Makki Online Quran Acadmy

Makki Online Quran Acadmy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Makki Online Quran Acadmy, School, c. 50 majeed colony, Karachi.

06/11/2023

اللّه پاک میرا رزق اتنا کشادہ کر دے میں اپکی مخلوق کی مدد کر سکوں میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والوں میں رکھنا نہ کہ لینے والوں میں۔
آمین

07/10/2023

Makki online Quran academy
👈 مکمل کورسز کی تفصیلات
☜ مکمل نورانی قائدہ کورس
☜ شارٹ تجوید کورس
☜ فھم القرآن کورس
☜ حفظ القرآن کورس
☜ اسلام کی بنیادی تعلیمات کورس
☜ مسنون دعائیں کورس
☜ نماز مترجم کورس
☜ اخلاق وآداب کورس
☜ زندگی اور آخرت کو خوبصورت
☜ بنانے کےلئے بہترین اصول کورس
⏰Academy time table⏰
👉 8:00 am se 12:00 tk
👉2:00 pm se 3:30 tk
👉9:00 pm 12:00 am tk
⬇️ ⚠️ نوٹ⚠️
ہفتہ میں 5 دن کلاس اور کلاس کا دورانیہ 35 منٹ ہوگا ان شاءاللہ تعالیٰ ۔۔تین دن کلاس فری ہوگی ان شاءاللہ تعالیٰ ۔۔۔ wtasap no 👉 03452504002
مزید معلومات آپ وائز میسج میں پوچھ سکتے ہیں ۔۔۔اللہ حافظ
جزاک اللہ خیرا کثیرا
Makki online Quran Academy
طالب دعا :حافظ عزیز الرحمن

07/10/2023

سوڈان میں جب کوئی مسلمان فوت ہو جاتا ہے تو وہاں کے مسلمانوں کی خوبصورت روایت ہے کہ کسی عزیز کو دفنانے کے بعد اس کی قبر کے گرد گھنٹوں قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہے اور ہمارے ہاں تدفین کے وقت دنیا داری کی باتیں۔اور فورا میت کے گھر پہنچ کر کھانے کی جلدی اور اعلان کیا جاتا ہے کہ کوئی مہمان کھانا کھائے بغیر نہ جائے.....
اللہ تمام مسلمانوں (سوڈان کے لوگوں کی طرح) کو اس عبادت کی توفیق عطا فرمائے..

11/09/2023

السلام عليكم
جو لوگ تنگدستی کا شکار ہیں وہ اس آیت کریمہ کا ورد کثرت سے کریں اللہ سبحانہ تعالی ضرور آسانی فرمایے گا

- رَبِّ إني لِمَا أَنزلتَ إِِليِّ مِن خير فَقِير

[میرے مالک! آپ مجھے جو بھی بھلائی بھیجیں میں اس کا درحقیقت محتاج ہوں۔]

My Lord! I am indeed needy of whatever good You may send to me.
-طالب دعا حافظ عزیز الرحمن

14/08/2023

کچھ ایسی دوائیں ہیں
جن کے استعمال سے بیماریاں نہیں ہوتیں
مثلاً
1. ورزش بھی ایک دوا ہے۔
2. صبح کی سیر بھی ایک دوا ہے۔
3. روزہ بھی ایک دوا ہے۔
4. گھر والوں کے ساتھ کھانا بھی ایک دوا ہے۔
5۔ ہنسی بھی ایک دوا ہے۔
6۔ گہری نیند بھی ایک دوا ہے۔
7۔ پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا بھی ایک دوا ہے۔
8 خوش رہنا بھی ایک دوا ہے۔
9. خاموشی بھی بعض صورتوں میں دوا ہے۔
10۔ لوگوں کی مدد کرنا بھی ایک دوا ہیں۔

اورسب سے بڑھ کے
آپکے اچھے اور مخلص دوست ایک مکمل دوائیوں کا اسٹور ہیں۔

15/06/2023

صبر میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ دھوکا دینے والوں کی بنیادیں ہلا دیتا ہے

21/05/2023

قضا نماز کی نیت، وقت اور طریقہ۔۔۔اور ترتیب توجہ سے پڑھنا۔
سوال
قضا نماز کس وقت پڑھی جاسکتی ہے؟ اس کی نیت کیا ہوگی؟ قضا نماز مکمل پڑھنی ہے یا صرف فرض پڑھنے ہیں؟

