے جب خاموش ماحول میں بندہ اپنے رب کو اپنی کہانیاں سناتا ہے، اُس سے التجا کرتا ہے کہ میرا یہ کام بنا دے، مجھے اس مشکل سے نکال دے۔ دل میں ایک سکون اُتر جاتا ہے۔ اللہ تو خود اُس وقت پوچھتا ہے کہ "*ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا، میں اسے عطا کروں؟*" تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ خود پوچھے اور نہ دے۔ رات کے آخری پہر اپنے رب کے لیے وقت نکالا کریں، وہ وقت آپ کی ساری پریشانیوں کا حل ہوتا ہے۔
کیا اللہ کے لئے کچھ ناممکن ہے؟ وہ تو ممکنات کا رب ہے۔ تو تم دعا مانگتے ہوئے سوچا نہ کرو، بھلے ہی وہ چیز تمہیں ناممکن لگ رہی ہو، لیکن اللہ کے لیے کچھ ناممکن نہیں۔ بس تم اللہ سے مانگتے رہو، وہی معجزے کرنے والا ہے، وہی عطا کرنے والا ہے، وہی ناممکن کو ممکن کرنے والا ہے۔
فلسطین سے ایک شخص منافق علماء اور خاموش مسلمانوں کو متنبہ کرتے ہوئے
اردو سبٹائٹل کے ساتھ
وہ تمہاری تڑپ سے کیسے ناواقف ہو سکتا ہے جس نے تمہاری تخلیق سے پہلے یہ فرما دیا کہ ' *اور ہم تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہیں.
راستے دکھائی نہیں دے رہے، یہ اہم نہیں ہے۔ اہم یہ ہے کہ آپ کا یقین ہو کہ میرا اللہ راستے بنانے پر قادر ہے، اور وہ ضرور راستے بنائے گا، ان شاء اللہ۔
کبھی گناہ کرنے کا دل چاہے تو اپنی ان دعاؤں کے بارے میں سوچئے جن کی آپ شدت سے قبولیت چاہتے ہیں۔ کیونکہ دعاؤں کی قبولیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ گناہ ہی ہوتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi