Maulana Okarvi Memorial School - MOMS

Maulana Okarvi Memorial School - MOMS

Share

Patron in Chief, Allama Kaukab Noorani Okarvi. Administrator, Hamid Rabbani Okarvi. Under the management of Gulzar e Habib Trust.

24/06/2026

حضرت مولانا رومی رحمتہ اللّہ علیہ گفتگو کے بارے میں کہا کرتے تھے !

تمہارا کلام جب تک ان تین دروازوں سے گزر نہ جائے اس وقت تک اپنا منہ نہ کھولو !

تم اپنی گفتگو کو سب سے
پہلے سچ کے دروازے سے گزارو کہ تم جو بولنے لگے ہو کیا وہ سچ ھے؟

اس کے بعد اہمیت کے دروازے سے گزارو کہ جو کہنے جا رہے ہو کیا وہ ضروری ھے؟

اس کے بعد مہربانی کے دروازے سے گزارو
کہ کیا تمہارے الفاظ نرم اور لہجہ مہربان ھے؟

اگر الفاظ نرم اور لہجہ مہربان نہ ہو تو تم خاموشی اختیار کرو خواہ
تمہارے سینے میں کتنا ہی بڑا سچ کیوں نہ ہو اور
تمہارا کلام خواہ کتنا ہی ضروری کیوں نہ ہو !

24/06/2026
23/06/2026

ہم جن کی قبروں پر کبھی کبھی جاتے ہیں، وہ ہمارے گھر دس منٹ لیٹ آنے پر تڑپ اٹھا کرتے تھے
اپنے بچوں کے سامنے اپنے والدین کے لیے دعا کرو تا کہ آپ کے بعد آپ کی اولاد بھی آپ کے لیے دعا مانگے ورنہ اس سوشل میڈیا نے لوگوں سے محبت، دعائیں، وقت اور سکون چھین لیا ہے
اپنی قبر کو خود روشن کرنے کی تیاری کرو,
یہ دنیا تو زندہ سے وفا نہیں کرتی, مٹی کے ڈھیر کو کون پوچھے گا,
اس دور میں رشتے نہیں بچائے جاتے,
اپنا مطلب بچایا جاتا ھے,
انسان اس دھوکے میں رہتا ھے کہ ابھی بہت زندگی پڑی ھے,
مگر
یاد رکھو
دنیا میں آنے میں ترتیب ھے دادا, باپ, پوتا,
جانے میں کوئی ترتیب نہیں,
کئی دادے اپنے پوتوں کو سپردِ خاک کرتے نظر آتے ہیں

23/06/2026

ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮩﺎ ﺑﯿﺎﻥ فرماﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ
ﺍﮐﺮﻡ ﷺ
ﻣﮩﺎﺟﺮﯾﻦ ﻭ ﺍﻧﺼﺎﺭ ﮐﯽ ایک ﺟﻤﺎﻋﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻓﺮﻣﺎ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ:
ﺍﯾﮏ ﺍُﻭﻧﭧ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﷺ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺳﺠﺪﮦ ﺭﯾﺰ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ
ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﻧﮯ ﺁﭖ ﷺ ﺳﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ:
ﯾﺎﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠّﮧ ﷺ !
ﺁﭖ ﷺ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﺧﺖ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺣﻘﺪﺍﺭ ﮨﯿﮟ

ﺁﭖ ﷺ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏّ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﮐﺮﻭ
ﺍﮔﺮ ﻣَﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻓﺮﺩِ ﺑﺸﺮ ﮐﻮ ﺣُﮑﻢ ﺩﯾﺘﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻮ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﻣَﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺘﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮﮨﺮﮐﻮ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﮮ
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺷﻮﮨﺮ ﺍﺳﮯ ﺣُﮑﻢ ﺩﮮ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺯﺭﺩ ﭘﮩﺎﮌ ﮐﻮ ﺳﯿﺎﮦ ﭘﮩﺎﮌ ﺗﮏ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺎﮦ ﭘﮩﺎﮌ ﮐﻮ ﺳﻔﯿﺪ ﭘﮩﺎﮌ ﺗﮏ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻻﺯﻡ ھﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﮮ

( ﺃﺧﺮﺟﻪ ﺃﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﺣﻨﺒﻞ ﻓﻲ ﺍﻟﻤﺴﻨﺪ،۷٦/٦،ﺍﻟﺮﻗﻢ:۲٤۵۱۵ )
( ﺍﻟﺒﻴﻬﻘﯽ ﻓﯽ ﺍﻟﺴﻨﻦ ﺍﻟﮑﺒﺮ ۷/۲۹۱، ﺍﻟﺮﻗﻢ: ۱٤٤۸۲)
( ﺍﻟﻤﻘﺪﺳﻲ ﻓﻲ ﺍﻷﺣﺎﺩﯾﺚ ﺍﻟﻤﺨﺘﺎﺭﺓ۲٦۵.۲٦٦/۵، ﺍﻟﺮﻗﻢ: ۱۸۹۵)
( ﺍﻟﻤﻨﺬﺭﯼ ﻓﯽ ﺍﻟﺘﺮﻏﻴﺐ ﻭﺍﻟﺘﺮﻫﻴﺐ۳۵/۳، ﺍﻟﺮﻗﻢ:۲۹۷۷ )
( ﺍِﺑﻦِ ﮐﺜﻴﺮ ﻓﯽ ﺷﻤﺎﺋﻞ ﺍﻟﺮﺳﻮﻝ: ۳۲٦ )
( ﺍﻟﮭﯿﺜﻤﯽ فی ﻣﺠﻤﻊ ﺍﻟﺰﻭﺍﺋﺪ،٤/۳۱۰، ﻭﺍﻟﻤﻨﺎﻭﯼ ﻓﯽ ﻓﻴﺾ ﺍﻟﻘﺪﻳﺮ،۵/۳۲۹)

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Karachi