جواب
قضا نماز ہر وقت پڑھی جا سکتی ہے سوائے تین مکروہ اوقات کے: یعنی طلوعِ شمس، استواءِ شمس( یعنی نصف النہار کا وقت) اور غروبِ شمس کے وقت نہیں پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ باقی کسی بھی وقت میں پڑھ سکتے ہیں۔ البتہ عصر اور فجر کی نماز کے بعد اور صبح صادق کے بعد فجر کی نماز سے پہلے لوگوں کے سامنے قضا نماز نہیں پڑھنی چاہیے، اگر ان اوقات میں قضا نماز پڑھنی ہو تو ایسی جگہ پڑھے جہاں لوگ نہ دیکھیں، اس لیے کہ ان اوقات میں نفل نماز ادا کرنا منع ہے، اب اگر لوگوں کے سامنے قضا نماز پڑھے گا تو دیکھنے والے سمجھ جائیں گے کہ اس وقت جب کہ نفل پڑھنا جائز نہیں ہے تو یہ قضا نماز پڑھ رہا ہوگا، اس سے اپنی پردہ دری لازم آئے گی، کیوں کہ نماز کا قضا ہونا عیب کی بات ہے جس پر اللہ نے پردہ ڈالا ہوا ہے تو آدمی کو خود یہ عیب ظاہر کر کے اللہ کے ڈالے ہوئے پردے کو چاک نہیں کرنا چاہیے۔

قضا نماز کی نیت میں ضروری ہے کہ جس نماز کی قضا پڑھی جا رہی ہے اس کی مکمل تعیین کی جائے یعنی فلاں دن کی فلاں نماز کی قضا پڑھ رہا ہوں، مثلاً: پچھلے جمعہ کے دن کی فجر کی نماز کی قضا پڑھ رہا ہوں۔ البتہ اگر یاد نہ ہونے یا فوت شدہ نمازیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اس طرح متعین کرنا مشکل ہو تو اس طرح بھی نیت کی جاسکتی ہے کہ مثلاً: جتنی فجر کی نمازیں قضاہوئی ہیں ان میں سے پہلی فجر کی نماز ادا کر رہا ہوں، یا مثلاً: جتنی ظہر کی نمازیں قضا ہوئی ہیں ان میں سے پہلی ظہر کی نماز ادا کر رہا ہوں۔ اسی طرح یوں بھی نیت کی جاسکتی ہے کہ جتنی ظہر کی نمازیں قضا ہوئیں ان میں سے سب آخری ظہر کی نماز ادا کررہاہوں۔

قضا نمازوں میں صرف فرض پڑھنے ہوتے ہیں، سنت نہیں، البتہ نمازِ وتر واجب ہے ، اس لیے عشاء کی قضاکرتے ہوئے وتر کی قضا کرنا بھی لازم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوال:میری سات سالوں کی نمازیں قضاء ہیں،میں ان کی کیسے قضا کروں؟ ان کی نیت کیسے ہوگی؟ تفصیل سے اردو میں واضح کریں۔ اب تک میں ہر نماز کے ساتھ ایک نماز قضا کر لیتی رہی ہوں،جس کی نیت میں اس طرح کرتی ہوں، میں قضا نماز فجر ادا کرتی ہوں منہ قبلہ شریف'' .کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ .مجھے اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی'' ضرورت ہے؟ جلد جواب دیں ،شکریہ
جواب ۔
نیت قضاء عمری میں صرف اتنا کہہ لینا کافی ہے میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی فجر پڑھتی ہوں اللہ کے واسطے۔ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی ظہر پڑھتی ہوں اللہ کے واسطے۔ ہرنماز کے ساتھ ایک نماز قضا کرنے میں تو بہت ٹائم لگے گا، پورے سات سال لگیں گے، اگر ہمت ہو تو روزانہ اس کے علاوہ بھی زیادہ سے زیادہ قضا کرلیا کریں تاکہ مرنے سے پہلے یہ بوجھ سر سے اترجائے۔ نمازوں کی قضا کرنے کی ایک کاپی بھی بنائیں اور ہرروز فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء وتر ان چھ نمازوں کی حاضری (ادائیگی) بھی درج کرتی جائیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ اتنی نمازیں قضا پڑھ چکی ہیں، صرف فرض نمازوں کی قضا کریں سنتوں کی قضا نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 52)

'' ثلاث ساعات لا تجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة: إذا طلعت الشمس حتى ترتفع وعند الانتصاف إلى أن تزول وعند احمرارها إلى أن يغيب، إلا عصر يومه ذلك فإنه يجوز أداؤه عند الغروب.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ هكذا في التبيين۔ ولا يجوز فيها قضاء الفرائض والواجبات الفائتة عن أوقاتها، كالوتر. هكذا في المستصفى والكافي''.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 76)

