17/01/2026
فاؤنڈیشن اسسٹڈ ہائر سیکنڈری خاتون جنت فیلوشپ اسکول پشمبے گوٹھ میں مڈٹرم امتحانات کے نتائج کے اعلان کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد طلبہ کی تعلیمی محنت کو سراہنا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ اساتذہ کرام کی مخلصانہ کوششوں اور والدین کے بھرپور تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یہ کامیابیاں اساتذہ کی رہنمائی، والدین کی دعاؤں اور طلبہ کی محنت کا ثمر ہیں۔ ہم تمام طلبہ کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ حوصلہ دیتے ہیں کہ وہ علم کے سفر کو پوری لگن کے ساتھ جاری رکھیں۔