22/09/2026
_اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ_
_ایپٹا کی تیسری سالگرہ پر پروفیسر سکندر شیروانی صاحب کا پیغام,_
آل پرائیویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (ایپٹا) کی تیسری سالگرہ پر پروفیسر سکندر شیروانی صاحب نے اساتذہ کے نام پیغام میں کہا کہ تمام اساتذہ ایپٹا کا حصہ بنیں اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد رہیں، کیونکہ اتحاد ہی حقوق کا ضامن ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی پرائیویٹ اسکول اساتذہ کو جوائننگ لیٹر اور سیلری سلپ نہیں دی جاتی، جو لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور اساتذہ کی توہین ہے۔ یہی مسائل آج کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ کو بھی درپیش ہیں۔
ہم پروفیسر صاحب کے اساتذہ دوست مؤقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ایپٹا کے پلیٹ فارم سے اسکول سے یونیورسٹی تک تمام اساتذہ کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
وسلام
از طرف
لقمان خان
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات
آل پاکستان 🇵🇰 ٹیچرز ایسوسی ایشن