قضاء نمازوں کا وقت اور صاحبِ ترتیب کا حکم
سوال
کیا نمازوں کی ادائیگی ظہر، عصر یا مغرب کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ یا ظہر کے ساتھ صرف ظہر ہی پڑھ سکتے ہیں علیٰ ھذا القیاس عشاء کی نماز کے وقت اگر عشاء قضا پڑھنی ہو تو کیا پہلے قضا ادا کرے اور بعد میں عشاء کی نماز پڑھیں ۔ کیا عشاء کی قضاء نماز کے ساتھ وتر بھی پڑھیں گے۔
جواب
قضاء نمازوں کی ادائیگی کے لیے شرعاً کوئی خاص وقت متعین نہیں ہے۔ ممنوع اوقات (سورج طلوع ہونے کے وقت، زوال کے وقت اور غروب کے وقت) کے علاوہ کسی بھی وقت ادا کی جا سکتی ہیں۔ اور ہر نماز کے ساتھ ایک قضاء نماز پڑھنا بھی ضروری نہیں ہے بلکہ جب بھی موقع ملے اور جتنی ہو سکیں ادا کرنا جائز ہے۔

صاحب ترتیب کے لیے نمازوں میں ترتیب کا لحاظ رکھنا یعنی آئندہ نماز پڑھنے سے پہلے قضا نماز پڑھنا ضروری ہے اور جو شخص صاحب ترتیب نہ ہو اس کے لیے ترتیب کا لحاظ رکھنا ضروری نہیں ہے۔

صاحب ترتیب اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کے ذمہ نماز فرض ہونے کے بعد سے لے کر ابھی تک چھ نمازیں قضا نہ ہوں تو اس شخص کیلے لازمی ہے کہ آپنی وقت کی نماز سے پہلے قضائی اداکرے اگر اسی قضائی نماز یاد ہوں تواس کی وقت کی نماز صحیح نہیں ہوتا جب تک قضانماز ادا نہ کرے اگر چی جماعت اسے سے گذر جاتے ہے پھر بھی لازمی ہے کہ پہلے قضائے اداکرے بعد میں وقتی۔اور وہ شخص جس کے ذمہ چھ نمازیں ہوں خواہ وہ پرانی ہوں یا نئی ہوں مسلسل چھوڑی ہوں یا متفرق چھوڑی ہوں صاحب ترتیب نہیں ہے وہ وقت کی نماز سے پہلے بھی پڑھ سکتے ہیں اور بعد میں بھی ۔

عشاء کی قضا نماز کے ساتھ وتر پڑھنا بھی واجب ہے۔

لما فی ’’الہندیہ‘‘

والقضاء فرض فی الفرض و واجب فی الواجب۔ ثم لیس للقضاء وقت متعین الخ۔ (۱/۱۳۴)

وفیہ أیضاً:

الترتیب بین الفائتۃ والوقتیۃ وبین الفوائت مستحق الخ۔ (۱/۱۳۶)
واللہ اعلم بالصواب طالب دعا حافظ عزیز الرحمن ان ان

14/04/2023

Surah Luqman: 31 Ayah: 21
Arabic
‎وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۚ أَوَلَوْ كَانَ الشَّيْطَانُ يَدْعُوهُمْ إِلَىٰ عَذَابِ السَّعِيرِ
Urdu
‎اور جب ان سے کہا جاتا ہے اس پر چلو جو الله اس پر چلو جو الله نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس پر چلیں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے کیا اگرچہ شیطان ان کے بڑوں کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا رہا ہو

31/03/2023
23/03/2023

‎*زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات آور ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے*
‎*خدارا خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض ادا کریں۔ جزاک الله۔*
ایک لاکھ پر -/2500
دو لاکھ پر -/5000
تین لاکھ پر -/7500
چار لاکھ پر -/10000
پانچ لاکھ پر-/12500
چھ لاکھ پر -/15000
سات لاکھ پر-/17500
آٹھ لاکھ پر-/20000
نو لاکھ پر-/22500
دس لاکھ پر-/25000
بیس لاکھ پر-/50000
تیس لاکھ پر-/75000
چالیس لاکھ پر-/100000
پچاس لاکھ پر-/125000
ایک کروڑ پر-/250000
دو کروڑ پر-/500000
‎ہم زکوٰۃ کیسےادا کریں؟
‎اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیے‎الله کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں
‎🔹سونا چاندی
‎🔸زمین کی پیداوار
‎🔹مال تجارت
‎🔸جانور
‎🔹پلاٹ
‎🔸کرایہ پر دیےگئے مکان
‎🔹گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔

