Academy Alkitab

Academy Alkitab The Best Platform For Youth To Acquire Religious And Contemporary Studies At Home

کیپ کٹ ویڈیو ایڈیٹنگ لیکچر نمبر 3 پیش خدمت ہے۔آج کی کلاس میں ہم مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے خوبصورت نعت اسٹیٹس بنانا...
24/09/2026

کیپ کٹ ویڈیو ایڈیٹنگ لیکچر نمبر 3 پیش خدمت ہے۔
آج کی کلاس میں ہم مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے خوبصورت نعت اسٹیٹس بنانا سیکھیں گے اور اور یہ کہ امیج سے ویڈیو کیسے بنا سکتے ہیں۔
1۔ نیو ویڈیو » گیلری » امیج ۔
2۔ آڈیو پر کلک کریں، وہاں مختلف آپشنز آئیں گے جیسے:
🔘ایکسٹریکٹ (extract)؛ اس آپشن کے ذریعے گیلری میں موجود ویڈیو کی آڈیو استعمال کی جا سکتی ہے۔
🔘ساؤنڈز (sounds) اس پر کلک کرنے سے مختلف آپشنز نظر آئیں گے جیسے:
•🔥 یہاں سے کیپ کٹ گیلری کے مختلف ساؤنڈز مل جائیں گے۔
•اگلا آپشن گیلری کا ہے۔ اس پر کلک کرنے سے مزید دو آپشنز شو ہوں گے: ایکسٹریکٹ اور ڈیوائس۔ اس سے ڈیوائس میں موجود تمام آڈیو سامنے آ جائیں گی۔ یہاں سے اپنی پسند کی آڈیو منتخب کریں۔
3۔ منتخب کی گئی آڈیو سلیکٹ کرنے پر چند آپشنز شو ہوں گے: اسپلٹ، فیڈ، والیوم اور ڈیلیٹ وغیرہ۔ اسپلٹ سے اگر آپ اپنی آڈیو کا کوئی حصہ ڈیلیٹ کرنا چاہیں تو کر سکتی ہیں۔
4۔ امیج کو سلیکٹ کر کے آڈیو کی لمبائی تک پھیلا دیں۔
5۔ ویڈیو کے آخر سے کیپ کٹ کا لوگو ڈیلیٹ کریں۔
6۔ ریشو کے آپشن سے ٹک ٹاک سائز منتخب کر لیں۔
7۔ امیج پر کلک کریں۔ اینیمیشن پر آئیں۔ اِن، آؤٹ یا کمبو کے لیے اپنی پسند کی اینیمیشن سلیکٹ کریں۔ بالکل آخر میں ایک لائن ہے اس سے اینیمیشن کی ڈیوریشن سیٹ کریں اور ایرو سے بیک ہو جائیں۔
8۔ اووَرلے کی آپشن پر جائیں۔ ایڈ اوورلے پر کلک کریں۔ (پنٹرسٹ سے اسپلیش شیپ سرچ کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں) شیپ لیں اور اسے ویڈیو اینڈ تک لے جائیں۔ splice + lighten کے آپشن سے بیک گراؤنڈ ریموو کریں۔
9۔ اردو ٹیکسٹ کے لیے imagitor میں جائیں گے۔ (اسے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر لیں) ہوم » نیو پیج » ایڈ » ٹیکسٹ۔ اردو کی بورڈ سلیکٹ کریں، لکھیں، ڈن کریں، فونٹ متخب کریں، کلر سلیکٹ کریں » سیو » سیو ٹو گیلری۔ ایسے ہی ایک ایک لائن کر کے لکھتے جائیں گے۔
10۔ دوبارہ کیپ کٹ پر آئیں » اوورلے » ایڈ اوورلے » گیلری سے پہلا ٹیکسٹ سلیکٹ کریں » اسپلائیس » ڈارکن » شیپ پر ایڈجسٹ کریں » ویڈیو پلے کریں » ٹیکسٹ کو آڈیو کے مطابق سیٹ کریں۔ ٹیکسٹ کو اپنی پسند کی اینیمیشن دیں۔ باقی ٹیکسٹ بھی اسی طرح ایڈ کر لیں۔
11۔ ویڈیو پر اپنا یا اپنے چینل کا نام ضرور لکھیں۔
📍آج کی اسائنمنٹ: لیکچر کے مطابق اپنی پسند کی ویڈیو بنائیں۔
پوسٹ کو آخر تک دیکھیں، سٹیپس کو فالو کریں اور اپنی اسائنمنٹ وقت پر مکمل کریں۔

