Online Quran Tutor
Anyone can find this group
*`سورۃ یوسف مثـــــــــال ہے:
*"کچھ چیزیں لمحوں میں نہیں دی جاتیں وہ اکثر صدیوں کے لیے تمہارا حصہ لکھ دی جاتی ہیں"
*`اللّٰـــــــــہ فرماتے ہیں:`*
*سب کچھ چھوڑ کر مجھ پر اندھا اعتماد کر لو, یقین کرو میں اپنے وعدوں کا بڑا سچا ہوں....💯❤️
26/10/2025
اے شافعِ اُمَم شہِ ذِی جاہ لے خبر
لِلّٰہ لے خبر مِری لِلّٰہ لے خبر
دریا کا جوش، ناؤ نہ بیڑا نہ ناخدا
میں ڈُوبا، تُو کہاں ہے مِرے شاہ لے خبر
منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نَابَلَدْ
اے خِضر لے خبر مری اے ماہ لے خبر
پہنچے پہنچنے والے تو منزل مگر شہا
اُن کی جو تھک کے بیٹھے سرِ راہ لے خبر
جنگل درندوں کا ہے میں بے یار شب قریب
گھیرے ہیں چار سَمْت سے بدخواہ لے خبر
منزل نئی عزیز جُدا لوگ ناشناس
ٹُوٹا ہے کوہِ غم میں پرِکاہ لے خبر
وہ سختیاں سوال کی وہ صورتیں مُہِیْب
اے غمزدوں کے حال سے آگاہ لے خبر
مُجرم کو بارگاہِ عدالت میں لائے ہیں
تکتا ہے بے کسی میں تِری راہ لے خبر
اہلِ عمل کو اُن کے عمل کام آئیں گے
میرا ہے کون تیرے سِوا آہ لے خبر
پُر خار راہ، برہنہ پا، تِشنہ آب دور
مَولیٰ پڑی ہے آفتِ جانکاہ لے خبر
باہَر زبانیں پیاس سے ہیں ، آفتاب گرم
کوثر کے شاہ کَثَّرَہُ اللہ لے خبر
مانا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضاؔ
تیرا ہی تو ہے بندۂ درگاہ لے خبر
الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ
*درود پاک، وہ نور ہے جو دلوں کو جِلا بخشتا ہے، اور زبان کو ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے معطر کر دیتا ہے۔* 🥰
*جو بندہ محبت سے درود پڑھتا ہے، وہ اللہ کی رحمت کے سائے میں آ جاتا ہے۔*
🕊️🫀💫
*اللَّـهُـــمَّ صَلِّ وَسَـلِّمْ عَـلَى نَبَــيِّـنَـا مُـحَـمَّدٍ ﷺ*🌷💫
`درود کی عادت، زندگی کی رونق، روح کی راحت` 💫🍃
وَ
*صَلٰی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ سَیْدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارَكَ وَسَلَّمْ*
`
*ہاں یہ بات سچ ہے کہ جس دن انﷺ کا تذکرہ زیادہ کیا جائےانکی شان،مقام و عظمت کو زیادہ بولا جائے اس دن انﷺ کی محبت سینہ میں بڑھتی محسوس ہوتی ہے*
`درود شریف کا ورد جاری رکھیں!!!`🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
At Home
Karachi