1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر 6-7)
‎2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)
3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہیں۔(طبرانی)
4۔زکوٰة كامنکر‎جوزکوٰةادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار ہیں۔
‎5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کےدن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے
(البقرہ 277)
‎6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑاذریعہ ہے(التوبہ103)
‎🔴زکوٰۃکا حکم🔴
‎🔹ہر مال دارمسلمان مرد ہو یاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔
‎🔘نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال ان سےزکوٰۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔
‎✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔
‎☑زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے
‎زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔
‎🔹1۔سونا چاندی
‎🔸2۔زمین کی پیداوار
‎🔹3۔مال تجارت
‎🔸4۔جانور۔
‎⬅سونے کی زکوٰۃ➡
87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے
‎(ابن ماجہ1/1448)
‎🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوٰۃ واجب ہے۔(سنن ابودائود کتاب الزکوٰۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔
‎فتح الباری جز چار صفحہ 13
‎⬅چاندی کی زکوٰۃ➡
612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکوٰۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
‎✅زکوٰۃ کی شرح❗
‎زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
‎✅زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ
‎مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وارپر عشر بیسواں حصہ دینا ہوگا ورنہ ہے۔قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
‎🔴نوٹ:زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،
سورجمکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃ یعنی (عشر )بیسواں حصہ ہرپیداوار سےنکالیں۔
‎(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
‎⬅اونٹوں کی زکوٰۃ➡
‎💠پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
‎⬅بھینسوں اورگائیوں کی زکوٰۃ➡
💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔
40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃ دیں۔(ترمذی1/509)
‎✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔
‎⬅بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ➡
40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃہے
120سےلےکر200تک دو بکریاں زکوٰۃ۔
‎(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
‎⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں۔
‎✅کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ❗
‎💠کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔
‎✅گاڑیوں پر زکوٰۃ
‎💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔
‎⛔نوٹ:
‎گھریلو استعمال والی گاڑیوں، جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)
‎✅سامان تجارت پر زکوٰۃ
‎💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔
‎⛔نوٹ:
‎دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے
‎✅پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ
‎💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوٰۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں۔😊
‎(سنن ابی دائودکتاب الزکوٰۃ حدیث نمبر1562)
‎✅کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
‎ماں باپ اور اولاد کےسوا سب زکوٰۃکےمستحق مسلمانوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اوراولادپراصل مال خرچ کریں زکوٰۃ نہیں۔
‎⛔نوٹ:
‎(ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اوراولادمیں پوتے پوتیاں نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)
‎✅زکوٰۃکےمستحق لوگ
‎🔸1۔مساکین(حاجت مند)
‎🔹2۔غریب
‎🔸3۔ زکاۃوصول کرنےوالے
‎🔹4۔مقروض
‎🔹5۔قیدی
‎🔸6۔ *مجاھدین*
‎🔹7.مسافر (سورۃالتوبہ60)
Q.1
‎ سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟
‎جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔
Q2
‎سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟
‎جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔
Q 3
‎سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
‎جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو
Q4
‎سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
‎جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
Q5
‎سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
‎جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q6
‎سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
‎جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q7
‎سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی
مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں
جواب. فرض ہے

‎سوال: چرنے والے مویشیوں پر
بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب. فرض ہے

‎سوال: عشری زمین کی پیداوار
پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں ‎جواب: فرض
طالب دعا #حافظ مکی

23/03/2023

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماہِ رمضان مبارک

قرآنِ کریم میں ہے:
رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی ہے اور فیصلے کی روشن باتوں (پر مشتمل ہے۔) تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے تو ضرور اس کے روزے رکھے اور جو بیمارہو یا سفر میں ہو تو اتنے روزے اور دنوں میں رکھے۔ اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر دشواری نہیں چاہتا اور ( یہ آسانیاں اس لئے ہیں) تاکہ تم (روزوں کی) تعداد پوری کرلو اور تاکہ تم اس بات پر اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ۔ (البقرة: 185)

اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین۔

طالبِ دعا۔حافظ عزیز مکی

01-رمضان المبارک 1444 ہجری
23-مارچ 2023 عیسوی
بروز جمعرات

05/03/2023

انسان سے محبت ہی دراصل رحمن سے محبت ہے۔
دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں اپ کی منزل آسان ہوجائے گی!

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


C. 50 Majeed Colony
Karachi