10/07/2025
اگر نماز پڑھنے کا بلکل بھی دل نہ کرے تو نمازوں کے صرف فرض ادا کریں اگر یہ بھی مشکل لگے تو کچھ دن فجر اور مغرب کی نماز پڑھ کر دیکھیں۔ پھر آہستہ آہستہ کچھ دن تک ساری نمازیں پڑھنا شروع کریں۔
اگر اذان ہو گئی ہو تو جو بھی کام آپ کر رہے ہوں پہلے نماز ادا کریں۔ نماز میں دیر اور ستی بلکل مت کریں۔ اگر کوئی نماز رہ جائے اسے قضا پڑھیں۔
نماز سے کچھ دیر پہلے وضو کر لیں تا کہ جب اذان ہو تو دیر اور سستی نہ کریں۔ جس چیز کی وجہ سے نماز چھوڑ رہے ہیں آپ، جان لیں کہ وہ چیز ٹھیک نہیں۔ اچھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھیں، صحبت کا بہت اثر ہوتا ہے نیک دوست بنائیں۔
استغفار کریں۔ جب بھی گناہ ہو فوراً سے استغفر اللہ پڑھتے رہیں، دعائیں کریں۔
فارغ وقت میں قرآن کی تلاوت کیا کریں نماز میں بھی قرآن کی سورتیں اور دعائیں پڑھتے ہیں۔ قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھا کریں تجوید ٹھیک کریں اپنی۔ کوشش کریں کہ سوچیں . اور گناہوں سے بچیں۔ موبائل کا کم استعمال کریں۔ positive دینی لیکچرز سن لیا کریں ان شاء اللہ