Quran or Ahlebait a.s

Quran or Ahlebait a.s

Share

السلام علیکم! تمام محبانِ اہلِ بیتؑ سے درخواست ہے اس پیج کو لائک کریں اور دوستوں سے شیئر کرنا مت بھولیے گا۔

19/09/2025
29/06/2025

Kis KO reference chaye ho mujhe WhatsApp Karin,

26/03/2025

*عید یا سوگ؟؟؟*

جوں جوں عید قریب آ رہی ہے بازار میں مختلف قسم کے فتوے آنا شروع ہو گئے ہیں کہ عید نہ منائی جائے کیوں کہ اس دن مولا علی ع کا دسواں ہے۔۔۔

عید کا مطلب کیا ہے؟

عید کا مطلب ہے صاف ستھرے کپڑے پہن کے عید کی نماز ادا کرنا جو امام رضا علیہ السلام کے لئے بھی مشہور ہے کہ کس شان سے چلے تھے نماز کو۔

امام حسین علیہ السلام نے روز عاشور وداعِ عام کرتے ہوئے فرمایا
اَلاٰ اَیَّتُھَاالُامَّۃُ الْمُتَصْیَّرَۃُ الظّٰالِمَۃُ بَعْدٰ نَبِیِھٰا (اَلْقٰاتِلَۃُ عِتْرَۃَ نَبِیِھٰا) لٰاوَفَّقَکُمُ اللَّہُ لِاَ ضْنَحِیْ وَلَا فِطْرٍ.
اے سرکشو! امت اور عترت پیغمبر پر ظلم کرنے والو اور انہیں قتل کرنے والو خدا تمہیں عید الاضحیٰ اور عیدالفطر سے محروم کر دے..
گویا عیدین سے دوری امام کی بد دعا ہےاور جو عید کو سوگ میں مناتے ہیں گویا وہ بہ زبان امام وہ ظالم اور سرکش ہیں....
*حوالہ:: سردار کربلا ,صفحہ 128*

فرمان معصوم علیہ السلام ہے کہ ہمارے سارے کے سارے محمد ہیں تو جب سارے امام علیھم السلام برابر ہیں تو پھر یہ من پسند ایام میں ہی سوگ کیوں کیا جاتا ہے؟

پھر تو۔۔

18 ذوالحجہ (عید غدیر) کو امام محمد باقر علیہ السلام کا دسواں ہے۔

9 ربیع الاول (عید زھراء) کو رسول اکرم ص اور امام حسن علیہ السلام کا دسواں ہے۔

17 ربیع الاول (عید میلادالنبی، میلادالامام الصادقؑ) کو امام حسن عسکری علیہ السلام کا دسواں ہے۔

22 جمادی الثانی (دسترخوان امام حسنؑ) کو جناب ام البنینؑ کا دسواں ہے۔

13 رجب (ولادت مولا علی علیہ السلام) کو امام علی نقی علیہ السلام کا دسواں ہے۔

4 شعبان (ولادت حضرت عباس علمدارؑ) کو امام موسٰی کاظم علیہ السلام کا دسواں ہے۔

7 شعبان (ولادت شہزادہ قاسم) کو جناب ابوطالب علیہ السلام کا دسواں ہے۔

تو کیا مؤمنین ان ایام میں دیگر معصومین علیھم السلام کا دسواں منائیں گے یا خوشی و جشن؟؟؟

صرف نام کے مؤمنین کو اعتراض ہے تو سب سے زیادہ اللہ تعالٰی کی ذات پر ہے کہ جس دن کو اس نے تمام مسلمانوں کے لیے عید یعنی خوشی کا دن قرار دیا ہے اس دن ہم لوگ اللہ تعالٰی کے حکم کو رد کر کے اسے غم کا دن قرار دینا چاہتے ہیں۔

نام کے مؤمنین یہ چاھتے ہیں کہ پاک و منور و معطر فقہ جعفریہ کو اپنے افعال سے داغدار بنا دیں اسی لئے عیدالفطر جسے تمام مسلمان مانتے اور مناتے ہیں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔

عیدین شعائر اللہ ہیں، مسلمانوں کی پہچان ہیں۔ یہ چاھتے ہیں کہ دشمنان تشیع پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیں کہ ھم نہ کہتے تھے کہ شیعہ مسلمان نہیں ہیں دیکھو یہ عید بھی نہیں مناتے بلکہ اس دن بھی ماتم کرتے ہیں۔

کچھ لوگ یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ شیعہ اثناعشریہ کو عید نہیں منانی چاہیئے اور جواز میں کچھ مجہول و ضعیف روایات نقل کرتے ھیں۔

اور یاد رہے مؤمنین کہ عید منانے کا صحیح طریقہ ہی یہ ہے کہ انسان اس عظیم دن کو اللہ عزوجل کا شکر ادا کرے اور اطاعت میں یہ دن گزارے۔ یہ ہے اصل عید۔

*عید کا حقیقی فلسفہ:*

مسلمان ماہ رمضان کے روزوں کے شرعی فریضے کی ادائیگی کے بعد ( شوال کی پہلی تاریخ کو) عیدالفطر کا جشن مناتا ہے کیونکہ وہ اللہ عزوجل کی اطاعت اور ماہ رمضان کے روزوں کی صورت میں اللہ کی طرف سے عائد فریضے کی ادائیگی میں کامیاب ہوا ہے۔

امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام عید کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں؛
"یہ دن اس شخص کے لئے عید ہے جس کے روزے اور عبادت کے لئے قیام کو اللہ نے قبول فرمایا ہے اور ہر وہ دن عید کا دن ہے جس میں اللہ کی نافرمانی نہ ہو۔"

لہذا یہ عید جو اطاعت اور حکم اللہ کی تعمیل میں کامیابی کا جشن ہے اسے اس طرح منانا چاہیئے کہ اسکی ایک ایک چیز اطاعت الہی کی روح کے مطابق ہو۔

ایسا شخص جو اس عید پر اللہ کی معصیت اور نافرمانی (مثلاََ گانا سننا، خواتین کا بے پردگی کرنا ) کا مرتکب ہوتا ہو وہ عید کی روح اور اسکے مفہوم سے ناآشنا ہے۔

ہمیں قرآن اور یہ عیدیں بھی محمد و آل محمد علیہم السلام کے گھر سے ہی ملی ہیں۔

25/03/2025
05/12/2024

*3 جمادی الثانی*
شہادت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہما
Allama Syed Ali Raza Rizvi

December 5th - 2024

03/12/2024

امام نسائی نے جب مولا علی کے فضائل اور مناقب پر کتاب لکھی تو خوارج نے امام نسائی سے کہا کہ اس طرح کے فضائل اور مناقب حضرت معاویہ کے بھی ہمیں سنائیں تو اس پر امام نسائی نے کیا تاریخی جواب دیا ؟ سنئے شیخ الاسلام سے 🫶

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Karachi