Baba Fareed School & College of Technology

Baba Fareed School & College of Technology Where Education Is Made Easy & Fun

14/08/2026
03/08/2026
15/07/2026

📢 Exciting Opportunity Alert! 🚀
Baba Fareed School & College of Technology is now accepting admissions for the 3-Year Diploma of Associate Engineer in Mechanical Engineering for the academic year 2024-25!
📍 Campus-I: R-301, Block-17 F.B.Area Near Mughal House Bus Stop.
📍 Campus-II: C-6-9A/2, Aligarh Society, Near Ahsanabad Chowrangi, Gulshan-e-
Maymar
📞 Contact: 0300-9298178 for more information.

11/07/2026
09/06/2026

پریس ریلیز

تعلیمی اخراجات میں کمی کے لیے اسٹیشنری اور کتابوں کے کاغذ پر ٹیکس فوری کم کیا جائے

چیئرمین پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن انور علی بھٹی

تعلیم پر سرمایہ کاری ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے

پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران

پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انور علی بھٹی اور مرکزی عہدیداران نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ قومی بجٹ میں تعلیم کو حقیقی معنوں میں قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے اسٹیشنری، نوٹ بکس، کتابوں اور تعلیمی کاغذ پر عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں والدین پہلے ہی بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں اسٹیشنری اور تعلیمی سامان پر مزید ٹیکس عائد کرنا لاکھوں خاندانوں کے لیے اضافی بوجھ ثابت ہوگا۔ حکومت کو چاہیے کہ کتابوں کے کاغذ کو نیوز پرنٹ کی طرز پر خصوصی ٹیکس رعایت دی جائے تاکہ درسی کتب، نوٹ بکس اور دیگر تعلیمی اشیاء کم قیمت پر دستیاب ہو سکیں۔

مرکزی عہدیداران نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں کاپیوں، کتابوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کم آمدنی اور متوسط طبقے کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ اگر تعلیمی شعبے کو واقعی ترقی دینی ہے تو اسٹیشنری اور کاغذ کو خصوصی رعایتی کیٹیگری میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اشیاء پر ٹیکس میں کمی سے نہ صرف نجی پبلشرز کو معیاری اور کم قیمت کتابیں شائع کرنے میں سہولت ملے گی بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مفت درسی کتب کے منصوبوں پر آنے والے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ملک میں پہلے ہی کروڑوں بچے غربت اور معاشی مشکلات کے باعث اسکولوں سے باہر ہیں، لہٰذا تعلیمی بجٹ کو عالمی معیار کے مطابق بڑھایا جائے اور سرکاری سطح پر مفت درسی کتابوں کے ساتھ مفت نوٹ بکس اور بنیادی اسٹیشنری کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

بیان میں اس امر پر زور دیا گیا کہ آئین پاکستان اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق ہر بچے کو مفت، معیاری اور قابل رسائی تعلیم فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے تعلیم دوست اور عوام دوست بجٹ ناگزیر ہے۔

جاری کردہ
امجد انصاری
مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

+923009298178

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baba Fareed School & College of Technology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Baba Fareed School & College of Technology:

Shortcuts

Share

Category