12/09/2026
🏆 علم، قابلیت اور اعتماد کا شاندار مظاہرہ 🏆
آج بروز ہفتہ، مورخہ 12 ستمبر، درخشہ میرج لان، لطیف ٹاؤن میں آل کراچی اسکول اینڈ کالج ایجوکیشنل فارم کے پلیٹ فارم سے ایک شاندار کوز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کے 26 سے زائد اسکولوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ علمی مقابلہ 400 سے زائد سوالات پر مشتمل تھا، جس میں شریک تمام اداروں کے طلبہ نے اپنی علمی قابلیت، ذہانت، تیاری اور بھرپور اعتماد کا بہترین مظاہرہ کیا۔
اس باوقار علمی سرگرمی میں اقراء ایجوکیشنل سسٹم کے ہونہار طلبہ نے بھی اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ادارے کا نام روشن کیا اور تمام سوالات کے درست جوابات دے کر اپنی محنت، قابلیت اور علمی استعداد کا شاندار ثبوت پیش کیا۔ یہ کامیابی یقیناً طلبہ کی مسلسل محنت، اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور والدین کی بھرپور معاونت کا حسین ثمر ہے۔
اس شاندار کامیابی پر اقراء ایجوکیشنل سسٹم کے تمام طلبہ، اساتذہ، اسٹاف اور معزز والدین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
پرنسپل اقراء ایجوکیشنل سسٹم، سر کاشف ندیم کی جانب سے تمام بچوں کی اس قابلِ فخر کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا ہے کہ اللہ رب العالمین ان کے علم، فہم، قابلیت اور حوصلے میں روز افزوں اضافہ فرمائے، ان کی محنت اور لگن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، اور انہیں تعلیم و زندگی کے ہر میدان میں کامیابی، عزت اور سربلندی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🌸
✨ اقراء ایجوکیشنل سسٹم—علم، کردار اورکامیابی کاسفر ✨
Kashif Nadeem Saqib Nadeem Following