موبائل پر پروفیشنل بلیک اسکرین اسلامک اسٹیٹس بنانا اب ہوا بالکل آسان! جانیے آج کے اس لیکچر میں مکمل طریقہ۔کیپ کٹ ویڈیو ا...
23/09/2026

موبائل پر پروفیشنل بلیک اسکرین اسلامک اسٹیٹس بنانا اب ہوا بالکل آسان! جانیے آج کے اس لیکچر میں مکمل طریقہ۔
کیپ کٹ ویڈیو ایڈیٹنگ کے دوسرے لیکچر کے ساتھ حاضر ہوں۔
1۔ یوٹیوب سے بلیک اسکرین اسلامک اسٹیٹس سرچ کر کے شیئر + ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے سنیپ ٹیوب ایپ کا استعمال کریں۔
2۔ اسلامک ویڈیو کے لیے گوگل یا پنٹرسٹ سے اسلامک پلیس امیج ڈاؤن لوڈ کریں۔
3۔ کیپ کٹ پر آئیں نیو ویڈیو پر کلک کریں۔
4۔ گیلری سے امیج سلیکٹ کریں۔
5۔ ٹول بار میں ریشو کے آپشن پر کلک کریں اور ٹک ٹاک سائز سلیکٹ کر لیں۔
6۔ اوور لے کے آپشن پر جائیں، ایڈ اُووَر لے پر کلک کریں اور گیلری سے اپنی بلیک اسکرین اسلامک اسٹیٹس ویڈیو سلیکٹ کر لیں۔
7۔ امیج کے اینڈ پر کیپ کٹ کا لوگو ہوگا اسے سلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کر دیں۔
8۔ امیج کو سلیکٹ کریں اور ویڈیو کے اینڈ تک پھیلا دیں۔
9۔ بلیک اسکرین ویڈیو سلیکٹ کریں، splice ٹول پر کلک کریں۔ lighten منتخب کریں۔
10۔ سادہ اسکرین پر کلک کرنے سے ٹول بار شو ہوگا ٹیکسٹ کو سلیکٹ کریں اور اپنی مرضی کا فونٹ اور کلر منتخب کر کے ٹیکسٹ لکھیں۔
اج کا ہوم ورک: 👇
ان تمام پوائنٹس کو فالو کرتے ہوئے ایک اسلامک ٹک ٹاک سائز ویڈیو بنا کر کمنٹ باکس میں اپلوڈ کر دیجیے




