29/05/2026
تازہ کلام: حمدِ باری تعالیٰ ✍️
اللہ پاک کی بارگاہ میں عاجزانہ ہدیۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔
کلام پڑھیے اور پسند آنے کی صورت میں لائیک، کمنٹ اور شیئر کر کے حوصلہ افزائی ضرور فرمائیے گا۔ آپ کی محبتوں کا شکریہ! 🌹
آپکا بھائی قاری غلام مرتضیٰ سومرو
WhatsApp No : 03023159398
حمدِ باری تعالیٰ
بحر: مفاعیلن مفاعیلن ، مفاعیلن مفاعیلن
شاعر قاری غلام مرتضیٰ سومرو
03023159398
تاریخ 29-05-2026 بروز جمعۃ المبارک
جہاں میں ہر طرف مولا ، تری ہی شانِ اکبر ہے
تری قدرت تری عظمت ، کا چرچا خشک و تر پر ہے
فلک پر چاند تاروں کو ، ضیا تو نے ہی بخشی ہے
جہاں پورا سجانے میں ، تری ہی کارسازی ہے
یہ سورج تیرے جلوے سے ، سدا روشن منور ہے
سمندر کی تہوں میں بھی ، تری تسبیح جاری ہے
پرندوں کی چہک میں بھی ، تری ہی حمد طاری ہے
سرِ تسلیم ہر شاہ و ، گدا کا تیرے در پر ہے
خطاکاروں پہ بھی مولا ، کرم تیرا ہی دیکھا ہے
عطا ایسی نہ پائی ہے ، بھرم ایسا نہ دیکھا ہے
ترا رتبہ بلند بالا ، تیری ہی ذات برتر ہے
بہاروں کے بدلتے رنگ ، تری قدرت دکھاتے ہیں
چمن کے پھول پودے بھی ، تری عظمت سجاتے ہیں
ہر اک شاداب و تر منظر ، تری حکمت کا مظہر ہے
غلامِ مرتضیٰ تیری ، ثنا لکھتا رہے ہر دم
ثنا لکھنے سے مٹتے ہیں ، دلوں کے سب الم و غم
کرم کا ایک سایہ بس ، ترے اس مدح گر پر ہے
ٰ
#شاعری #اردوشاعری #حمدونعت #حمدشریف