23/02/2020
Quran Institute
Aslam o Alaikum I'm from Pakistan Karachi
.. R u looking for online quran classes?we have Quran teacher
We provide online Quran classes with tajweed nazra/hifz... Flexible timing available....
30 min class per student.
20 min for Qaida/Quran and last 10 min for duas, kalimahs, Namaz...
3 Trial classes are free... Technology has made it easy to learn and Quran through Internet to all over the world, we teach online For more information...Plz contact us My Phone And WhatsApp...+923438214415
12/02/2020
وضو کی سنتیں یہ ہیں :
نیت کرنا ۔
بسم اللّٰہ سے وضو شروع کرنا۔
دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک تین تین بار دھونا۔ پہلے دایاں اور پھر بایاں ہاتھ دھونا۔
دانتوں میں مسواک کرنا۔ (کم سے کم تین بار دائیں بائیں اوپر نیچے کے دانتوں پر)
داہنے ہاتھ سے پانی لے کر تین بار کلی کرنا۔ (روزہ دار نہ ہو تو غرارہ بھی کریں)
داہنے ہاتھ سے تین بار ناک میں پانی چڑھانا۔
بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا۔
داڑھی کا خلال کرنا۔ یعنی انگلیوں کو گلے کی طرف سے داڑھی میں ڈال کر ایسے پھیرنا جیسے کنگھا کرتے ہیں۔
ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا۔
وضو میں دھلنے والے ہر حِصّے کو تین بار دھونا۔
پورے سر کا مسح کرنا۔
کانوں کا مسح کرنا۔
ترتیب سے وضو کرنا۔
داڑھی کے جو بال منہ کے دائرے سے باہر ہیں ان کا مسح کرنا۔
وضو میں دھلنے والے حصوں کو پے در پے دھونا یعنی ایک حِصّے کے سوکھنے سے پہلے دوسرے کو دھونا۔
بعض باتوں میں فقہاء کی رائے مختلف ہے کہ یہ سنت ہیں یا مستحب، مثلاً: نیت کرنا، مسواک کرنا، ترتیب سے وضو کرنا، ان امور کو بعض نے مستحب قرار دیا ہے، اور بعض نےسنت، راجح یہ ہے کہ یہ سنت ہیں۔ اسی وجہ سے تعداد میں فرق آجاتا ہے۔اس میں کوئی اختلاف کی بات نہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 106):
"نية عبادة لاتصح إلا بالطهارة كوضوء أو رفع حدث أو امتثال أمر".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 110):
"(و) البداءة (بغسل اليدين) الطاهرتين ثلاثًا قبل الاستنجاء وبعده، وقيد الاستيقاظ اتفاقي؛ ولذا لم يقل قبل إدخالهما الإناء لئلايتوهّم اختصاص السنّة بوقت الحاجة؛ لأنّ مفاهيم الكتب حجة".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 156):
"(وسننه) كسنن الوضوء سوى الترتيب. وآدابه كآدابه سوى استقبال القبلة؛ لأنّه يكون غالبًا مع كشف عورة، وقالوا: لو مكث في ماء جار أو حوض كبير أو مطر قدر الوضوء والغسل". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200819
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