Quran Learning for Women/Girls

Quran Learning for Women/Girls This page is made to give quran knowledge to women across the world.

26/09/2026

25/09/2026

Juma mubarak, a day of reciting durood e pak on our prophet Muhammad saww.

🥀مسلمان کے مسلمان پر  5 حقوق ہیں: ▪️سلام کا جواب دینا: دل سے رشتے کی بنیاد ہے.▪️ بیمار کی عیادت کرنا.▪️ جنازے میں شریک ہ...
24/09/2026

🥀مسلمان کے مسلمان پر 5 حقوق ہیں:

▪️سلام کا جواب دینا: دل سے رشتے کی بنیاد ہے.
▪️ بیمار کی عیادت کرنا.
▪️ جنازے میں شریک ہونا: آخری حق ادا کرنا.
▪️ دعوت قبول کرنا: اس کی عزت افزائی ہے.
▪️ چھینک پر یرحمک اللہ کہنا, بہترین ادب ہے۔
( صحیح بخاری: 1240)

          صبح کے ازکار: دل کو سکون دینے والے کلمات
24/09/2026


صبح کے ازکار: دل کو سکون دینے والے کلمات

حسد   ....   ایک مہلک مرض’’حسد‘‘ کہتے ہیں کسی کے پاس اللہ تعالیٰ کی کوئی نعمت دیکھ کر یہ تمنا کرنا کہ اُس سے یہ نعمت چھن...
23/09/2026

حسد .... ایک مہلک مرض

’’حسد‘‘ کہتے ہیں کسی کے پاس اللہ تعالیٰ کی کوئی نعمت دیکھ کر یہ تمنا کرنا کہ اُس سے یہ نعمت چھن جائے، چاہے مجھے حاصل ہو یا نہ ہو۔
یہ ایک ایسی باطنی اور روحانی بیماری ہے جو انسان کے سینے میں کینہ، بغض اور کھوٹ کا بیج بودیتی ہے، جس سے انسان کے تمام نیک اعمال تلف ہوجاتے ہیں، اور اُس سے اعمالِ صالحہ کی توفیق اللہ تعالیٰ چھین لیتے ہیں۔
معاشرتی زندگی کے حوالے سے مختلف مواقع پر ہادیِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو حسد، کینہ، بغض اور ان جیسی دیگر باطنی اور روحانی بیماریوں سے بچنے کی ہمیشہ تاکید فرمائی ہے اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق و اتحاد، موافقت ویگانگت اور بھائی چارگی کی تعلیم دی ہے،
چنانچہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
’’آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ حسد نہ کرو، نہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بغض رکھو، اور نہ ہی آپس میں ایک دوسرے سے قطع تعلق کرو، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی ہوجاؤ۔‘‘(صحیح مسلم،ج:۴،ص:۱۹۸۳)
ایک دوسری روایت میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
’’حسد سے بچو، کیوں کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔‘‘

20/09/2026






🔹بند دروازے ﴿مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِن...
18/09/2026

🔹بند دروازے

﴿مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْۢ بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
سورہ فاطر :2

“اللہ دروازے کھولتا ہے
ہمیں سوچ، رویّے، دعا، صبر، کوشش اور اللہ کے فیصلوں پر اعتماد کرنا ہو گا
🌿 اَلْفَتَّاحُ
▪️: بند دروازے اور انکو کھولنے والا رب

▪️ہماری نظر اکثر بند دروازے پر ہوتی ہے، جبکہ ایمان ہمیں دروازہ کھولنے والے رب کی طرف دیکھنا سکھاتا ہے۔
▪️ بند دروازہ ہمیشہ محرومی نہیں ہوتا
کبھی ہم کسی چیز کے نہ ملنے کو اپنی ناکامی سمجھ لیتے ہیں:
*میری خواہش پوری نہیں ہوئی۔
*میری دعا قبول نہیں ہوئی۔
*مجھے یہ موقع نہیں ملا۔
*میری بات نہیں مانی گئی۔
*میرے لیے راستہ نہیں کھلا۔
▪️یاد رکھئے!
ہر بند دروازہ نقصان نہیں اور ہر کھلا دروازہ فائدہ نہیں۔
اللہ اَلْفَتَّاحُ ہے؛ وہ جانتا ہے کہ ہمارے لیے کون سا راستہ کب کھلنا چاہیے؟






21/12/2025

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your unwavering support. I could never have achieved this milestone without your inspiration. 🙏🤗🎉💖🎊😊👏💕

فیسبک پر میرا 6واں سال منا رہی ہوں۔ آپ کی غیر متزلزل حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کے بغیر یہ سنگ میل کبھی حاصل نہیں کر سکتی تھی۔

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Friday 15:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran Learning for Women/Girls posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Quran Learning for Women/Girls:

Shortcuts

Share

Category