22/09/2026

ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے والی بہنوں کے لیے CapCut کے پہلے لیکچر کا خلاصہ اور اہم ٹولز کی گائیڈ پیشِ خدمت ہے۔
موضوع: کیپ کٹ کا تعارف اور بنیادی ٹولز کا استعمال
📱 1. انٹرفیس اور بنیادی آپشنز (Interface Basics)
ویڈیو/فوٹو سلیکشن: ایپ کھولتے ہی گیلری سے تصاویر یا ویڈیوز منتخب کر کے پروجیکٹ شروع کریں۔
پروجیکٹ سیو کرنا: اوپر دائیں جانب موجود ❌ نشان پر کلک کرنے سے ویڈیو ڈرافٹ میں سیو ہو جاتی ہے، جسے بعد میں دوبارہ ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔
فل اسکرین پریویو: الٹے ہاتھ پر تیر کے نشان والے چوکور باکس سے ویڈیو کو فل اسکرین پر دیکھیں۔
🎬 2. ٹائم لائن کی تین بنیادی لیئرز (3 Main Layers)
ویڈیو لیئر: مرکزی تصویر یا ویڈیو کلپ۔
آڈیو لیئر: پس منظر کا میوزک یا وائس اوور۔
ٹیکسٹ لیئر: تحریریں اور کیپشنز۔
🛠️ 3. بنیادی ایڈیٹنگ ٹولز (Editing Toolbar)
ویڈیو پر کلک کر کے (سفید آؤٹ لائن بننے پر) درج ذیل اہم ٹولز استعمال کیے جا سکتے ہیں:
اسپلٹ (Split): ویڈیو کے اضافی حصے کٹ کریں اور ہر حصے کی الگ الگ ایڈیٹنگ کریں۔
والیوم (Volume): کسی بھی کلپ کی آواز کم، زیادہ یا میوٹ (Mute) کریں۔
اینیمیشن (Animation): کلپس کے شروع (In)، آخر (Out) یا پوری ویڈیو (Combo) پر اینیمیشنز لگائیں۔
ایفیکٹس (Effects): ویڈیو، باڈی، اسٹائل اور AI ایفیکٹس کا اضافہ کریں۔
اسپیڈ (Speed): ویڈیو کی رفتار نارمل رکھیں یا "Curve" آپشن کے ذریعے جگہ جگہ اسپیڈ کم/زیادہ کریں۔
کراپ و ریشو (Crop & Ratio): ٹک ٹاک یا یوٹیوب کے مطابق مطلوبہ سائز منتخب اور کراپ کریں۔
ایڈجسٹ و فلٹر (Adjust & Filter): برائٹنس، کنٹراسٹ اور کلر ٹون کو بہتر بنائیں۔
ڈپلیکیٹ و ریپلیس (Duplicate & Replace): کلپ کا ڈپلیکیٹ بنائیں یا کسی دوسری ویڈیو سے تبدیل کریں۔
🎯 آج کی اسائنمنٹ (Homework):
کوئی بھی ویڈیو منتخب کر کے اس پر Split کا استعمال کریں۔
ویڈیو کے ایک حصے کا والیوم Mute کریں اور دوسرے کا آن رکھیں۔
دونوں حصوں پر الگ الگ Animations اور Effects اپلائی کریں اور گروپ میں جمع کروائیں۔
اکیڈمی الکتاب: ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

ماشآءاللہ! اکیڈمی الکتاب کے بچوں کی شاندار کامیابی۔ہماری اکیڈمی کے بچوں نے چھ ماہ پر مشتمل عم پارہ تفسیر اور فتنہ دجال ک...
20/09/2026

ماشآءاللہ! اکیڈمی الکتاب کے بچوں کی شاندار کامیابی۔
ہماری اکیڈمی کے بچوں نے چھ ماہ پر مشتمل عم پارہ تفسیر اور فتنہ دجال کوئز کورس کے سہ ماہی (مڈ ٹرم) امتحان میں بہترین نتائج حاصل کیے۔ شاندار کارکردگی پر تمام بچوں کو بہت بہت مبارکباد!
اللہ تعالیٰ ان تمام بچوں کے علم میں برکت عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ کامیاب رکھے۔ آمین! 🤲
آپ بھی اپنے بچوں کو دینی اور قرآنی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لیے اکیڈمی الکتاب کا حصہ بنیں۔

19/09/2026

وقت ختم ہو رہا ہے! ⏳

​کیپ کٹ ویڈیو ایڈیٹنگ اور یوٹیوب ماسٹری کورس، دونوں کی رجسٹریشن کا کل آخری دن ہے۔

