Bazam e Ghousia

Bazam e Ghousia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bazam e Ghousia, Education Website, Masjid e Ghousia, Karachi.

1) HANFI BARALVI
2) 1300 STUDENTS
3) NAZRA,HIFZ,TAJWEED,DARS-E-NIZAMI,PRIMARY & COMPUTER EDUCATION ARABIC LANGUAGE ENGLISH LANGUAGE C.I.T
4) ALSO GIVES HEALTH CARE WITHOUT ANY FEE CHARGES

30/08/2026

سالانہ محفل جشن عید میلادالنبی ﷺ 2026
بمقام:مسجد حنفیہ غوثیہ طارق روڈ کراچی

11/07/2026

🌙✨ مصر کے معروف عالمِ دین حضرت علامہ و مولانا الشیخ ابراہیم البقش صاحب (زیدہ شرفہ) کی دلنشین آواز میں اذان ✨🌙

آج بروزِ جمعہ جامع مسجد غوثیہ و دارالعلوم حنفیہ غوثیہ، طارق روڈ کراچی میں مصر کے معروف عالمِ دین حضرت علامہ و مولانا الش...
10/07/2026

آج بروزِ جمعہ جامع مسجد غوثیہ و دارالعلوم حنفیہ غوثیہ، طارق روڈ کراچی میں مصر کے معروف عالمِ دین حضرت علامہ و مولانا الشیخ ابراہیم البقش صاحب (زیدہ شرفہ) کی بابرکت تشریف آوری ہوئی۔

حضرت نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت بخش کر اپنی دلنشین اور روح پرور قرأت سے حاضرین، نمازیوں اور طلبہ کے قلوب کو منور کر دیا۔ قرآنِ کریم کی پرسوز تلاوت نے مسجد میں ایک روحانی کیفیت پیدا کر دی اور ہر دل کو متاثر کیا۔

اس موقع پر استاذُ القراء حضرت علامہ قاری عبدالقیوم محمود نقشبندی صاحب دامت برکاتہم نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال فرمایا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے معزز مہمان کی تشریف آوری کو ادارے کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے اور ہمیں قرآنِ کریم سے مضبوط تعلق قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲📖

📍 جامع مسجد غوثیہ و دارالعلوم حنفیہ غوثیہ، طارق روڈ کراچی




🌙 **محفلِ ذکرِ سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ**دارالعلوم حنفیہ غوثیہ، طارق روڈ، کراچی میں **سید الشہداء ...
27/06/2026

🌙 **محفلِ ذکرِ سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ**

دارالعلوم حنفیہ غوثیہ، طارق روڈ، کراچی میں **سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ** کی عظیم قربانی، صبر، استقامت اور حق پر ثابت قدمی کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پُر وقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔

اس بابرکت محفل کی چند جھلکیاں آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اہلِ بیتِ اطہار کی سیرتِ مبارکہ سے اخلاص، صبر، تقویٰ اور حق پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

#کراچی

✨ ماہانہ درس قرآن برائے خواتین ✨جامعہ فاطمہ للبنات، طارق روڈ کراچی کے زیر اہتمام خواتین کے لیے ایک خصوصی ماہانہ درس قرآن...
25/06/2026

✨ ماہانہ درس قرآن برائے خواتین ✨
جامعہ فاطمہ للبنات، طارق روڈ کراچی کے زیر اہتمام خواتین کے لیے ایک خصوصی ماہانہ درس قرآن کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
عنوان: محبت اہل بیت اطہار کے تقاضے
معروف مذہبی اسکالر، ممتاز محققہ عالمہ، فاضلہ جلیلہ ڈاکٹر اسماء طفیل صاحبہ اس اہم موضوع پر روشنی ڈالیں گی۔
🗓️ تاریخ: ہفتہ، 27 جون 2026
⏰ وقت: دوپہر 3:00 بجے تا 4:15 بجے
📍 مقام: لیڈیز ہال، مسجد غوثیہ، دار العلوم حنفیہ غوثیہ، پی ای سی ایچ ایس بلاک2، طارق روڈ، کراچی
اس محفل میں شرکت فرما کر اپنے ایمان کو تازہ کریں اور اہل بیت اطہار کی محبت کے تقاضوں کو سمجھیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📞 021-34536111
📞 0308-2038771
#کراچی

🌹 ذکرِ سید الشہداء امام حسینؓآپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو ایک روح پرور اور ایمان افروز محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔🎙️ ...
24/06/2026

🌹 ذکرِ سید الشہداء امام حسینؓ
آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو ایک روح پرور اور ایمان افروز محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

🎙️ خصوصی خطاب:
استاذ العلماءحضرت علامہ محمد حسن رضا مجددی

📅 تاریخ: 25 جون 2026 (جمعرات)
🕒 وقت: بعد نمازِ عشاء

📍 مقام:
جامع مسجد غوثیہ ٹرسٹ | دارالعلوم حنیفیہ غوثیہ
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ، کراچی
🤲 آئیں اور نواسۂ رسول ﷺ، سید الشہداء حضرت امام حسینؓ کی سیرت، قربانی اور پیغامِ حق سے اپنی زندگیوں کو منور کریں۔

📞 رابطہ:
021-34545786 | 021-34536111
📱 0308-2038771














الحمدللہ! دارالعلوم حنفیہ غوثیہ کے طلباء نے قربانی کے ایام میں “قربانی کھال مہم” کے دوران غیر معمولی جذبے، محنت اور لگن ...
16/06/2026

الحمدللہ! دارالعلوم حنفیہ غوثیہ کے طلباء نے قربانی کے ایام میں “قربانی کھال مہم” کے دوران غیر معمولی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے ادارے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

ان کی اسی محنت اور اخلاص کے اعتراف میں دارالعلوم حنفیہ غوثیہ کی جانب سے طلباء کو کیش انعامات سے نوازا گیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ دینی و تعلیمی خدمات انجام دیتے رہیں۔

اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور مزید ترقی و اخلاص عطا فرمائے۔ آمین 🤲

📌 #طلباء

عید الاضحیٰ مبارک! 🐑✨مسجد غوثیہ اور دارالعلوم حنفیہ غوثیہ کی جانب سے آپ سب کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔ اس بابرکت دن...
26/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک! 🐑✨

مسجد غوثیہ اور دارالعلوم حنفیہ غوثیہ کی جانب سے آپ سب کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔ اس بابرکت دن پر اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور آپ کی زندگیوں میں خوشیاں اور برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!
#اسلام #قربانی #برکت

🕋 9 ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تکہر فرض نماز کے بعد بلند آواز سے تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے۔اللّٰهُ أَكْبَرُ ال...
25/05/2026

🕋 9 ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تک
ہر فرض نماز کے بعد بلند آواز سے تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے۔

اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور بچوں کو بھی اس عظیم عبادت کی یاد دہانی کروائیے۔ 🤍

#ذوالحجہ

جامع مسجد غوثیہ (ٹرسٹ)  پی،ای،سی،ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ،کراچی میں نمازِ عید الاضحیٰ  صبح 6:15 بجے ادا کی جائے گی۔تمام ا...
24/05/2026

جامع مسجد غوثیہ (ٹرسٹ) پی،ای،سی،ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ،کراچی
میں نمازِ عید الاضحیٰ صبح 6:15 بجے ادا کی جائے گی۔

تمام اہلِ علاقہ سے بروقت تشریف لانے کی گزارش ہے۔
تقبل اللہ منا ومنکم 🤍

Address

Masjid E Ghousia
Karachi
75400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazam e Ghousia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Bazam e Ghousia:

Shortcuts

Share