کلاسز 21 ستمبر سے شروع ہو رہی ہیں۔ دیر نہ کریں، ابھی کمنٹ میں رجسٹریشن لکھیں یا ڈی ایم کریں اور اپنی سیٹ کنفرم کریں۔
​ ​ ​ ​

18/09/2026

کیا آپ کا نیا یوٹیوب چینل بھی گرو نہیں ہو رہا اور ویوز 20 سے 50 پر آ کر رک جاتے ہیں؟
بغیر سوچ سمجھے نیش چننے سے لے کر کمزور ایڈیٹنگ اور غیر مستقل مزاجی تک یہ 6 بڑی غلطیاں آپ کے چینل کی گروتھ کو روک رہی ہیں۔ ان غلطیوں کو سمجھیں اور اپنے کنٹینٹ کو نیکسٹ لیول پر لے جائیں۔
ان غلطیوں سے بچنے کے لیے ہمارا 21 ستمبر سے شروع ہونے والا یوٹیوب ماسٹری کورس جوائن کیجئے اور مزید معلوماتی ویڈیوز کے لیے ابھی فالو کریں۔

17/09/2026

غروبِ آفتاب کا یہ حسین منظر بھی اللہ کی ایک نعمت ہے
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ 🤍

15/09/2026

⏳ صرف 5 دن باقی!

CapCut Video Editing & YouTube Mastery Course
📅 آغاز: 21 ستمبر

اگر ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی تو جلدی کیجئے، وقت کم ہے۔
مزید معلومات اور داخلے کے لیے DM کیجیے یا کمنٹ میں info لکھیے

آج کا کوئز ​کیا آپ سوشل میڈیا ویڈیو ایڈیٹنگ کے بنیادی اصول جانتے ہیں؟انسٹاگرام ریلز (Reels) اور ٹک ٹاک کے لیے کون سا فری...
14/09/2026

آج کا کوئز

​کیا آپ سوشل میڈیا ویڈیو ایڈیٹنگ کے بنیادی اصول جانتے ہیں؟
انسٹاگرام ریلز (Reels) اور ٹک ٹاک کے لیے کون سا فریم سائز (Aspect Ratio) استعمال ہوتا ہے؟

​تصویر میں دیے گئے سوال کا صحیح جواب کمنٹ میں لکھیے اور اپنی نالج چیک کیجیے

​آپشنز:

A) 4:3

B) 1:1

C) 9:16

D) 16:9

​💡 اشارہ: یہ وہی سائز ہے جو موبائل کی پوری عمودی (Vertical) سکرین کو کور کرتا ہے۔

​اپنے ان دوستوں کو بھی کمنٹ میں ٹیگ کریں جو ویڈیوز اور ریلز بناتے ہیں۔

13/09/2026

ہمارے نئے ممبرز اور فالوورز!
•Gadgets Ghr
•شہد محل اینڈ فوڈز
•Manshad Ali
•Mujtaba Gadgets
•Saba Khan
•Ibn Muneer
•M Anwar Shaheen
•Nuzhat Humayon
آپ سب کو اکیڈمی الکتاب کے فیس بک پیج پر خوش آمدید
آپ کی آمد ہمارے اس تعلیمی سفر کو مزید خوبصورت بناتی ہے۔ اکیڈمی الکتاب کا یہ پلیٹ فارم آپ کو آگے بڑھنے اور نئے ہنر سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

💎یہاں آپ کو کیا ملے گا؟
✨ معیاری اور مفید معلومات
✨ خواتین اور بچوں کے لئے کورسز
✨ فری ورک شاپس
✨ مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی
✨ نئے پروگرامز کی اپڈیٹس
💬 کمنٹ سیکشن میں بتائیے:
آپ اکیڈمی الکتاب سے کون سا کورس کرنا چاہتی ہیں؟

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923000630587

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Academy Alkitab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Academy Alkitab:

Shortcuts

Share

Category